2025-04-01@20:51:39 GMT
تلاش کی گنتی: 2366

«کے تجارتی»:

(نئی خبر)
    بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب علی خان نے ناظم آباد میں کمزور عمارتوں کا جنگل اُگانا شروع کر دیا ناظم آباد نمبر 2 بلاک E پلاٹ 8/11اور 8/12 کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔اسحاق کھوڑو کے رائج کردہ بلڈنگ قوانین میں کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات بلڈنگ قوانین کے عین مطابق تصور کی جانے لگی ہیں۔ بلڈنگ افسران اپنی من پسند سیٹوں پر قابض اور من مانیوں میں آزاد ہیں۔ ایسے ہی ایک بدعنوان عہدے سے برخاست بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان نے وسطی کے علاقے ناظم آباد میں کمزور عمارتوں کا جنگل...
    سٹی42:  پاکستان کی عدالتِ عالیہ میں پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطل کرنے، ضمانت پر رہا کرنے کی درخواستیں  زیر سماعت ہیں، کئی مقدمات مین عدالتوں نے ان کی سزائیں منسوخ کر دیں، پاکستان میں تو بانی عدالتوں کی عملاً آزادی سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن امریکہ میں بانی کے حامی ڈالر بانٹ کر ایسا قانون بنوانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے پاکستان کی جمہوریت، آزاد عدلیہ اور جیورس پروڈنس کے مستند نظام کو ڈھکوسلا قرار دے کر عمران خان کو "سیاسی انتْقام" کے لئے عدالتوں سے سزائیں دینے  کا مفروضہ گھڑ کر پاکستان کی عدلیہ اور حکومت کی شخصیات  پر "پابندیاں" لگائی جائیں گی۔ ...
    ایرانی میزائل سٹی میں ہتھیاروں کے ذخیرے میں ایران کے جدید ترین میزائل شامل ہیں، جن میں خیبر شکن، قدر-H، سجیل اور پاوہ لینڈ اٹیک کروز میزائل شامل ہیں، یہی وہ میزائل ہیں جنہیں حالیہ حملوں میں اسرائیل کے خلاف استعمال کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی دباؤ کے خلاف طاقت کا مظاہرہ ایران نے اپنا تیسرا زیر زمین میزائل بیس دنیا کے سامنے پیش کردیا۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری کے لیے 2 ماہ کی مہلت دی ہے، ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اس تنصیب کو ”میزائل سٹی“ قرار دیا ہے، جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس طویل سرنگیں موجود ہیں۔ ایرانی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید کے پیش نظر خریداری کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے، تجارتی مراکز میں لوگ فیملی کے ہمراہ شاپنگ میں مصروف ہیں، ایسے میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بازاروں اور مارکیٹس میں خواتین کے تحفظ کے لیے خواتین پولیس اہلکار تعینات کردی گئی ہیں۔ صوبے بھر کے ممختلف اضلاع میں خواتین پولیس اہلکار پیدل ،موٹر سائیکل اور سائیکل پر مارکیٹوں کا گشت کر رہی ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کیا گیا ہے جو صوبہ بھر میں گشت کرے گا۔ بازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ویمن پولیس اسکواڈ کی اہلکار کریں...
    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوان مشترکہ ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ مشترکہ تربیتی ٹریننگ کیڈٹس کی جنگی مہارتوں کو مزید نکھارنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ یہ مشترکہ تربیتی ٹریننگ پی ایم اے کاکول میں ہو رہی ہے، جہاں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس ایک ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔ دورانِ جنگ وقت کی کمی اور دباؤ میں فوری ردِعمل دینے کے لیے یہ ٹریننگ نہایت اہم ثابت ہوتی ہے۔ تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی یہ مشترکہ تربیت باہمی اتحاد اور اخوت کی بہترین...
    خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں میں 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 67 ہزار امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ صوبائی محکمہ تعلیم کو ان تدریسی آسامیوں کے لیے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد سے درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے اسکولوں میں 120 ماہر اساتذہ کی ضرورت کیوں؟ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 ہزار 454 خالی آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مرد امہدواروں نے ملازمت کے لیے درخواستیں دی ہیں۔  پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز، معذور افراد اور خواجہ سرا کی درخواستیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ درخواست دہندگان میں 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ہیں جو تدریسی ملازمتوں...
    بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں10 سے زائد چینی اداروں کے امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور امریکی خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانے اندھا دھند غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے اینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے ، جو ایک مثالی تسلط پسندانہ عمل ہے ۔ ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے ، کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے ،...
    بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کی ویب سائٹ پر “تائیوان کی علیحدگی” کے غنڈوں اور تائیوان کے ہم وطنوں پر ظلم و ستم کرنے میں ملوث افراد کی گھناؤنی کارروائیوں کی اطلاع دینے کے لئے ایک خصوصی کالم شامل کیا گیا۔چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین حوا نے ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ نے حال ہی میں جزیرہ تائیوان پر اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کو دبایا اور تائیوان میں سیاسی مخالفین اور سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور شخصیات کے ساتھ ظلم و ستم کیا، جو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف تعلقات کی پرامن ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔ریاستی...
