مائیکرو فنانس بینک کی ڈیجیٹل بینک میں منتقلی ڈیجیٹلائزیشن سفر میں اہم سنگ میل ہے،وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مائیکرو فنانس بینک کی ڈیجیٹل بینک میں منتقلی پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن سفر میں اہم سنگ میل ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی ڈیجیٹل بینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ایزی پیسہ کو پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا لائسنس دیا ہے وزیر خزانہ نے ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس ملنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا آغاز ہے اختتام نہیں ،مائیکرو فنانس بینک کی ڈیجیٹل بینک میں منتقلی پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ تبدیلی روایتی کیش لین دین سے ڈیجیٹل معیشت میں منتقل ہونے میں مدد دے گی۔
وفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی ڈیجیٹل بینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ راست اور نادرا جیسے ادارے ہماری ڈیجیٹل ترقی کے مراکز ہیں،مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے تمام شعبوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویانا: یوسف رضا گیلانی کی آسٹریا کے وزیر خزانہ سے ملاقات
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کے وفاقی وزیر خزانہ مسٹر گنٹر مائر سے ویانا میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی صلاحیت اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہدف بنائے گئے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو باہمی تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے اعلیٰ سطح کے دوروں اور کاروباری وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں پاکستانی وفد میں شامل رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، دیگر اراکین پارلیمنٹ اور سفیر پاکستان محمد کامران اختر ملک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر دونوں جانب سے ایک دوسرے کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