برطانوی راک بینڈ کا بھارت میں عالمی ریکارڈ، کنسرٹ میں 1 کروڑ سے زائد لوگوں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
برطانیہ کے راک بینڈ کولڈ بلے کے بھارت میں ہونے والے کنسرٹس میں ایک کروڑ تین لاکھ لوگوں نے شرکت کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولڈ پلے کو بھارت میں حالیہ دورے کے دوران کنسرٹ میں سب سے زیادہ شرکا کی حاضری لگانے کا نیا اعزاز ملا جس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
برطانوی راک بینڈ کے کنسرٹس کے مجموعی طور پر 1 کروڑ 3 لاکھ ٹکسٹس فروخت ہوئے اور اتنے ہی لوگوں نے میوزیکل پروگرام میں شرکت کی۔
عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل مارچ 2022 میں کوسٹاریکا میں ہونے والے کنسرٹ میں سب سے زیادہ لوگوں کی شرکت کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا تھا۔
کولڈ پلے کے بھارت میں ہونے والے دورے اور کنسرٹس کے بعد زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بینڈ نے نوی ممبئی میں DY پاٹل اسٹیڈیم میں 18، 19 اور 21 جنوری کو تین شوز کیے، جبکہ دوسرے مرحلے میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 25 اور 26 جنوری کو دو شوز کیے۔ جن میں سے ہر ایک میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار شائقین نے شرکت کی۔
بینڈ نے بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "شکریہ احمد آباد، شکریہ بھارت! ہم ان دو ہفتوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ آپ کی محبت اور مہربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔"
بھارت میں بے مثال کامیابی کے بعد Coldplay کا اگلا کنسرٹ اپریل میں ہانگ کانگ میں شیڈول ہے، اس کے بعد سیئول اور پھر امریکا میں مزید شوز منعقد کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی ریکارڈ بھارت میں کے بعد
پڑھیں:
خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خاتون نے دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام میری پرل زیلمر رابنسن ہے جو اپنے غیر معمولی بڑا مُنہ کھولنے کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون 7.23 سینٹی میٹر سے 7.33 سینٹی میٹر تک مُنہ کھول سکتی ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ رامسڈیل نامی ایک شخص کے پاس تھا جو اپنا مُنہ 6.52 سینٹی میٹر تک کھول سکتا تھا۔
خاتون نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ سات بہن بھائی ہیں اور جب وہ چھوٹی تھیں تو اپنے مُنہ میں مالٹا اور لائٹ بلب ڈال کر انہیں تنگ کرتی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی اس غیر معمولی صلاحیت سے واقف تھیں لیکن کبھی کوئی خاص توجہ نہیں دی، لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے جسے توڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنا نام بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا۔
مزیدپڑھیں:حج آپریشن کی تیاریاں مکمل،90 ہزار پاکستانی حجاج روڈ ٹو مکہ سفر کرینگے،آفتاب گیلانی