    9 اور 11 سالہ گھریلو ملازمہ بہنوں کے ساتھ  مالک مکان نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ کوٹری کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو کم عمر بہنوں کی عصمت دری کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی ریکارد کی گئی۔  خورشید کالونی سائٹ ایریا نوحانی چوک کے قریب 11 سالہ اور 9 سالہ بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ دونوں بچیوں (کم عمر بہنوں) کے ماموں ذاکر علی کی مدعیت میں تھانہ کوٹری میں سلطان پٹھان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج  کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میری بھانجیاں ملزم کے گھر کام کاج کرتی ہیں، جہاں ملزم نے ان کے ساتھ زبردستی زیادتی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر سابق وزیراعظم پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے یہ بل جنوبی کیرولائنا سے کانگریس کے ریپبلکن رکن جو ولسن اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ جمی پنیٹا نے پیش کیا جسے غور و خوض کے لیے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور عدالتی کمیٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے.(جاری ہے) مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو 180...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )سندھ میں ٹماٹر اور پیاز کے کاشتکاروں کو حالیہ ہفتوں میں اپنی پیداوار کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اہم مالی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے قیمتوں میں اس کمی کی وجہ گھریلو پیداوار میں اضافہ اوردرآمدی پالیسیاں ہیں صنعت کے اندرونی ذرائع کے مطابق سندھ میں پچھلے کئی سالوں میں ٹماٹر کی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. ٹماٹر کی کاشت کے لیے وقف رقبہ 2015 میں 14,332 ایکڑ سے بڑھ کر 2024 میں 74,131 ایکڑ ہو گیا جس میں 600 فیصد کا اضافہ ہوا اس نمو نے سندھ کو پاکستان میں ٹماٹر پیدا کرنے والے سب سے بڑے صوبے کے طور پر جگہ دی جس نے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پشاور اور گرد و نواح میں بدھ کی صبح گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواﺅں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اور 27 مارچ کو آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے...
    نکاح کا ڈراما کرکے 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری کا  لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا، جس میں 3 ماہ تک ملزم کے دوست بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔   پولیس کے مطابق 4  افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی  کی۔ اغوا کار لڑکی کو لاہور لے گئے، جہاں 3 ماہ تک اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔  سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو گاؤں کے ایک شخص کامران نے اغوا کیا۔ ملزم لڑکی کے ساتھ فرضی نکاح کا ڈراما کر کے خود بھی زیادتی کرتا رہا اور اپنے دیگر 3 دوستوں سے بھی زیادتی کرواتا...
    پاسبان حریت کے رہنما کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ بھارتی غاصب پولیس کی جانب سے آزادی، حق خودارادیت اور انصاف کے حق میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کی پاداش میں نوجوانوں کو گرفتار کرنا آزادی اظہارِ رائے پر پابندی کی بدترین مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ سرینگر میں بھارتی غاصب انتظامیہ کی جانب سے 8 کشمیری نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر بھارتی جبر و اسبتداد سے آزادی کے حق میں پوسٹ کرنے پر گرفتار کرنا فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کے شہر خاص سرینگر میں 8 نوجوانوں کو بھارتی غاصب پولیس کی جانب سے آزادی، حق خودارادیت اور انصاف کے حق میں...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم...
    نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں عوام کی اکثریت ریاست کیخلاف نہیں، بلکہ کرپٹ اور عوام دشمن نظام کیخلاف ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سستی چینی کے دعوے تو کرتی ہے مگر شوگر مافیا اس پر بھاری ہے، جس کے باعث عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں سختی کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی اکثریت ریاست کیخلاف نہیں، بلکہ کرپٹ اور عوام دشمن نظام کیخلاف ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں سختی کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی اکثریت ریاست کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ اور عوام دشمن نظام کے خلاف ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سستی چینی کے دعوے تو کرتی ہے مگر شوگر مافیا اس پر بھاری ہے، جس کے باعث عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔   انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی سستی کرنے کے محض اعلانات نہ کرے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ کسانوں کے...
    ویب ڈیسک: عیدالفطر  کی آمد پر  نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔  تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کیساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اسرائیل کیجانب سےجنگ بندی کی خلاف ورزی،7 بچوں سمیت 30 سے زائد فلسطینی شہید  ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کو صرف ایک مرتبہ...
    آئی ایم ایف معاہدے کے ثمرات، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے ثمرات نظر آنے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 193 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 633 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    اسلام آباد پولیس بین الصوبائی گرفتار ڈکیت گینگ کے کارندوں کو نشان دہی پر برآمدگی کے لیے کے جا رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا۔ بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس افسران محفوظ رہے۔ ترجمان اسلام آباد کے مطابق ساتھیوں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 2 ڈکیت زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے انتہائی دلیری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی مخالفت کا سامنا کرنے والے بیرسٹر سیف کون ہیں؟ بین الصوبائی ڈکیت صائم علی بینک ڈکیتیوں کے 56 مقدمات میں ملوث ہے۔ جبکہ بین الصوبائی ڈکیت...
