Express News:
2025-03-23@14:17:17 GMT

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار مارے گئے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

لداخ کی سرحد پر بھارتی فوج کے دو اہلکار ڈیوٹی کے دوران مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار کشور بارا اور سپاہی سورج کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تاہم بھارتی فوج کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں اہلکار کی ہلاکت کیوں اور کس طرح ہوئیں۔ مقتولین کے اہل خانہ بھی بے خبر ہیں۔

بھارتی فوج کے مارے گئے اہلکاروں کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ کم از کم ان کے پیاروں کی موت کی وجہ بتائی جائے۔

بھارتی میڈیا کو ان اہلکاروں کی موت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اور کسی کو جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں۔ 

خیال رہے کہ لداخ کے اس علاقے میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ چین کی بارڈر فورسز کے ساتھ بھی سرحدی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں اہلکار بھارتی فوج کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کا شکار بن گئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج کے

پڑھیں:

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کے تعین و کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

اس واقعے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی و امن کے دشمن ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید
  • نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید
  • دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف
  • نوشکی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق
  • مظاہرین ہماری نہیں، بی وائی سی کی فائرنگ سے مارے گئے، ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ
  • مظاہرین ہماری نہیں، بی وائی سی کی فائرنگ سے مارے گئے، ضلعی انتظامیہ کا موقف
  • مقبوضہ کشمیر میں سچ بولنا ہی جرم بن چکا ہے، آغا سید روح اللہ
  • آزاد کشمیر میں دہشتگردی کی کارروائی نا کام،فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار
  • مقبوضہ کشمیر، شادی میں ناکامی پر لڑکی کے ساتھ دریا میں کودنے والے نوجوان کی لاش چناری سے برآمد