بھارتی مسلم رکشا ڈرائیور کی بیٹی عالمی کیرم چیمپئن بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
چنئی(نیوز ڈیسک) بھارتی شہر چینائے کے رکشا ڈرائیورمحبوب بھائی کی 18 سالہ بیٹی خزیمہ کچھ عرصہ قبل امریکا میں ہوئے کیرم ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر لیڈیز عالمی چیمپئن بن گئی۔
محبوب کو کیرم کھیلنا اتنا پسند ہے کہ گھر میں کوچنگ سینٹر بنا لیا اور پھر ان کی بیٹی خزیمہ نے محنت ولگن سے عالمی کپ جیت کر اپنے غریب گھرانے کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔
معمولی آمدن کی وجہ سے محبوب بھائی بہ مشکل کوچنگ سینٹر چلاتے ہیں۔ خزیمہ وزیر اعلی تامل ناڈو ایم کے سٹالن کے عطیہ کردہ 15 لاکھ روپے پا کر امریکا جا پائی ورنہ پہلے ویزہ دو بار ریجکٹ ہوا تھا۔
خزیمہ نے شاندار کھیل دکھایا تو ریاستی حکومت نے اسے ایک کروڑ روپے انعام سے نوازا ہے۔ خزیمہ کی خواہش ہے کیرم ورلڈ کپ کے مقابلے دیگر کھیلوں کی طرح ٹی وی پر دکھائے جائیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع
امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخل شروع ہوگئی ہے اور امریکی فوج کا ایک جہاز غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت روانہ ہوگیا ہے۔۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، امریکی فوج کا سی 17 طیارہ امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم 205 بھارتی شہریوں کو لے کے نئی دہلی روانہ ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار تمام بھاری شہریوں کی بھارتی حکومت تصدیق کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کی پیدائشی شہریت ختم کرنے کا اعلان
امریکا سے غیرملکی تارکین وطن سے بھرے 6 جہاز لاطینی امریکا کے ممالک بھجوائے گئے جن میں سے 4 نے گوئٹے مالا میں لینڈ کیا جبکہ 2 جہازوں کو کولمبیا نے اترنے کی اجازت نہ دی اور اپنے شہریوں کو امریکا سے لانے کے لیے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک سے غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے مںصوبے پر عملدرآمد کے لیے فوج کو حکام کی مدد کی ہدایت کی تھی۔ اب تک 5 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو فوجی طیاروں کے ذریعے امریکا سے بے دخل کیا جاچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا امریکی فوج انڈیا انڈین بھارتی بھارتیوں جہاز ڈی پورٹ روانہ شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیرقانونی تارکین وطن