    اسلام آ باد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوان مشترکہ ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ مشترکہ تربیتی ٹریننگ کیڈٹس کی جنگی مہارتوں کو مزید نکھارنے میں معاون ثابت ہوں گی۔   یہ مشترکہ تربیتی ٹریننگ پی ایم اے کاکول میں ہو رہی ہے، جہاں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس ایک ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔ دورانِ جنگ وقت کی کمی اور دباؤ میں فوری ردِعمل دینے کے لیے یہ ٹریننگ نہایت اہم ثابت ہوتی ہے۔   تینوں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی۔ پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ماضی کے مقابلے میں مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہو گا۔ وزیر توانائی نے...
    نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ...
    WASHINGTON: امریکا نے ایران کے تین انٹیلی جینس افسران پر پابندی عائد کردی ہے، جو مبینہ طور پر ایف بی آئی اسپیشل ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے لاپتا ہونے میں ملوث تھے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی خزانہ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلامیے میں بتایا کہ ایران کے تین اہلکاروں پر ایف بی آئی ایجنٹ کو لاپتا کرنے کا الزام ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلی جینس اور سیکیورٹی کے رضا امیری مقدم، غلام حسین محمدنیا اور تقی دانش ور پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی ہیں اور امریکا نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ تینوں اہلکار ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ کی گم شدگی میں ملوث تھے اور وہ ایران میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مارچ 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ ملک ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں یا تو وہ جامع سیاسی تبدیلی اور اپنے لوگوں کی جائز امنگوں کو پورا کرنے کے سفر پر گامزن ہو جائے گا یا اسے دوبارہ تشدد اور عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ملکی حالات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر شام میں دوبارہ اقتدار کے حصول کی کشمکش، لڑائی اور تقسیم پیدا ہوئی تو بیرونی طاقتیں اس کی خودمختاری کو پامال کرتی رہیں گی جس سے پورے خطے سمیت دنیا کی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہو...
    پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو اہم نصیحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کردی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے ایک معنی خیز پیغام میں لکھا کہ اگر آپ کے پاس بڑی گاڑیاں ہیں تو بڑا ظرف بھی ہونا چاہیے۔ بائیک والوں کے ساتھ، جو اپنی پوری فیملی کو لے کر عید کے لیے نکلے ہیں، محبت اور اخلاق سے پیش آئیں۔سبینا نے مزید کہا کہ ان کی خواہشات ہیں، اور انہیں ڈرانے کے لیے اتنا زوردار ہارن بجانے کی ضرورت نہیں کہ بائیک پر بیٹھے بچے خوفزدہ ہو جائیں۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کچھ دیر کے لیے آپ کی لائن میں آ جائیں...
    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردار شاہ نے بورڈز کی کارکردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کمیٹی میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف (پی آئی ٹی) اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے  اور اسسمنٹ، آئی ٹی اور امتحانات پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے گزشتہ 8 برس سے نتائج مسلسل کم ہو رہے ہیں، دیگر بورڈز سے بھی تقابل کریں تو یہاں کے نتائج کم ہو رہے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند روز میں میری باتیں ثابت ہوجائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں ہیں۔ صحافی کے سوال کہ کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فائدہ عوام کو دیں گے؟ پر اویس لغاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں،ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ وزیر اعظم خوش خبری سنائیں گے، ہم دو دن پہلے کریں یا دو دن بعد کریں جیسے ہی وقت موزوں ہوگا قیمتیں کردیں گے۔ واضح رہے کہ...
    وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ٹیبل پر لانے کے لیے بلاول بھٹو کی ثالثی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بات چیت کی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی سے اتفاق رائے ہو جاتا ہے تو پھر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلائے جانے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان اور کے پی پر توجہ دینے کی ضرورت، تمام جماعتیں ملک کی خاطر متحد ہو جائیں، بلاول بھٹو انہوں نے کہاکہ اگر بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ٹیبل پر لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یقیناً یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ رانا ثنااللہ...
    بیجنگ :ٹرمپ  انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے سیاستدان کے طور پر ریپبلکن سینیٹر سٹیو ڈیانس کے دورہ چین نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ ڈیانس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا۔ اس وقت ڈیانس کی چین آمد کو بیرونی دنیا چین اور امریکہ کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تازہ ترین اقدام سمجھتی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ  ڈیانس  اور ان کے وفد سے ملاقات میں چین کی اعلی قیادت کا بیان سیدھا اور  واضح  تھا: چین اور امریکہ کے...
    بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگیا، آج اور کل کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  اس کے علاوہ بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 مارچ تک یہ سسٹم صوبے میں موجود رہے گا۔
    ارشد اقبال کا بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اور چھاپوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو دہشت زدہ اور خاموش کرانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے جاری تلاشی کی کارروائیوں، رات کے چھاپوں اور سیاسی کارکنوں کی جبری گرفتاریوں نے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر دیا...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع گلاب دیوی اسپتال کے گارڈ نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی ہے۔ ماموں زاد نے زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر اہلیہ و بیٹی کو زخمی، بیٹے کو قتل کر دیا: مدعیٔ مقدمہپولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت 163روپے فی کلو چینی نہ دے سکی جس کے باعث عوام مہنگی چینی لینے پر مجبور ہیں۔وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ملک میں چینی 163روپے فی کلو میں دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے جب کہ چینی کے ذخائر وافر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر کے دعوے اپنی جگہ لیکن ملک بھر میں چینی کی قیمت کہیں زيادہ ہے، کوئٹہ میں چینی بدستور 175 سے 180 روپے اور کراچی میں 170 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3...
    گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کارکنوں کے اہل خانہ کو ہراساں اور خوفزدہ کیا گیا اور تحریک آزادی کی حمایت نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ کے علاقے نائد کھائی، شوپیان، ہندواڑہ، بڈگام کے علاقوں دہرمونہ، وارپورہ، بدرن، کائوسہ خالصہ اور بزگو میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک حریت جموں و کشمیر، مسلم لیگ اور پیپلز فریڈم لیگ کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز نے مکینوں کو ہراساں...
    اوٹاوا: کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ نے کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف کینیڈین کمیونیٹیز بلکہ جمہوری عمل پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست مخالف عناصر مصنوعی ذہانت (AI) کو انتخابی مداخلت کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور یہ امکان ہے کہ چین بھی AI ٹولز کے ذریعے انتخابات پر اثر ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ سکیورٹی ایجنسی نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ روس بھی ممکنہ طور پر کینیڈا میں مداخلتی سرگرمیاں کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو...
    اسلام آباد:صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور گیس...
    بالی ووڈ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کنور لوکیش راہول والدین بن گئے، ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں کی دنیا سے بنی جوڑی کے یہاں پہلی اولاد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس جوڑی نے اپنے یہاں آنے والی ننھی مہمان کی خوشخبری مداحوں کو انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج ہونے والے میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اداکارہ اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی...
    بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگیا، آج اور کل کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 مارچ تک یہ سسٹم صوبے میں موجود رہے گا۔ Post Views: 1
    چین کے پیداواری مرکز نے تجارت بڑھانے سے متعلق عالمی اقدامات شروع کردیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے ایک بڑے پیداواری شہر نے تجارتی تحفظ پسندی میں اضافے اور اہم عالمی منڈیوں میں طلب کم ہونے کے پیش نظر عالمی تجارتی اقدامات 2025 کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ ہے۔اس ضمن میں پہلے قدم کے طور پر تقریباً 20 لاکھ مارکیٹ اداروں کے شہر جن ہوا سے 55 کمپنیوں پر مشتمل ایک وفد نے 18 سے 20 مارچ تک امریکی لاس ویگاس میں قومی ہارڈ ویئر شو میں شرکت کی۔ جن ہوا بانگتے الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر لی شنگ نے کہا...
    امریکا میں نئی ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے جس کے بعد ان کے دشمن ممالک کے ہاتھوں جاسوس بھرتی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کے ذمہ دار اپنے مشیر ایلون مسک کے ہمراہ جن ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا ہے ان میں سے اکثر کے پاس خفیہ معلومات اور ڈیٹا کا علم یا ان تک رسائی ہے جو ان ملازمین کو دشمن ممالک کی ایجنسیز کے ہاتھوں جاسوس بھرتی ہونے کے امکان میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینیئر جاسوسی کے الزام میں گرفتار وائٹ ہاؤس...
    ریاض احمدچودھری فروری 2024 میں شروع ہونے والا کسان دھرنا اب ایک بڑی مزاحمتی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پنجاب حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود، کسانوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک بھارتی حکومت کے جبر کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی حکومت نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاجی کیمپوں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے کیمپوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔کسان گزشتہ سال فروری سے ہریانہ اور پنجاب کی سرحد...
    بلوچستان میں مغربی ہواوں کا سلسلہ داخل ہوگیا، آج اور کل کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکانمحکمۂ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 مارچ تک یہ...
    شہر کے مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو  افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے خاتون کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 52 سالہ صفیہ کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا لی مارکیٹ الخیر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 35 سالہ سید بلال شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ بغدادی پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی...
    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں جبکہ باہر سے مذکورہ علاقوں میں آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں جبکہ باہر سے مذکورہ علاقوں میں آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔ انتظامیہ کے مطابق ٹانک علاقوں ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ، خرگی، منزئی، کڑی وام ٹو جنڈولہ صبح 6 تا شام 6 بجے کرفیو نافذ کیا جائے گا، اسی...
    ضلعی انتظامیہ نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں جبکہ باہر سے مذکورہ علاقوں میں آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔ انتظامیہ کے مطابق ٹانک علاقوں ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ، خرگی، منزئی، کڑی وام ٹو جنڈولہ صبح 6 تا شام 6 بجے کرفیو نافذ کیا جائے گا، اسی طرح جنوبی وزیرستان میں عزیز آباد چوک سے براستہ سرویکئی، جنڈولہ، کوڑ قلعہ، ڈبرہ تک کرفیو ہو گا۔ انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں آسمان منزہ لدھا، مکین اور مکین سے بی بی راغزئی، سراروغہ، کوٹکئی، جنڈولہ بروند مولا خان...
