جنوبی افریقی اوپنر کی دھواں دھار اننگز، ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
میتھیو بریٹزکے سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز اسکور نہیں کیے تھے۔
اس کے علاوہ، میتھیو بریٹزکے نے ہم وطن کھلاڑی کولن انگرام کو بھی چھوڑ دیا۔ کولن انگرام نے ون ڈے ڈیبیو میں 124 رنز بنائے تھے تاہم میتھیو بریٹزکے 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقی اوپنر ون ڈے ڈیبیو سنچری کرنے والے چوتھے بلے باز ہیں۔ میتھیو بریٹزکے سے قبل، کولن انگرام، ٹیمبا باوما اور ریزا ہینڈرکس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ، میتھیو بریٹزکے نصف سنچری بنانے والی جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بھی بن گئے۔
جنوبی افریقی اوپنر نے سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 68 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں ان کے 3 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔
میتھیو بریٹزکے نے جیسن اسمتھ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بھی بنائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسکیٹ بورڈنگ کرنے والے کتے نے طویل انسانی سرنگ سے گزر کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
ایک باصلاحیت جاپانی کتے نے اسکیٹ بورڈ پر سوار ہو کر انسانوں کی ٹانگوں کے نیچے سے گزرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔
جاپان کی معروف کتے کی تربیت کار ساتومی آسانو کے اسپینیئل نسل کے کتے کوڈا نے ایک شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے، کوڈا نے اطالوی ٹی وی سیریز لو شو دی ریکارڈ کے سیٹ پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
اس شاندار ریکارڈ میں 40 افراد نے اپنی ٹانگیں پھیلا کر ایک انسانی سرنگ بنائی، جس سے گزر کر کوڈا نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
اس سے قبل 2017 میں جاپانی کتے ڈائی چُن نے 33 افراد کی سرنگ عبور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
پیشہ ور کتے کی تربیت کار ساتومی آسانو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تربیتی طریقہ کار میں ہمیشہ مثبت رویے کو ترجیح دیتی ہیں۔
ساتومی آسانو نے کہا کہ کتوں کو تربیت دینے میں سزا یا منفی طریقوں کی بجائے، محبت اور حوصلہ افزائی اہم ترین عناصر ہیں۔