جعفر ایکسپریس کے ہائی جیکروں کو مسنگ پرسن بنانے کی کوشش میں تین لاشیں گرانے والی والی مہرنگ بلوچ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
سٹی42: سریاب سے گرفتار کی گئی بی ایل اے کی "پر امن سرمچار" مہرنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا۔ اس مرتبہ معاملہ تین افراد کے قتل کا ہے لیکن مہرنگ کو سر دست تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کے ہائی جیکروں کو مسنگ پرسن بنانے کی کوشش میں تین لاشیں گرانے والی والی مہرنگ بلوچ گرفتار
ماہ رنگ بلوچ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کر کے عورتوں، بچوں اور سکیورٹی فورسز کے چھٹی پر گھروں کو جا رہے نہتے اہلکاروں کو یرغمال بنانے والے بی ایل اے کے دہشتگردوں کو ریسکیو آپریشن میں مارے جانے کے بعد ان کی لاشوں کو "گمشدہ افراد کی لاشیں" قرار دے کر کوئٹہ کے ہسپتال کے مردہ خانہ سے کچھ لاشیں زبردستی چھین کر لے جانے کی کوشش اور اس کے بعد آج کوئٹہ کے علاقہ سریاب میں ان لاشوں پر شر پسندی کرنے میں پیش پیش رہی۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
آج اس نے نام نہاد "بلوچ یک جہتی کمیٹی" کے کارکنوں کو اکتھا کر کے سریاب روڈ پر دھرنا دیا اور اور ریاست کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیاجسے نیوز آؤٹ لیٹس کے رپورٹروں اور کیمروں نے بھی رپورٹ کیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان سے باہر موجود دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں نے بھی پھیلایا۔ مہرنگ بلوچ کا جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا کر قتل و غارت کرنے والے دہشتگردوں کی لاشوں کو لے کر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کو انڈیا کے میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور سوشل پلیٹ فارمز پر پاکستان کے دشمن شر پسندوں اور دہشتگردوں نے اس پروپیگنڈا کو اپنی لگائی ہوئی آگ کو مزید بھڑکانے کے لئے ایندھن کی طرح استعمال کیا ہے۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے
ماہ رنگ بلوچ نے جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد پاکستانی ریاست کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے اس ہائی جیکنگ میں ملوث دہشتگردوں کو مارنے کی سزا دی اور ان دہشتگردوں کی لاشوں کو متنازعہ بنانے کی پوری کوشش کی۔ اس کی اس کوشش کو لے کر غیر ملکی میڈیا نے دہشتردوں کے نیریٹیو کو بڑھاوا دیا اور پاکستان کی ریاست کا مزید مذاق اڑایا۔ اس پر ہی بس نہین ہوا بلکہ ماہ رکنگ کے محافظوں نے نام نہاد احتجاج کے دوران فائرنگ کر کے تین افراد کو بھی قتل کر دیا۔
لاہور میں 279 ٹریفک حادثات، 340 افراد زخمی
ماہ رنگ بلوچ اور دیگر 4 خواتین کو تین ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل بھیجا گیا ہے۔
مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) آرڈیننس، 1960 کی سیکشن 3، حکومت کو ایسے افراد کو گرفتار کرنے اور حراست میں لینے کے اختیارات دیتی ہے جنہیں عوامی تحفظ یا پبلک آرڈر کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے، اس قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے ہلاک دہشت گردوں کے حق میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران تشدد پر اترنے والے اشر پسند افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی تھی۔
پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا ساتواں حملہ ناکام
کمشنر حمزہ شفقات نے ہفتہ کے روز اپنے سرکاری اعلامیہ میں بتایا کہ "بلوچ یکجہتی کمیٹی" کے لیڈروں کے ساتھ موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور اور ایک افغان شہری ہلاک ہوئے۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے ایک نیوز آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ سول اسپتال کوئٹہ پر حملے کے بعد بلوچ یکجہتی کونسل کی قیادت کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی وائی سی کے نام نہاد احتجاج میں مسلح افراد شامل تھے۔
پنجاب؛ سرکاری گندم کا نرخ 2900 روپے فی من مقرر
شاہد رند نے بتایا کہ خصوصی صورتِحال ہوں تو خصوصی قوانین کی ضرورت ہوتی ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی مارے گئے دہشت گردوں کی لاشوں کے لیے احتجاج کررہی تھی، پولیس نے ان شر پسندوں کو واٹر کینن کے ذریعے کم سے کم بے ضرر طاقت کے استعمال سے منتشر کرنے کی کوشش کی تھی۔
ماہ رنگ بلوچ کی "پر امن دہشت گردی"
ماہ رنگ جسے بی ایل او کی "ڈیفینڈر" اور "پر امن لڑائی لڑنے والی دہشتگرد" کہا جاتا ہے، اس نے اپنے کارکنوں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو کل (آج) بلوچستان میں "شٹر ڈاؤن ہڑتال" کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ہڑتال کی وجہ یہ بتائی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں کی لاشیں اس کے حوالے کیوں نہیں کر رہی۔
ماہ رنگ بلوچ کون ہے
مہرنگ بلوچ کا باپ غفار بلوچ بی ایل اے کا نطریاتی کارکن تھا۔ اس کے متعلق مہرنگ بلوچ اور اس کے ساتھیوں کا دعویٰ ہے کہ اسے ریاستی اداروں نے اپنی تحویل مینرکھا اور اس کی لاش بعد میں مل گئی۔ 2011 سے اب تک مہرنگ بلوچ پاکستان کی ریاست کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا میں مصروف ہے۔ "مسنگ پرسن" کا فنامنا اس کے پروپیگنڈا کا مرکزی میدان ہے۔ اب بھی وہ جعفر ایکسپریس کو بولان کے ویرانے میں روک کر نہتے مسافروں کو یرغمال بنانے والے بے رحم دہشتگردوں کے مارے جانے کے بعد ان کی لاشوں کو "دراصل مسنگ پرسنز کی لاشیں" قرار دے کر پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے اور مسافر ٹرین کے نہتے مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کی اذیت جھیل چکی ریاست کو حتیٰ کہ اس واقعہ میں بھی مجرم قرار دینے کے درپے ہے۔
کوئٹہ کے کمشنر کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو ’سول ہسپتال پر حملے اور عوام کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے سمیت دیگر دفعات کے تحت‘ مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے صوبے بھر میں آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ کے بعد موبائل فون سروس کو بھی معطل کردیا گیا۔
یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محسن نقوی کی تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس نے بہادری کیساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ انہوںنے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کی تحسین کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوںے کہاکہ پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