امریکا میں بھارت سے تعلیم کی غرض سے آنے والے ایک اور نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں واشنگٹن ڈی سی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا اور ماسٹر کرنے امریکا آیا تھا۔

امریکا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد روی تیجا نوکری کی تلاش میں تھا۔ وہ گیس اسٹیشن پر جز وقتی ملازمت بھی کرتا تھا جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاحال ملازمین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

روی تیجا کے والدین نے بتایا کہ ہمارا بیٹے کی گیس اسٹیشن پر ڈیوٹی ختم ہوگئی تھی لیکن وہ اپنے ایک دوست کی مدد کے لیے وہاں رکا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل امریکی شہر اٹلانٹا میں نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی نژاد ماہر تعلیم کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

مقتول ڈاکٹر شری رام سنگھ تقریباً چار دہائیوں سے امریکا میں مقیم تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران امریکا میں بھارتی نژاد  12 سے زائد طلبا کو قتل کیا جا چکا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکا میں

پڑھیں:

بھارتی اداکار ٹرک کی ٹکر سے ہلاک

بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار امن جیسوال ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی شہر میں 23 سالہ اداکار امن جیسوال کی موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئے۔

حادثہ جمعے کی شام پیش آیا تھا، جس میں موٹر سائیکل کچل گئی تھی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد اداکار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شادی سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کا ڈرامہ بے نقاب 
  • ٹک ٹاک بنانے کے لئے پنجرے میں جانے والے شہری پر شیر کا حملہ، شدید زخمی کردیا
  • امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار سر پر گولی لگنے سے ہلاک
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہندو یا مسلمان؟ پولیس نے بیان بدل دیا
  • سیف علی خان پر حملہ میں ملوث مشتبہ ملزم گرفتار
  • تہران، مسلح شخص کی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2جج جاں بحق
  • بھارتی اداکار ٹرک کی ٹکر سے ہلاک
  • نوجوان بھارتی اداکار کار حادثے میں جاں بحق
  • وائٹ ہاؤس پر حملہ: بھارتی دہشت گرد کو سزا سنادی گئی