پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے حیران کن طور پر حد زیادہ تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، بشمول پی ایچ ڈی ہولڈرز، نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر 948,214 درخواست دہندگان میں سے 218,088 افراد پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں نوکری کی تلاش میں حد سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت کی تفصیل

ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے مختلف تعلیمی قابلیت کے حامل افراد نے درخواستیں دی ہیں:

تعلیمی قابلیت درخواست دہندگان کی شرح درخواست دہندگان کی تعداد
پی ایچ ڈی 23% 218,088
ایم فل 47% 445,662
بی ایس (آنرز) 25% 237,054
بی اے/اے ڈی ای/ایف ایس سی 5% 47,411

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ زیادہ تعلیم یافتہ افراد کی بڑی تعداد ان آسامیوں کے لیے درخواست دے رہی ہے، جو عموماً کم تعلیمی قابلیت کے حامل افراد کے لیے مخصوص ہوتی ہیں۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل امیدواروں کی غیر معمولی تعداد پاکستان میں ملازمت کے موجودہ منظرنامے کے بارے میں اہم سوالات اٹھاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:کابینہ اراکین کی تنخواہوں کا معاملہ، حقیقت کیا ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: درخواست دہندگان تعلیمی قابلیت پی ایچ ڈی کے لیے

پڑھیں:

اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، غزہ میں شہدا کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی

GAZA:

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بدستور جاری ہیں اور اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی غزہ میں فضائی کارروائی کرکے حماس کے رہنما کو شہید کردیا اور تقریباً 18 ماہ سے جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

حماس نے بتایا کہ خان یونس میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں سیاسی امور کے رہنما صلاح البرداویل اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل فوج نے اتوار کو رفح اور خان یونس میں کارروائیوں میں 30 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جس میں میونسپل کے عہدیدار اور طبی عملے کے اراکین بھی شامل ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ایڈرائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں تل السلطان کے شہریوں کو علاقے خالی کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں بیان میں کہا گیا کہ فوج نے تل السلطان کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں عمارتیں منہدم کردی جائیں گی تاکہ علاقے میں کنٹرول وسیع کرتے ہوئے جنوبی غزہ میں سیکیورٹی زون بھی پھیلا دیا جائے۔

فلسطینی سول ایمرجنسی سروس نے بیان میں کہا کہ رفح میں 50 ہزار شہری تاحال پھنسے ہوئے ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے اچانک حملہ کردیا تھا اور وہاں موجود شہریوں، ریسکیو تیموں اور دیگر اداروں کے افراد کی زندگی خطرے میں ہے۔

فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں نے غزہ میں ایک مرتبہ پر اشیائے ضروریہ کی قلت کے باعث قحط کے خدشات پر خبردار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان
  • خیبر پختون خوا حکومت کا جامعات کو خود کفیل بنانے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع
  • ملک میں بیروزگاری کی شرح سنگین، 16 ہزار اسامیوں کے لیے 8 لاکھ سے زیادہ درخواستیں جمع
  • خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی
  • پشاور، مسلح افراد کی سرعام عام فائرنگ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا فوری نوٹس
  • اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، غزہ میں شہدا کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • اسرائیلی جارحیت جاری: غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز
  • راولپنڈی:تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 2 منشیات فروش گرفتار