اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فعال ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ سازی ہو، پلاننگ کمیشن کو ڈاکٹر محبوب الحق اور سرتاج عزیز جیسے اعلیٰ معیار کے ٹیکنکل شعبوں کے چیف درکار ہیں جو قومی پالیسی سازی میں اپنے اپنے شعبوں کو فکری قیادت فراہم کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات میں” اداراجاتی اصلاحات “کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ، ممبران پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ندیم جاوید، چیئرمین پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فعال ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ سازی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو ڈاکٹر محبوب الحق اور سرتاج عزیز جیسے اعلیٰ معیار کے ٹیکنکل شعبوں کے چیف درکار ہیں جو قومی پالیسی سازی میں اپنے اپنے شعبوں کو فکری قیادت فراہم کر سکیں۔وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ وزارت کے اندر افسران کی پروموشن خالصتاً کارکردگی اور تعلیم کی بنیاد پر کی جائے۔ مزید برآں تمام سیکشن چیفس کی کارکردگی اور اہلیت کی پڑتال کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے اور جو چیف مطلوبہ معیار پہ نہ اترتے ہوں ان کو متبادل عہدوں پہ بھیجا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن میں ملک اور بیرون ملک سے بہترین ٹیلنٹ اکٹھا کیا جائیگا چونکہ پلاننگ کمیشن نے ملک کے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی سٹوڈنٹس کو موسم گرما کی تعطیلات میں انٹرن شپ پروگرام فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے وزارت میں ڈیجیٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کے تکنیکی شعبوں، آئی ٹی ونگ اور پروجیکٹس ونگ کو ایک مربوط’’ٹیکنیکل پلانر گروپ‘‘کے تحت ضم کرنے کی تجویز زیر غور آئی، جس کا مقصد وزارت کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ اس گروپ کے تحت گریڈ 17 کی تمام بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اوپن کمپیٹیشن پر کی جائیں گی تاکہ شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

افسران کی ترقی اور تبادلوں کے لیے ہوریزونٹل اور ورٹیکل موومنٹ کی سہولت فراہم کرنے پر غور کیا گیا تاکہ استعدادِ کار میں اضافہ ہو اور افسران کو مزید مواقع میسر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی، پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں دو ماہ کا انڈکشن کورس متعارف کرانے کی بھی تجویز پیش کی گئی، جس کے بعد فائنل پاسنگ آؤٹ ایگزام لیا جائے گا، تاکہ افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کو جانچا جا سکے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزارت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے واقعی اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے، تو ہمیں اپنی کارکردگی اور رفتار میں 200 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سستی، کاہلی، نا اہلی اور کرپشن کے لئے زیرو برداشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت منصوبہ بندی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، استعداد کار میں اضافے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، عالمی معیارات سے ہم آہنگی، اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی پر توجہ مرکوز کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کو ایک جدید اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل تنظیم کے طور پر اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ترقی کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں، ضرورت صرف انتھک محنت اور درست سمت میں کام کرنے کی ہے۔‎اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزارت منصوبہ بندی کو نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے تاکہ یہ قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وزارت کو جدید طرزِ عمل اپنانا ہوگا۔ تمام افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ کارکردگی، محنت اور شفافیت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ پاکستان کا مستقبل مزید روشن اور مستحکم بنایا جا سکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ وزارت منصوبہ بندی کو انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کی بنیاد پر وفاقی وزیر کے تقاضوں کو جدید

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ (شاندار پنجاب) میگا ٹورسٹ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ پنجاب کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا تاریخی قدم، فہرست میں شامل مقامات کی میپنگ مکمل کرلی گئی، 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں۔

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں 5 ماہ کی محنت سے وزیراعلیٰ کے وژن کو عملی شکل دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے متعلقہ وزیر کے طور پر تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دی۔ پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کی گیا ہے۔ باضابطہ منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے۔ منصوبے کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے پہلی بار پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی ایکٹ 2024 بھی لاگو کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے تاریخی مقامات کی 3 مراحل میں بحالی کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا ہے۔ جولائی میں منصوبی کی ٹینڈرنگ شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پہلا مرحلہ جون میں جبکہ دیگر تاریخی مقامات کی بحالی دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مکمل ہوگی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے بعد علی امین گنڈاپور نے بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے

تاریخی شہر ٹیکسلا کو انٹرنیشنل ’ٹورسٹ سٹی‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سویٹزر لینڈ کی طرز پر چھانگا مانگا کو جدید تفریح گاہ بنانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ ٹیکسلا میوزیم کی اپ گریڈیشن اور جدید ٹیکنالوجی سے ڈسپلے سینٹرز بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیکسلا میں بدھ مت کے پیروکاروں کی سہولت کے لیے عبادت گاہیں، سدھارتا کے نام سے نئی گیلریز بھی تعمیر ہوں گی۔