    ملک میں بے روزگاری کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کہیں پر کوئی آسامی مشتہر ہوتی ہے تو امیدواروں کی لائن لگ جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک خبر صوبہ خیبرپختونخوا سے سامنے آئی ہے جہاں محکمہ تعلیم کی 16 ہزار 454 آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 66 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قبائلی اضلاع میں بے روزگاری امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی نے درخواستوں کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس کے مطابق محکمہ تعلیم کی آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مردوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ رپورٹ کے مطابق درخواستیں دینے والوں میں...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگئی ہے، دونوں کی جانب سے مداحوں کو یہ اطلاع انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔   View this post on Instagram   A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty) اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی ہیں، اور اس طرح سنیل بھی اب نانا بن گئے ہیں۔ کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں، تاہم بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) ترکی کی سیکولر پیپلز ریپبلکن پارٹی سی ایچ پی کے ایک ترجمان نے پیر 24 مارچ کو اتوار کے پرائمری انتخابات کے انعقاد کے بعد اعلان کیا کہ استنبول کے مقید میئر اکرم امامولو 2028 ء کے صدارتی الیکشن میں ان کی پارٹی کی طرف سے امیدوار کے طور پر انتخاب کے لیے نامزد ہو گئے ہیں۔ ترکی کی ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) ملک کی ایک اہم اپوزیشن جماعت اور پارلیمنٹ کی دوسری بڑی جماعت ہے۔ اس نے اتوار کو ایک پرائمری الیکشن کا انعقاد کیا، جس میں صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف اکرم امامولو واحد امیدوار تھے۔ امامولو کو کرپشن اور دہشت گردی کی تحقیقات کے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 24 مارچ 2025ء ) عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، نہ پٹرول، ڈیزل سستے ہوئے، نہ ہی بجلی سستی ہو گی، بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومت بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کی جانب دعوے کیے گئے تھے کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا۔ وزیراعظم آفس نے 15 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں ملک و قوم کی خاطر متحد ہو جائیں۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف نے ہارڈ اسٹیٹ کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ عرفان صدیقی نے وضاحت کردی گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال تشویشناک ہے، پوری قوم اور تمام جماعتیں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کے لیے عوامی ایشوز پر بات کرے، اب وقت آگیا ہے کہ ملکی مفادات کے لیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ اس وقت بلوچستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس کی سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مرکزی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی۔ خاتون نے زیادتی سے بچنے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی مزید :
    تمباکو کی صنعت بچوں کو ہدف بنانے کے لیے جارحانہ مارکیٹنگ کرتی ہے اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے نام پر ایسے پروگرام منعقد کرتی ہے جن کا مقصد عوام میں ہمدردی پیدا کر کے سخت ٹیکس اقدامات کے خلاف رائے عامہ کو ہموار کرنا ہوتا ہے۔یہ بات پیر کو اسلام  آباد میں ماہرین، سرکاری عہدیداروں اور پالیسی سازوں نے ’تمباکو کی صنعت کے ٹیکسوں میں ہیرا پھیری کے حربے، پالیسی، عمل اور شواہد‘ کے موضوع پر ایک اہم گول میز مذاکرے میں کہی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو پر ٹیکس کم کرکے آدھا کردیا ایس ڈی پی آئی سینٹر فار ہیلتھ پالیسی اینڈ انوویشن کے سربراہ سید علی واسف نقوی نے اپنے افتتاحی خطاب میں پاکستان کی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے حیران کن طور پر حد زیادہ تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، بشمول پی ایچ ڈی ہولڈرز، نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر 948,214 درخواست دہندگان میں سے 218,088 افراد پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں نوکری کی تلاش میں حد سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت کی تفصیل ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے مختلف تعلیمی قابلیت کے حامل افراد نے درخواستیں دی ہیں: تعلیمی قابلیت درخواست دہندگان کی شرح درخواست دہندگان کی تعداد پی ایچ...
    جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار حکومت کے پاس ہے، حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے، عدالت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی کی دہشتگردوں کی دوبارہ آبادی کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست خارج کردی۔دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف دائر درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔اس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا جو دعوی ہے، دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری گزشتہ منتخب حکومت کا فیصلہ تھا۔فیصلے کے مطابق یہ درخواست اب زائد المیعاد ہوچکا ہے، اس...
    — فائل فوٹو نیب نے پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں، جس کے بعد عدالت نے درخواستیں خارج کر دیں۔عدالتِ عالیہ میں پاکستان اسٹیل ملز میں کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی۔پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں نیب بورڈ کی سفارش پر واپس لی گئیں۔ سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب کرپشن کیس میں 12سال بعد بری کراچی احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس... سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان اسٹیل میں کرپشن کا ازخود نوٹس لیا تھا، جس کے بعد چیئرمین پاکستان اسٹیل معین آفتاب اور دیگر ملزمان کے خلاف 12 ریفرنسز بنائے تھے۔ان کیسز میں2021ء میں نیب کورٹ نے...
