امید ہے امریکا کی جانب سے معطل امدادی پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیں گے‘پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان کے دفتر خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکا نے امدادی پروگرام 90 دن کے لیے روکے ہیں اور امید ہے کہ انہیں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔دفتر خارجہ میں جمعرات کو ہونے والی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا نے یہ امدادی پروگرام کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے روکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات پر لگائے گئے گھنائونے الزامات انتہائی قابل مذمت ہیں، پاکستان ون چائنا پالیسی پر قائم ہے ۔ترجمان نے کہا کہ مراکش میں کشتی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں،وزارت خارجہ و داخلہ نے بندرگاہ سے کشتی حادثے میں 22 زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جن میں سے چند پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’مراکش میں کشتی واقعے پر ہمارا مشن کوششیں کر رہا ہے، لاشوں کی شناخت کا عمل پیچیدہ ہے، مراکش حکومت اس حوالے سے ہماری مدد کر رہی ہے، یہ ایک نازک معاملہ ہے جس پر غلط معلومات کا تبادلہ نہیں کر سکتے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان رابطے جاری ہیں تاہم اعلیٰ سطح رابطہ ہونے کی صورت میں آگاہ کیا جائے گا۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بریفنگ کے دوران بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت قیدیوں سے متعلق تفصیلات شئیر کرتا رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتیحکومت کی جانب سے فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق اس وقت بھارتی جیلوں میں 770 پاکستانی قیدی موجود ہیں تاہم پاکستان میں بھارتی قیدیوں کی تعداد تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی
امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔
گزشتہ دنوں امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان میں امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن نے کہا تھا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا، ہم جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور اُن لوگوں کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور موقع کے منتظر تھے۔
تاہم امریکا نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔
وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ54 طلبا شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، انہیں طے شدہ الاؤنس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی۔
امریکا نے فل برائٹ پروگرام کی بندش کی اطلاعات بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ دنیا بھر میں اپنے تعلیمی ایکسچینج پروگراموں کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ ان پروگراموں کو ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیحات کے مطابق بنایا جا سکے۔
مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبا کے لیے اب بھی دستیاب ہیں، بشمول فلبرائٹ پروگرام، جس کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ وضاحت پاکستان کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام بند ہونے کی خبروں پر عوامی تشویش کے بعد سامنے آئی ہے۔