وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی امور پر اجلاس،وفاقی وزیر داخلہ کی بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکیورٹی حکام اور اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سکیورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی قومی اسمبلی کی کونسل آف ری پبلک کی چیئرپرسن نتالیہ کوچانووا اور ایوان نمائندگان کے چیئرمین ایگور سرجیینکو نے اہم ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان پارلیمانی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی روابط دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت خوش آئند ہے اور ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پارلیمانی تبادلوں کا سلسلہ مزید موثر بنایا جانا چاہیے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قانون ساز اداروں کی سطح پر روابط میں وسعت لائی جائے تاکہ باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ ملے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تجارتی اور سماجی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی