قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینیئر جاسوسی کے الزام پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
حالیہ رپورٹس کے مطابق قطری حکومت نے قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینیئر امت گپتا کو ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گپتا کو قطر کی ریاستی سیکیورٹی نے 3 ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے، بھارتی آئی ٹی انجینئر پر ڈیٹا چوری اور دوسری ریاستوں کے لیے جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اجاگر
رپورٹ کے مطابق امت گپتا ٹیک مہندرا نامی آئی ٹی فرم میں سینئر عہدیدار تھا، قطری حکام امت گپتا کے والدین کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے اور قطری حکام کا کسی قسم کی وضاحت نہ دینا معاملات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
بی جے پی کے ایم پی ہیمنگ جوشی کے مطابق امت گپتا کے والدین نے قطر جا کر اپنے بیٹے سے ملاقات کی بھرپور کوشش کی، مگر قطری حکام نے ان کی درخواست کو رد کر دیا۔
قطر میں بھارتی جاسوسوں کی حراست کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ 2022 میں قطری سیکیورٹی نے 8 بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت: مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی، ناگ پور میں کرفیو نافذ
ان اہلکاروں نے اسرائیلی انٹیلیجنس کو حساس سب میرین سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں، 2023 میں انہیں سزائے موت سنائی گئی، مگر فروری 2024 میں قطری امیر کے حکم پر رہا کر دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت جاسوس قطر گرفتار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت گرفتار امت گپتا
پڑھیں:
کراچی: غلط انجیکشن سے 15 سالہ لڑکی کی ہلاکت، ڈاکٹر، داماد اور بیٹی گرفتار
کراچی:کراچی کے علاقے ملیر سٹی بچل گوٹھ کھوکھراپار چمن کالونی میں غلط انجیکشن لگنے سے 15 سالہ لڑکی نصرت بی بی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر، اس کے داماد اور بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد واحد بخش کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں قتل بالسبب اور غفلت و لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
والد کے بیان کے مطابق ان کی بیٹی طبیعت خراب ہونے پر والدہ کے ہمراہ ڈاکٹر رشید کے کلینک گئی، جہاں غلط انجیکشن لگنے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔
جب والد کلینک پہنچے تو بیٹی کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا، جبکہ ڈاکٹر رشید، اس کا داماد اور بیٹی موقع پر موجود تھے۔ دوا لانے کے بعد والد کو معلوم ہوا کہ بیٹی انتقال کرچکی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکٹر رشید کا داماد امجد اور بیٹی کلینک میں بطور اسٹاف کام کرتے تھے۔ حکام نے تفتیش شروع کردی ہے اور ڈاکٹر سمیت کلینک اسٹاف کی اسناد بھی چیک کی جا رہی ہیں۔