بھارتی کرکٹر اور اداکار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگئی ہے، دونوں کی جانب سے مداحوں کو یہ اطلاع انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔
View this post on Instagram
A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)
اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی ہیں، اور اس طرح سنیل بھی اب نانا بن گئے ہیں۔
کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں، تاہم بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی نے 2023 میں شادی کی تھی، اور وہ کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتھیا شیٹی بیٹی کی پیدائش شوبز کرکٹ کے ایل راہول نیا مہمان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیٹی کی پیدائش کرکٹ کے ایل راہول نیا مہمان وی نیوز بیٹی کی پیدائش
پڑھیں:
حرا مانی کا بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کا انکشاف
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
اداکارہ کا یہ بیان انسٹاگرام پر ایک انٹرویو میں سامنے آیا، جس میں انہوں نے اپنی پسندیدہ غذا کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کی عادی ہیں۔ ان کے اس بیان پر میزبان بھی حیران رہ گئے اور سوال کیا کہ آخر وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟
اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مانی (ان کے شوہر سلمان ثاقب) بھی یہی سوال کرتے ہیں اور جب وہ انہیں پیشکش کرتی ہیں تو وہ ناراض ہو کر منع کر دیتے ہیں۔
حرا مانی نے مزید کہا کہ انہیں میٹھا بہت پسند ہے، شاید اسی لیے وہ بریانی میں بھی کچھ میٹھا شامل کرنا پسند کرتی ہیں۔
ان کی اس عادت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، کچھ افراد حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ ان کے معصومانہ انداز کو پسند کر رہے ہیں۔