16 سیاحتی منصوبوں کے پی سی وَن کی فوری تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بانسرا گلی، ٹورسٹ ویلیج اور پارکس کی تعمیر بھی شامل ہے۔ سکھ برادری کی سہولت کے لیے 46 غیر فعال گردوارے بحال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اقلیتی برادری کے مذہبی و تاریخی مقامات کی حفاظت کا جامع نظام بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین سڑکوں کی تعمیر، انفراسٹرکچر کی مکمل اپ گریڈیشن اور عالمی معیار کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

’دلکش لاہور‘ منصوبے کے لیے 400 ملین روپے جاری کر دیے گئے ہیں، مال روڈ کی تاریخ محفوظ اور فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پہلی بار پورے پنجاب کو تاریخی اور سیاحتی مقامات کے لحاظ سے 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پنجاب ’سیاحتی ٹریلز‘ کے نام سے کی گئی تقسیم کے نام یہ ہیں: بابا گرو نانک دیو جی، کلچرل ڈسٹرکٹ مال روڈ لاہور، والڈ سٹی لاہور، گوجرانوالہ، ایمن آباد اور لاہور میں سکھ مذہب کے تاریخی مقامات، جی ٹی روڈ پر مغل دور کی یادگاریں، سالٹ رینج، بھاٹی گیٹ، ٹیکسالی گیٹ رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا

’سیاحتی ٹریلز‘ پر سفاری ٹرین چلے گی، ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم ہوگی، نجی شعبے کو شامل کرکے آنے والے سیاحوں کو خصوصی ڈسکاؤنٹ ملے گا۔ 17 ویں صدی کے قدیم تاریخی ہرن مینار کی اپ گریڈیشن کا سروے مکمل ہوگیا، نیلا گنبد کی توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 131 سال قدیم لاہور میوزیم کو جدید عجائب گھر بنانے کے لیے 240 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

یونیسکو کے تعاون سے پنجاب کی ایک ہزار سال کی تاریخ محفوظ ہوگی، پنجاب کی ثقافت، تاریخ اور روایات کو فروغ ملے گا۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب کی تاریخ وتہذیب، لوک کہانیاں، موسیقی، ہیروز، فن وثقافت، صوفیا اور اُن کے کلام سمیت دیگر معلومات کہانیوں کی شکل میں سیاح سُن اور دیکھ سکیں گے۔

تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کے لیے ٹینڈر مکمل ہونے پر فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ اُچ شریف میں زائرین کے لیے پیدل راستہ بنانے اور سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ایپ بھی تیار کر لی گئی، سیرو سیاحت کی تمام معلومات، راہنمائی اور خدمات موبائل فون پر دستیاب ہوں گی۔

پوری دنیا کو پنجاب کا مہمان بنائیں گے، 5 دریاﺅں کی دھرتی کے تہذیبی رنگ دکھائیں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ٹورازم کی بحالی کے اس پروگرام کے ذریعے پنجاب کو بہتریں ٹوریزم ڈیسٹینیشن بنائیں گے۔ پوری دنیا کو پنجاب کا مہمان بنائیں گے، 5 دریاﺅں کی دھرتی کے تہذیبی رنگ دکھائیں گے۔ پنجاب میں کئی مذاہب، زمانوں اور ثقافتوں کے دریا بہتے آئے ہیں، ہماری تاریخ، ثقافت اور ورثہ کی حفاظت آنے والی نسلوں کی امانت ہے۔

مزید پڑھیں: وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج عمران خان اڈیالہ جیل میں میرے پاس بند ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ برصغیر میں اناج کا گھر کہلانے والا پنجاب، دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی روحانی تسکین کا گہوارہ بھی ہے۔ سیاحت کے فروغ سے معاشی ترقی میں مدد ملے گی، پنجاب اور پاکستان کا عالمی امیج دنیا میں نئی شان سے چمکے گا۔ اپنی تاریخ، تہذیب وثقافت، ہیروز اور روایات بھلانے والی اقوام مٹ جاتی ہیں، پنجاب کا تاریخی ورثہ اور ثقافت دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت اس کاوش میں شریک ٹیم کے ہر فرد اور ادارے کو شاباش دیتی ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ جتنی محنت، لگن، جذبے اور تیزی سے یہ میگا پلان مرتب ہوا، اس سے بھی زیادہ تیزی، جذبے اور قابلیت سے آپ ان منصوبوں کو مکمل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

میگنیفیسنٹ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین نثار کھوڑو پی اے سی کا اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • پی ٹی آئی ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے، مصدق ملک
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطا تا رڑ سے بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی نے ملاقات کی
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟
  • عمران خان فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، وزیر دفاع
  • عمران خان فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے: وزیر دفاع
  • وفاقی محتسب نے گذشتہ برس کتنی لا کھ شکا یات کے فیصلے کیے ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
  • غزہ کے حوالے سے عرب رہنماؤں کا متبادل منصوبہ ابھی نہیں دیکھا،ڈونلڈ ٹرمپ
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سعودی میڈیا فورم 2025 میں اظہارِ خیال، پاکستان اور عالمی میڈیا تعاون پر زور