امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آر پر عملدرآمد جاری ہے۔ دنیا بھر کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو اُن کے ممالک بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امرتسر کی طرف رواں ہے۔

اس امریکی فوجی طیارے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے 205 غیر قانونی تارکینِ وطن سوار ہیں۔ اِن میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شدید ہوچکا ہے۔ بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی ایئر فورس کا سی سیونٹین طیارہ سان انتونیو سے روانہ ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو اُن کے وطن واپس بھیجا گیا ہے اُن میں سے ہر ایک کی جامع تصدیق کے بعد ہی طیارہ روانہ کیا گیا۔ یہ طیارہ ایندھن لینےکے لیے جرمن شہر ریمسٹین میں رکے گا۔

نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ڈی پورٹ کرنے اور طیارہ بھارت روانہ کرنے سے متعلق خبروں کی تصدیق سے گریز کیا۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی بھی آگئی ہے اور اس کا دائرہ بھی وسیع کردیا گیا ہے۔ امریکا کی طرف سے پیغام بالکل واضح ہے ۔۔۔ یہ کہ اب لوگ غیر قانونی طور پر امریکا آنے سے گریز کریں کیونکہ اس حوالے سے خطرات مول لینے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

امریکی حکام نے پہلے مرحلے میں 15 لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کی جو فہرست مرتب کی ہے اُس میں 18 ہزار بھارتی بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہہ دیا ہے کہ اس معاملے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس وقت امریکا میں بھارت کے سوا سات لاکھ باشندے غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں۔ امریکا میں میکسیکو اور السلواڈور کے بعد سب سے زیادہ غیر قانونی تارکینِ وطن بھارت کے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غیر قانونی تارکین وطن کو

پڑھیں:

امریکی طیارہ حادثہ میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی

امریکی ریاست واشنگٹن میں گزشتہ دنوں ہونے والے خوفناک طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں گزشتہ دنوں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے فضا میں ٹکرانے کے حادثے میں تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا تھا۔اس افسوسناک حادثے میں پاکستانی خاتون اسریٰ حسین بھی جاں بحق ہوئی تھیں، جن کی لاش مل گئی ہے اور اس کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسریٰ حسین کو آج (اتوار) کو انڈیانا پولس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔اسریٰ حسین اپنے کام کے سلسلے میں کنساس گئی ہوئی تھیں، اور واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے حادثے میں ان کی موت واقع ہوئی۔واضح رہے کہ 26 سالہ سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔انہوں نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔بدنصیب طیارے کی سوار متوفی خاتون نے موت سے قبل آخری ٹیکسٹ میسج اپنے شوہر کو کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نے غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس بھیجنا شروع کر دیا
  • امریکا غیر قانونی طریقے سے آنے والے 205 بھارتی ملک بدر
  • امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدری شروع
  • امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع
  • امریکا میں 104 مسافروں سے بھرا ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
  • کراچی: ہندو برادری کی برسوں سے  رکھی 400 سے زائد استھیاں کینٹ اسٹیشن سے واہگہ کیلیے روانہ
  • امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی پر بھارتی میڈیا کا واویلا
  • امریکی طیارہ حادثہ میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی
  • امریکا:فلاڈیلفیا میں ایموبلینس طیارہ گر کر تباہ،مریضہ اور ماں سمیت 6 ہلاک