سعودیہ کا موخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سعودیہ کا موخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب نے موخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کو وزارتوں میں ای آفس کے نفاذ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 39 ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ کے سمندری وسائل کے معاہدے پردستخط کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے کامران جہانگیر کی بطور ایم ڈی نیشنل بک فانڈیشن تعیناتی، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق میں ممبر تعیناتی کیلئے 6 ناموں اور صومالیہ کے نیشنل آئیڈینٹٹی سسٹم کے معاہدے میں توسیع کی منظوری دی۔
کابینہ نے ڈاکٹرشاہد اسلم مرزا کی بطورایم ڈی کورنگی فشریزہاربراتھارٹی تعیناتی، پاکستان انجینیئرنگ کونسل کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی منظوری دی۔وزیراعظم نے کابینہ کو سعودی ولی عہد کے خط سے بھی آگاہ کیا۔ سعودی عرب نے موخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: موخر ادائیگی پر
پڑھیں:
16 اپریل کو فی لیٹرپیٹرول کتنا سستا ہوسکتا ہے؟
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں متواتر کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسز کم ہونے کا امکان۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے مطالبے پر لیوی میں اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کی امید دم توڑ گئی
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں متواتر کمی کی طرف مائل ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتیں کم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب کہ حکومت پہلے ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کا اعلان کر چکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسز میں متوقع کمی عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ 16 اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول ؎ پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل عالمی مارکیٹ