جاپان اور بھارت کی مشقیں امریکا اور آسٹریلیا بطور مبصر شریک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور بھارت کے ساحلی محافظوں نے سمندر میں تیل اور دیگر مائع مواد کے رساؤ کو پھیلنے سے روکنے کی مشق کی ۔ اس دوران امریکی اور آسٹریلوی ماہرین بطور مبصر شریک ہوئے۔ چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کے تناظر میں چاروں ممالک آپس میں تعاون کو تقویت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ جاپان اور بھارت کے ساحلی محافظوں کے درمیان بیسویںمشترکہ مشق کا حصہ تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاپان نے ناٹو کے نئے مشن کے لیے سفیر کا تقرر کردیا
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے ناٹو کے لیے ایک نئے مشن کا افتتاح کرتے ہوئے سفیر کا اعلان کردیا۔ ٹوکیو حکومت کے اقدام سے ناٹو کے ساتھ جاپان کے سفارتی روابط اب بلجیم میں جاپانی سفارت خانے سے علاحدہ ہوکر خودمختار ہو گئے ہیں۔ حکومت نے 2018 ء میں ناٹو کے ہیڈکوارٹرز کی میزبانی کرنے والے ملک بلجیم میں جاپانی سفارت خانے کے ماتحت ایک نمائندہ دفتر قائم کیا تھا۔ نئے مشن کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس کے یوکرین پر حملے اور دیگر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جاپان ناٹو کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