Daily Mumtaz:
2025-02-19@05:45:09 GMT

مودی ٹرمپ ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

مودی ٹرمپ ملاقات، دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے جو ہم بھارت کو دے سکتے ہیں۔

واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔

امریکا اور بھارت نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا، صدر ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو امریکا سے بھارت کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان بھارت کو دیں گے، انتہاپسند، دہشتگردی کا بھارت کے ساتھ مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا بھارت تعلقات اچھے نہیں تھے، بھارت کے ساتھ ویسا ہی ٹیرف ہوگا جیسا وہ امریکا پر عائد کرتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں نہیں ہونا چاہیے، جنگ کی وجہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی بات تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین سے امریکا کے بہت اچھے تعلقات ہوں گے، چین ہمیں یوکرین جنگ ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ہم ایک دوسرے کیخلاف ہتھیاروں کی بجائے اپنی ترقی پر رقم خرچ کریں گے۔

اس موقع پر نریندر مودی پرچیوں پر لکھا بیان ٹرمپ کے سامنے کئی بار دیکھ کر پڑھتے رہے۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا بھارت تعلقات کو متحرک بنایا ہے، امریکا خود کو عظیم بنانا چاہتا ہے، ہم بھی بھارت کو عظیم بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم دوگنا کرنے پر اتفاق ہوا ہے، نیوکلیئر انرجی کے میدان میں امریکا سے تعاون بڑھائیں گے۔

بھارت کے وزیراعظم نے امریکا سے دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت اے آئی، سیمی کنڈکٹرز ٹیکنالوجی میں مل کر کام کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈوپیسیفک خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکا بھارت مل کر کام کرینگے، امریکا کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کریں گے۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ سرحد پار دہشتگردی ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے مل کر کام بھارت کو بھارت کے کا بھارت کہا کہ

پڑھیں:

امریکی امداد کی بندش، ایڈز کے لاکھوں مریض ہلاک ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیرون ملک ہر طرح کی امداد معطل کرنے سے لاکھوں افراد ایڈز سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکا ترقی پذیر ممالک کو سرکاری ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، اور اس مقصد کے لیے زیادہ تر فنڈز امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں اقتدار میں آنے کے بعد امریکی غیر ملکی امداد کا بڑا حصہ 3 ماہ کے لیے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے نتیجے میں عالمی انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو اس بحران سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، یو این ایڈز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ونی بیانیما نے کہا کہ یہ بہت سے ممالک میں ڈرامائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ مودی پر دباؤ ڈال کر مہنگے ایف-35 لڑاکا طیارے بیچنا چاہتا ہے، بھارتی دفاعی ماہرین
  • ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرسکتے ہیں، رپورٹ
  • ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مصیبت میں پھنس گئے
  • ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر سفری پابندی عائد کرسکتے ہیں، رپورٹ
  • نریندر مودی ایلون مسک ملاقات‘ٹیسلا نے بھارت میں بھرتیاں شروع کردیں
  • ایلون مسک، نریندر مودی کی ملاقات کے بعد ٹیسلا نے بھارت میں ملازمتیں دینا شروع کردیں
  • مودی کا شائننگ انڈیا اور ٹرمپ کا ریگ مال
  • امریکی امداد کی بندش، ایڈز کے لاکھوں مریض ہلاک ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ کا انتباہ
  • یوکرین جنگ بندی: بہت جلد روسی صدر پیوٹن سے مل سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • مودی کے دورے کے بعد ٹرمپ نے امریکا سے مزید 116 بھارتی شہریوں کو نکال دیا