اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحہ کی فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کےا س اقدام سے جنوبی ایشیا کے امن میں عدم استحکام پیدا ہو گا، پاکستان بارے بھارت امریکا مشترکہ بیان غلط اوربےبنیاد ہے،دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

سینیٹ اجلاس میں شیری رحمٰن اور ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی موجود تھا، ترک صدر نے وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں کی، ترک صدر نے وزیر اعظم کے ہمراہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کیا۔

شفقت علی خان نے بتایا کہ ترک صدر نے وزیراعظم کے ساتھ ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کے اجلاس کی صدارت کی، ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن فورم کے تحت نئی کمیٹیاں قائم کی گئیں، دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان پر بات چیت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہونی چاہئیں، ترک صدر نےتجارتی و سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے پر بھی زور دیا گیا، ترک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ، ترک صدر نےقبرص کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کیا، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ سمیت دیگر وزرا بھی تھے، وزیر اعظم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کیا، وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے لیڈران سے ملاقاتیں کیں، اس پر وزیراعظم سے سائیڈ لائنز پر سری لنکا اور دیگر ممالک کے لیڈران کی بھی ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم نے جنٹیری بیچ کی سربراہی میں امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کی۔

گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی ہے: جج اسلام آباد ہائیکورٹ

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لوگوں کے سعودی عرب میں آباد ہونے کی بیان کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان غیر ذمہ دارانہ اوراشتعال انگیز ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ کے معاملے پر ایران، مصر، ترکیہ، ملائیشیا، اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔

کشتی حادثہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ لیبیا کشتی حادثہ میں موجود افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، لیبیا کشتی حادثہ میں 63 پاکستانی موجود تھے، 16 افراد کے لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، 3 زندہ افراد سفارت خانے کے پاس ہیں جبکہ 10 پاکستانی کشتی حادثے میں لاپتا ہیں۔

پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز، جواب طلب

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار 18 فروری کو یو این سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شریک ہونگے، وزیرخارجہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔ 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا اظہار کہ وزیر

پڑھیں:

سانحہ سیستان: پاکستان نے نعشوں کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی مانگ لی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستا کا ضلع مہرستان پاک-ایران سرحد سے تقریبا230  کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ہمارے سفارتی مشن نے فوری طور پر ان افراد کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اورعوام اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے سے دوچار ہیں۔ وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی ہدایت پر تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو فوری طور پر وطن واپس لایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران میں اپنے شہریوں کے اس بزدلانہ اور غیر انسانی قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون فراہم کریں گے اور میتوں کی بروقت وطن واپسی یقینی بنائیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مزید تفصیلات بشمول جاں بحق افراد کی شناخت اور واقعے کی وجوہات کے بارے میں معلومات دستیاب ہوتے ہی فراہم کر دی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پر حملے میں امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا اسلحہ استعمال ہونے کی تصدیق
  • تہور رانا کی بھارت حوالگی روکنے کی خط وکتابت سامنے آگئی
  • چینی وزارت خارجہ کی جانب سے چین پر امریکی حکام کے الزامات کی شدید مذمت
  • سانحہ سیستان: پاکستان نے نعشوں کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی مانگ لی
  • ڈیڑھ لاکھ ہنرمندوں کو روزگار فراہمی کیلئے بیلاروس سے مفاہمت ہوئی ہے، وزیراعظم
  • متنازعہ وقف بل کے باعث پورا بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا
  • قطر کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کا خیرمقدم
  • ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات کا آغاز
  • ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ،ایٹمی پروگرام پر بات چیت متوقع
  • ایٹمی پروگرام تنازع: ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے