عوام کو اشیائے خورد و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی اولین ترجیح
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورد و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بین المذاہب ہم آہنگی اشیائے خورد و نوش کی وفاقی کابینہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11:45 بجے ہوگا، اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں اور وہ آج وطن واپس پہنچیں گے۔