اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ 
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ 
وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ 
حکومتی ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے لئے 85فیصد یا 5 ارب 70 کروڑ ڈالرز فنڈز چین کی جانب سے فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔

چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آلات لیں گے :محسن نقوی 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سیالکوٹ سے انسانی سمگلر، کراچی سے گداگری نیٹ ورک کا مسافر دھر لیا گیا،پشاور میں شہری سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلر اور کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کےلئے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 
امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر غلام حیدر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا کی پرواز پر سفر کر نے جارہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایک مقدمے میں شامل تھا۔
درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے شہری سے بھاری رقم بٹوری تھی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر محمد عثمان کو گرفتار کیا، ملزم کا نام گداگری کی فہرست میں شامل تھا اور اسے سٹاپ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام مطابق ملزم اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ 
دوسری جانب ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف )کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ کی پرواز کے مسافر سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
حکام مطابق اے ایس ایف کے ماہر عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر گل سعودکے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔
اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔ 

حیدرآباد: وکلا اور ڈی آئی جی کے درمیان مذکرات کامیاب، 15گھنٹوں سے جاری دھرنا ختم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سیالکوٹ سے انسانی سمگلر، کراچی سے گداگری نیٹ ورک کا مسافر دھر لیا گیا،پشاور میں شہری سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد 
  • کراچی تا پشاور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان
  • کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت، منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان
  • کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں پیش رفت
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا 14 فروری کو لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  • بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں
  • پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فضائی سروس جلد بحال ہونے کا امکان
  • علی امین گنڈاپور کا ویلنٹائن ڈے پر خیبرپختونخواہ میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  • حکومتی نا اہلی اور کرپشن کے فو ر منصوبہ 20 برس بعد بھی مکمل نہ ہوسکا!