    لاہور میں 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا اور 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اصغر کو گرفتار کرلی۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ ہمسائیہ اصغر بچی کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کے والد مظہر علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اصغر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج نادر...
    امریکا اور یوکرین کے درمیان ریاض میں مذاکرات کا دور مکمل ہو گیا۔ یوکرینی وزیرِ دفاع ستم عمروف کے مطابق یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز رہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام سے توانائی سمیت اہم نکات پر بات چیت کی، منصفانہ اور دیرپا امن کو حقیقت بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
    یوکرین کے وزیردفاع رستم عمیروف نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور امریکا کے درمیان ریاض میں ہونے والی گفتگو نتیجہ خیز تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں اہم اور کلیدی نکات پر گفتگو کی جن میں توانائی کی تنصیبات اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کی حفاظت بھی شامل تھی۔ یوکرینی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ ایک انصاف پر مبنی اور پائیدار امن کو حقیقت بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ، ٹرمپ اور پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ دوسری طرف امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے بھی روس یوکرین جنگ کے اختتام...
    استنبول (نیوز ڈیسک) ترکیہ میں اپوزیشن کی مرکزی جماعت سی ایچ پی کی جانب سے کروائی گئی علامتی پرائمری ووٹنگ میں استنبول کے معزول میئر امام اوغلو کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑ گئے، یہ با ت میونسپلٹی کی جانب سے بتائی گئی ۔ یہ امام اوغلو کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت کا مظہر ہے۔ میونسپلٹی نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ ووٹوں میں سے ایک کروڑ 21لاکھ سے زائد ووٹ یکجہتی کے طور پر انہیں ملے ہیں۔ Post Views: 1
    ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جاری صوبے کے کئی شہروں میں اتوار کو دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ، کوئٹہ میں معمولات بحال بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی دیگر دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک بی وائی سی کے خلاف تین مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان کو آئی پی ایل 2025 کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد عرفان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل کے ایک مستقل رکن رہے ہیں اور کھیل کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔ لیکن عرفان پٹھان ہفتہ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے درمیان آئی پی ایل 2025 کے افتتاحی میچ کے دوران کہیں نظر نہیں آئے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عرفان کو کمنٹری پینل سے باہر کردیا گیا کیونکہ براڈکاسٹرز سابق بھارتی...
    اسلام آباد: پاکستان کا معدنی شعبہ، جس میں 8 ٹریلین ڈالر مالیت کے وسائل موجود ہیں، ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے ایک اہم ستون ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت پاکستان ایس آئی ایف سی (پاکستان کا اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فنڈ) کے تعاون سے معدنی وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ آئندہ اپریل میں ایک معدنی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، ایس آئی ایف سی کے...
    حالیہ رپورٹس کے مطابق قطری حکومت نے قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینیئر امت گپتا کو ڈیٹا چوری  اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گپتا کو قطر کی ریاستی سیکیورٹی نے 3 ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے، بھارتی آئی ٹی انجینئر پر ڈیٹا چوری اور دوسری ریاستوں کے لیے جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اجاگر رپورٹ کے مطابق امت گپتا ٹیک مہندرا نامی آئی ٹی فرم میں سینئر عہدیدار تھا، قطری حکام امت گپتا کے والدین کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے اور قطری حکام کا کسی قسم...
    اسلام آباد: حالیہ رپورٹس کے مطابق قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا کو ریاستی سیکیورٹی نے گرفتار کر لیا ہے۔ امت گپتا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ڈیٹا چوری اور دیگر ممالک کے لیے جاسوسی شامل ہے۔ امت گپتا، جو کہ معروف آئی ٹی فرم "ٹیک مہندرا" میں سینئر عہدیدار کے طور پر کام کر رہے تھے، کو تین ماہ سے قطری حکام کی حراست میں رکھا گیا ہے۔ قطری سیکیورٹی کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی وضاحت فراہم نہیں کی گئی، جس سے معاملے کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، گپتا کے والدین نے اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے قطر جانے کی...
    MAKKAH: مسجد الحرام کی تیسری توسیع کے دوران ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے، جہاں نئے تیار کردہ ایمرجنسی ہیلی پیڈ پر پہلی بار ایئر ایمبولینس نے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔ یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے، خاص طور پر ہنگامی حالات میں جب فوری طبی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: مسجد نبوی میں 120 ممالک کے 4,000 افراد کا اعتکاف، شاندار انتظامات یہ جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طبی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو تیزی سے قریبی اسپتالوں تک منتقل کیا جا...
    ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی پوری تیاری تھی، سپیکر کو اجازت کیلئے خط بھی لکھا گیا جس کو منظور نہ کیا گیا جس پر احتجاجاً ہم نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی، پارٹی کا جو سیاسی فیصلہ تھا وہ بالکل درست تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں، بات کرنے والے کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ محمود خان...
