اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران چینی 30 روپے کلو میں فروخت ہوگی ، چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں،27 رمضان تک اسٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس میں کیا،  اجلاس میں چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام تک اس کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز قائم کریں تاکہ عوام کو آسانی سے چینی فراہم کی جا سکے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ میں صوبائی حکومت کے تعاون سے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے،خیبرپختونخوا میں چینی کی فروخت کے لئے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سیکڑوں اسٹالز لگائے جائیں گے،صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سکیورٹی، صفائی اور ہجوم کے انتظام کی ذمے داری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ 27 رمضان تک اسٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، وفاقی حکومت کسی بھی ممکنہ مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی، میونسپل سطح پر اسٹالز قائم کرنے کا مقصد عام لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔پی ایس ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنائیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گی۔یہ اقدامات رمضان المبارک کے دوران چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ کسی بھی ممکنہ قلت یا مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فراہمی کو چینی کی پر چینی

پڑھیں:

ماہ رمضان میں شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔
میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے سٹورز پر ڈی سی کاو¿نٹر پر فراہم کی جائے گی۔
میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں ایک اور 2 کلو چینی کے بیگز فروخت کئے جائیں گے، شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔
میٹنگ منٹس کے مطابق چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے فوکل پرسن کی ذمہ داری کین کمشنر کے سپرد کردی گئی ہے، سبسڈائز چینی کی فروخت رمضان سے 3 روز قبل شروع کی جائے گی اور 27 رمضان تک چینی کی فروخت جاری رکھی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ؛فخرزمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنائی جائے
  • رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو،میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ 
  • یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کر رہے: رانا تنویر حسین
  • رمضان سے قبل تمام صوبوں میں شوگر اسٹال لگانے کی ہدایت، چینی کس قیمت پر ملے گی؟
  • رمضان المبارک: ملک بھر میں سستی چینی فروخت کرنے پر اتفاق
  • رمضان میں ملک بھر میں سستی چینی فروخت کرنے کا اتفاق، 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی
  • رمضان میں چینی کتنے روپے کلو فروخت ہوگی، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بڑا دعویٰ کردیا
  • ماہ رمضان میں ہر شہر ی صرف کتنےکلو چینی خرید سکے گا؟ جانیں
  • ماہ رمضان میں شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا