ٹوکیو: جاپان میں ایک افسوسناک حادثے میں ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ ناگا ساکی کے تسوشیما جزیرے سے فکوؤکا شہر جاتے ہوئے پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں کل 6 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ نے جائے وقوعہ پر فوری ریسکیو آپریشن کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک طبی مشن پر تھا، تاہم فنی خرابی یا موسم کی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

اٹک؛ دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی

سٹی 42 : دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، جس میں موجود 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ 

اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی، حادثے کے باعث بوٹ میں سوار 3 افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے دوران موقع پر موجود سیاحوں نے تینوں افراد کو زندہ نکال لیا ۔ 

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے اور پکنک منانے پر پابندی لگا رکھی ہے، مگر پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیئے انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں۔

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

متعلقہ مضامین

  • صوابی، نہر میں رکشہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 کی تلاش جاری
  • جاپان، ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ، ایک شخص زخمی، متعدد گاڑیاں تباہ
  • ایبٹ آباد، موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
  • یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، ایک شخص ہلاک، 39 افراد کو بچا لیا گیا
  • اٹک؛ دریائے سندھ میں تیز رفتار بوٹ الٹ گئی
  • لاہور: برکی روڈ پر کوسٹر الٹ گئی، 14 افراد شدید زخمی
  • روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی