2025-02-09@03:11:50 GMT
تلاش کی گنتی: 113

«شاہدہ وفا نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(آئی این پی)شہباز حکومت کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا، حکومت کے ابتدائی 9 ماہ مارچ تا نومبر 2024 کے دوران حکومتی قرضے مجموعی طور پر 5 ہزار 556 ارب روپے بڑھ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز  میں کہا گیا ہے کہ  نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 17 ہزار 366ارب روپے رہا جو فروری 2024 میں 64 ہزار 810 ارب روپے تھا-دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مقامی قرض میں 5ہزار 556 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم اسی مدت میں مرکزی حکومت کے غیرملکی قرض میں 356 ارب روپے کی کمی ہوئی- مکہ مکرمہ :عمرہ زائرین سے جعلسازی کرنے والے 10 پاکستانی شہری گرفتار...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین دورے کے دوران حج معاہدہ2025 ء پر دستخط کریں گے۔ چوہدری سالک حسین عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو میں بھی شرکت کریں گے۔ عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو کا چوتھا ایڈیشن 13 سے16 جنوری کو جدہ میں ہو گا۔ چار روزہ کانفرنس میں90  ممالک سے وزراء اور ممتاز شخصیات اور سفارتکار خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس می47  پینل مباحثے، 50 ورکشاپس اور جدید ترین حج ٹیکنالوجیز اور خدمات کی 280 نمائش ہو گی۔
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) بجلی سستی نہ کرنے کی وجہ حکومت کا غیرسنجیدہ رویہ ہے،زبانی جمع خرچ کر رہی ہے‘جماعت اسلامی نے آئی پی پیز، مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف گزشتہ سال راولپنڈی میں 14 روز تک دھرنا دیا‘ 8 اگست کوحکومت کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کیا ‘ حکومت 1100ارب کی بچت کو2.4 ٹریلین کا گردشی قرضہ اتار نے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری‘ جماعت اسلامی پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، مذاکراتی کمیٹی کے رکن و ماہر توانائی انجینئر سید فراست شاہ ‘ سابق نگراں وفاقی وزیر توانائی، معروف تاجر گوہر اعجاز‘ سرپرست اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)، سابق نگراں...
    شہباز حکومت کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا،9ماہ میں قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )شہباز حکومت کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا، حکومت کے ابتدائی 9 ماہ مارچ تا نومبر 2024 کے دوران حکومتی قرضے مجموعی طور پر 5 ہزار 556 ارب روپے بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 70ہزار 366ارب روپے رہا جو فروری 2024 میں 64ہزار 810ارب روپے تھا۔دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مقامی قرض میں 5ہزار 556 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم اسی مدت میں مرکزی حکومت کے غیرملکی قرض میں 356 ارب روپے...
    خالد مقبول صدیقی(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم ورلڈ لیگ نے بہت اہم موضوع پر تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا، پاکستان میں کانفرنس کا انعقاد ہمارے لیے خوش آئند ہے۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے مواقع اور چیلنجز کے عنوان سے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں تعلیم کا سب سے اہم کردار ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم کے باعث ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی کانفرنس کے اختتام پر ایک نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان میں ہر لڑکی کیلئے معیاری تعلیم کی رسائی ممکن بنائیں گے۔
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورہ ہانگ کانگ کے دوران اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران مقای و چینی حکام، فنانشل سیکٹر کے ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی اور نجی عازمین حج کے پیکیج کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ نجی حج سکیم کی بکنگ 10 جنوری تا 31 جنوری 2025 جاری رہے گی، نجی حج سکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی سکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں اورحج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے ایس پی اے کے مطابق پرائیویٹ عازمین...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے سے قبل پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین باہمی تعاون اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی، وزارت کامرس، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ جکارتا میں تعینات پاکستانی سفیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کوریا کے ہم منصب پاک کوریا اقتصادی شراکت داری معاہدے پر دستخط کے بعد مصافحہ کررہے ہیں
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2025ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے انکشاف کیا ہے کہ نگران دور میں خیبرپختونخواہ کے خزانے میں تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں تھے، اب صوبے کے خزانے میں 3ماہ کی ایڈوانس تنخواہ بھی پڑی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری حکومت آنے سے قبل خیبرپختونخواہ خزانہ میں تنخواہ جتنے فنڈز نہ ہونے کی باتیں زبان زدعام تھی، وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی ہدایات تھی کہ کم از کم دو ماہ تنخواہ کے فنڈز خزانے میں ہونے چاہئیں، اب خیبرپختونخواہ حکومت کے خزانے میں 3ماہ کی ایڈوانس تنخواہ بھی پڑی ہوئی ہے۔ صوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویژن کی جانب...