Nawaiwaqt:
2025-03-25@22:30:18 GMT

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگیا، آج اور کل کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  اس کے علاوہ بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 مارچ تک یہ سسٹم صوبے میں موجود رہے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہواو ں

پڑھیں:

شہرقائد کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہےگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں شمال مغرب سےگرم اور خشک ہوائیں چلیں گی لیکن شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگا، شہر میں مطلع صاف، موسم مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 34.2 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے 6 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ارچنا پورن سنگھ کا بیٹا ’ویٹر’ بن گیا

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی عید سے قبل بادل برسنے کی خوشخبری
  • بارش برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں داخل،عوام کے لئے خوشخبری
  • کوئٹہ میں آج اور کل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  • کوئٹہ میں آج اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • کل سے ملک کے کن علاقوں میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • عید سے قبل بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان، بادل کن علاقوں میں برسیں گے؟
  • شہرقائد کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟
  • بارشیں ہوں گی یانہیں؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
  • موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات