2025-02-21@20:44:43 GMT
تلاش کی گنتی: 109

«امریکا بھارت»:

(نئی خبر)
    لاہور: عام تاثر کے برعکس امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ٹرمپ مشکل سے جیتے، 3بڑی ریاستوں میں اپنی حریف کملا ہیرس سے محض ڈیڑھ فیصد ووٹ زیادہ لے سکے جیسے کہ ویسکونسن میں0.87 فیصد، مشی گن میں 1.41 فیصد، پنسلوانیا میں1.71فیصد زائد ووٹ حاصل کیے.  تینوں ریاستوں کے 44 الیکٹرول ووٹس میں ٹرمپ کو صرف ڈھائی لاکھ ووٹ زیادہ ملے، کملا ہیرس کے 226 الیکٹرول ووٹس میں یہ 44 ووٹ شامل ہوتے تو وہ 270 کا ہندسہ چھو کر امریکا کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیتیں۔ مبصرین کے مطابق بھارتی نژاد ہونے کے علاوہ غیر متاثر کن شخصیت  اور ٹیک کمپنیوں کے کھرب پتی مالکان کی ٹرمپ کی حمایت کے باعث  تینوں ریاستوں...
    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا۔ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد اور آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد اور آئندہ مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔ رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد اور آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آؤٹ لک رپورٹ کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد اور آئندہ مالی سال چین کی معاشی...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے،کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملک کے اندر حملوں و دہشت گردی میں ملوث ہے، سرحدوں پر باڑ کی تنصیب بڑی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ زرائع کے مطابق صحافیوں کو بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی پہلی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واخان کا علاقہ افغانستان کا حصہ ہے اور پاکستان ہمسایہ ملک کی سرزمین کے بارے میں کوئی غلط عزائم نہیں رکھتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ کسی ٹریٹی اتحاد کا حصہ نہیں رہا تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان امریکا کا نان نیٹو اتحادی...
    NEW DEHLI: بھارتی بازیگر نے ہتھوڑی سے 22 کیل اپنی ناک میں ٹھونک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کرا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرل مین کے نام سے معروف کرانتھی کمار نے منفرد فن کا مظاہرہ اٹلی میں شو کے دوران کیا، جس میں اس نے ہتھوڑی کا استعمال کرتے ہوئے 22کیل ایک منٹ میں ناک میں ٹھونکے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
    تہران: امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں جاری بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے ایران نے امداد کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو ایک خط ارسال کیا، جس میں آگ بجھانے کے لیے خصوصی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتا ہے اور متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ریپڈ ایکشن ٹیمز اور ریسکیو سامان بھجوانے کے لیے تیار ہے۔ پیر حسین کولیوند نے خط میں اس بات پر زور دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکا تنہا نہیں ہے۔ ادھر لاس اینجلس...
    لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ایک خاص قسم کے گلابی پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ امریکی فارسٹ سروس کے مطابق، بڑی آگ سے لڑنے کے لیے، 9 خصوصی طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں جو آگ کو روکنے والے مواد کو اس پر چھڑکتے ہیں اور 20 ہیلی کاپٹر جو گلابی پانی گراتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہولناک آگ کو روکنے والا یہ گلابی مواد امریکا میں کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہا ہے۔ لیکن سائنسدان اس کا مطالعہ کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعی مؤثر ہے یا پھر ماحول کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ گلابی پانی دراصل کیا...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور بھارت کے ساحلی محافظوں نے سمندر میں تیل اور دیگر مائع مواد کے رساؤ کو پھیلنے سے روکنے کی مشق کی ۔ اس دوران امریکی اور آسٹریلوی ماہرین بطور مبصر شریک ہوئے۔ چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کے تناظر میں چاروں ممالک آپس میں تعاون کو تقویت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ جاپان اور بھارت کے ساحلی محافظوں کے درمیان بیسویںمشترکہ مشق کا حصہ تھی۔
    ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کر کے بلاشبہ بائیڈن کو سبق آموز شکست دی ہے مگر اس شکست کی وجہ بائیڈن کی بحیثیت امریکی صدر اندرونی غلطیاں اور عالمی امور میں ناکامیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ویسے بھی بائیڈن کی ناکامیابیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، سب سے اول تو وہ غزہ کا مسئلہ حل کرانے میں ناکام رہے مگر کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرانا چاہتے ہی نہیں تھے۔ بائیڈن کا دور اب ختم ہونے والا ہے۔ غزہ میں ڈیڑھ سال سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے مگر افسوس کہ بائیڈن نیتن یاہو کو نہ روک سکے بلکہ یہ کہنا کسی طرح غلط نہ ہوگا...
    بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب ومیکا گابی نے بھی فلمی سیٹ پر انہیں جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرا چھپا رکھا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹس سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ گزشتہ ماہ اکشے...