    پارک کی ازسرنو تزئین و آرائش کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل ہو یا ڈسٹرکٹ کورنگی ہو یہاں بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا ہے، سڑکیں، پل، انڈر پاسز، پارکس، پلے گراؤنڈز سب بنائے ہیں، سب سے زیادہ کام کورنگی میں کئے گئے ہیں اور آج یہ پارک بھی پیپلز پارٹی کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے تحت کراچی میں تمام ٹاؤنز میں 8 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے کلک کے تحت جاری ہیں، جبکہ مزید 10 ارب کے منصوبے آئندہ ماہ سے شروع ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والی بمباری میں حماس کے سینیئر رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح البردویل اہلیہ سمیت خیمے میں موجود تھے جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں ’یہ یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے‘،حماس کی اسرائیل کو بڑی دھمکی اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں کم از کم 35 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صلاح البردویل کا شمار حماس کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا تھا، اور وہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن بھی...
    سٹی 42: گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی ، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔،گورنر نے سعید خان (مرحوم)کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات  تمغہ شجاعت سے نوازا۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال گورنر نے صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت سے نوازا۔،گورنر نے ملک محمود جان ( شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے...
    اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبر پختونخوا حکومت کو طعنے دے کر اپنے ماضی کو چھپا نہیں سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اپنے بیانات کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبر پختونخوا حکومت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے بڑی خبر ہے کہ حکومت پاکستان سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔ مہنگی بجلی کے ستائے پاکستانی شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے کہ حکومت سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے اور 7 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہو گی۔ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے جمع کرائی ہے۔ درخواست دائر کرنے والوں میں نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور، نارووال انرجی لمیٹڈ، لبرٹی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما نے اپنے گھرسے بڑی مقدار میں جلے ہوئے نوٹوں کے نکلنے کے واقعے کو بالکل بے وقوفانہ اور ناقابل یقین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ہفتے کو جسٹس یشونت ورما کے رہائش گاہ سے مبینہ طور پر جلنے والی کرنسی کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کردیں، جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ کے جج نے اپنے عمارت سے کسی بھی کرنسی نوٹ کے نکالے جانے یا ضبط کیے جانے کی سختی سے تردید کردی۔ بھارتی چیف جسٹس نے سنجیو کھنہ کے ذریعے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے سوالات کے جواب میں جسٹس ورما نے کہا ہے کہ یہ فرض کرتے ہوئے ہوئے کہ ویڈیو...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اپنے بیانات کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر سیاست کرنے والے نواز شریف کی کٹھ پتلیاں خیبرپختونخوا حکومت کو طعنے دے کر اپنے ماضی کو چھپا نہیں سکتیں۔ دہشت گردی کے مسئلے میں شہباز شریف حکومت کی سنجیدگی کا علم یہ ہے کہ ''تنظیم سازی'' میں سرعام پکڑے جانے والے شخص کو وزیر مملکت داخلہ بنادیا اور طالبان کی...
    بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور پاکستان جموں و کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کو 23 مارچ 1940ء کی تاریخی قرارداد سے تحریک ملتی ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان انتہائی ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں آج یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری رکھتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل کو ان کی اہلیہ سمیت شہید کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے وادی بیقا میں بھی فضائی حملے کیے، جس سے شہید لبنانیوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ ادھر لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مارچ 2025ء) پاکستان کی حکومت نے اب ماضی میں وفات پا جانے والے ان افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ ڈی ڈبلیو کو دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں 70 لاکھ سے زائد ایسے افراد کے شناختی کارڈ اب بھی فعال ہیں، جن کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹس یونین کونسل سے جاری ہو چکے ہیں۔ ریکارڈ میں فرق کیوں؟ نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسلوں کے ریکارڈ میں یہ افراد وفات پا چکے ہیں لیکن نادرا کے ڈیٹا بیس میں وہ تاحال فعال شمار ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے رشتہ...
    پاکستان جو کبھی امن و آشتی کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا آج دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہے۔ یہ عفریت نہ صرف ہمارے معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے بلکہ ملک کی سالمیت اور استحکام کو بھی شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ مگر افسوس کہ ایسے نازک وقت میں بھی کچھ سیاسی جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دے رہی ہیں۔ ان جماعتوں کا رویہ نہ صرف مایوس کن ہے بلکہ یہ ملک دشمنی کے مترادف بھی ہے۔ ان میں سے ایک جماعت تحریک انصاف ہے جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اسے صرف اقتدار کی ہوس ہے اور وہ ملک کی سلامتی کے معاملات کو بھی...
    بھارت کے اسٹار ہاکی اولمپئنز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ بھارتی ہاکی ٹیم کے اولمپئن 30 سالہ مندیپ سنگھ اور ویمنز ٹیم کی اولمپئن 27 سالہ اودیتا دوہن کی شادی جالندھر میں ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مندیپ اور اودیتا کا ہاکی کا جنون کی حد تک شوق انہیں ایک دوسرے کے قریب لایا۔ دونوں کی دوستی کے چرچے 5 برس سے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے دنوں میں لگنے والے کیمپس کے دوران ان کی دوستی بڑھ گئی تھی۔ مندیپ سنگھ اولمپک گیمز میں لگاتار برانز میڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اودیتا دوہن ٹوکیو اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ویمن ہاکی ٹیم کا حصہ تھیں۔ مندیپ سنگھ 260...
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن ودیگر کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کردی ، یہ ٹرمپ کی جانب سے اپنے ڈیموکریٹک مخالفین کے خلاف تازہ ترین اقدام میں سے ایک ہے ۔ ٹرمپ نے ایک یادداشت میں کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ افراد کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی اب قومی مفاد میں نہیں ہے۔ اس فیصلے کے بعد واشنگٹن میں سیاسی تناؤ عروج پر ہے۔ ڈیموکریٹک رہنما اسے “اقتدار کا غلط استعمال” قرار دے رہے ہیں، جبکہ ریپبلکن حامیوں نے اس کی حمایت کی ہے۔ ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہا، “یہ کوئی عام فیصلہ نہیں، بلکہ ایک...
    معروف ماہر تعلیم، مصنف، محقق اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ قراردادِ پاکستان یا قراردادِ لاہور برصغیر کے دستوری یا آئینی حل کے طور پر پیش کی گئی اور اُس میں جس زونل فیڈریشن کی بات کی گئی ہے اُس فیڈریشن کے اندر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی گئی ہے۔ اگر دستور پر عمل کیا جائے، اِس ملک کی کثیر القومیتی شناخت کو تسلیم کیا جائے تو اِس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اگر ہم کثیر القومیتی تصور کو تسلیم نہیں کریں گے تو اُس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قراردادِپاکستان کے اندر علیحدہ ملک اور...
    اسلام ٹائمز: ٹرمپ ایران کو ایسے وقت میں دھمکی دے رہے ہیں، جب امریکہ کی فوجی طاقت اور خطرے سے دوچار ہونے کی صلاحیت 25 سال پہلے کے مقابلے میں بہت کم ہے، جبکہ دوسری طرف ایران کی دفاعی طاقت ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت گذشتہ سالوں کے مقابلے میں بہت مضبوط ہے۔ امریکی حکام کو عملی طور پر شہید سلیمانی کے ان الفاظ کی گہرائیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ شہید نے کہا تھا کہ "ہم امام حسین کی قوم ہیں، ہم شہیدوں کی قوم ہیں۔" انہوں نے واضح طور پر جواری ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "آپ جو بھی جنگ شروع کریں گے، اس کا اختتام ہمارے ہاتھ میں ہوگا اور یاد...
     سٹی42:  سریاب سے  گرفتار کی گئی  بی ایل اے کی "پر امن سرمچار" مہرنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا۔ اس مرتبہ معاملہ تین افراد کے قتل کا ہے لیکن مہرنگ کو سر دست تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا ہے۔  جعفر ایکسپریس کے ہائی جیکروں کو مسنگ پرسن بنانے کی کوشش میں تین لاشیں گرانے والی  والی مہرنگ بلوچ گرفتار ماہ رنگ بلوچ  11 مارچ کو جعفر ایکسپریس کو  ہائی جیک کر کے عورتوں، بچوں اور سکیورٹی فورسز کے چھٹی پر گھروں کو جا رہے  نہتے اہلکاروں کو یرغمال بنانے والے بی ایل اے کے  دہشتگردوں کو  ریسکیو آپریشن میں مارے جانے کے بعد ان کی لاشوں کو "گمشدہ افراد کی لاشیں"...
    مظفرآباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے دولانجا میں خاندان کی مخالفت کے خوف سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے جوڑے کی لاشیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں پاکستانی عہدیداروں نے بھارتی فورسز کے حوالے کردیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق زندگی میں نہ مل سکے، مگر مرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑا کے مصداق ایل او سی کے آر پار دریائے جہلم کی بے رحم موجوں کے سپرد ہونے والی محبت کی ایک اور کہانی سے جڑے نوجوان جوڑے کی لاشیں واپس کردی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے دو لانجا کے مقام پر5 مارچ کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے یاسر حسین...
    اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اْٹھانے کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے حکام کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات کے دورا ن فریقین نے تجارت اور اقتصادی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے اْمور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے لیے...
    رپورٹ کے مطابق کئی گلیشیئرز 21 ویں صدی کے آخر تک مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار، ہائیڈرو پاور، اور مقامی کمیونٹیز کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہندوکش ہمالیہ کے برفانی گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور کئی گلیشیئرز 21 ویں صدی کے آخر تک مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار، ہائیڈرو پاور، اور مقامی کمیونٹیز کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں بسنے والے تقریباً 2 بلین افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ ان گلیشیئرز پر انحصار...
    لداخ کی سرحد پر بھارتی فوج کے دو اہلکار ڈیوٹی کے دوران مارے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار کشور بارا اور سپاہی سورج کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تاہم بھارتی فوج کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں اہلکار کی ہلاکت کیوں اور کس طرح ہوئیں۔ مقتولین کے اہل خانہ بھی بے خبر ہیں۔ بھارتی فوج کے مارے گئے اہلکاروں کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ کم از کم ان کے پیاروں کی موت کی وجہ بتائی جائے۔ بھارتی میڈیا کو ان اہلکاروں کی موت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اور کسی کو جائے وقوعہ پر جانے...