حکومت کا رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمت پرفراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگیوفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا .جس میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں چینی کی تقسیم کے لیے مائیکرو پلان رواں ہفتے سامنے لایا جائے گا۔اجلاس میں پی ایس ایم اے نے عوامی استعمال کے لیے کم از کم قیمت پر چینی فروخت کا عزم کیا.
رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی. رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی کے اسٹالز پر وافر مقدار میں چینی دستیاب ہوگی.ملک بھر میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے. رعایتی قیمتوں پر چینی کی قیمت کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان عبادت کا مہینہ ہے، اس دوران غریب طبقے کو کم قیمت پر چینی فراہم کی جائے گی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمت نے کہا
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک بڑا اضافہ
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک سے بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 42 ڈالر کے اضافے کے بعد 2903ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے کے بڑے اضافے سے 3لاکھ 3ہزار روپے کی بلند سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 3429روپے بڑھ کر 2لاکھ 59ہزار 773روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات چاندی کی قیمتوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 43روپے کے اضافے سے 3ہزار 373روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 32روپے کے اضافے سے 2ہزار 891روپے کی سطح پر آگئی ہے۔