—فائل فوٹو

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز میں عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ کی ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔

عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ 12 سال بعد رہا ہوتے ہی لاپتہ

اس حوالے سے والدہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر کے درخواست جمع کرا دی ہے۔

کراچی:عدالت نے عزیر بلوچ کے بھائی ملزم زبیر بلوچ  کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم کو دونوں کیسز میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عزیر بلوچ

پڑھیں:

پاکستانی لڑکی سے ملنے آنے والے بھارتی شخص کا قبول اسلام، قانونی مشکلات کا سامنا

پاکستانی لڑکی سے ملنے آنے والے بھارتی شخص نے اسلام قبول کرلیا تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستانی لڑکی سے ملنے کے لیے غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے بھارتی بادل بابو نے اسلام قبول کر لیا۔ 30 سالہ بادل بابو بھارتی ریاست اترپردیش کا رہائشی ہے اور اس وقت منڈی بہاؤالدین میں زیر حراست اورعدالت میں اپنی ضمانت کے لیے کارروائی کا منتظر ہے۔

پاکستان میں غیرقانونی داخلہ

بادل بابو 24 اگست 2023 کو اپنے گھر سے نکلا اور غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچا۔ یکم جنوری 2024 کو منڈی بہاؤالدین میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔ بادل بابو کے خلاف پاکستان کے فارن ایکٹ کی شق 13 اور 14 کے تحت سفری دستاویزات نہ ہونے اور غیرقانونی داخلے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالتی کارروائی اور والدین سے بات چیت

بادل بابو کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالتی حکم پر اس کے والدین سے ویڈیو کال کروائی گئی۔ ویڈیو کال کے دوران بادل بابو نے اپنے والدین کو یقین دلایا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی جھوٹ بول رہا ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اب واپس بھارت نہیں آؤں گا۔  والدین سے بات کرتے ہوئے بادل بابو جذباتی اور آبدیدہ ہو گیا۔

وکیل کی وضاحت

بادل بابو کے وکیل فیاض رامے نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج منڈی بہاؤالدین عدالت میں بادل بابو کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہے جس پر سماعت 3 دن بعد ہوگی۔ پاکستان کا آئین ہر فرد کو شفاف ٹرائل کا حق دیتا ہے۔ بادل بابو کو اپنے جرم کا سامنا کرنا ہوگا لیکن ان پر جاسوسی کا الزام صرف شواہد کی موجودگی میں ہی لگایا جا سکتا ہے۔

اسلام قبول کرنے کا اعلان

فیاض رامے نے بتایا کہ بادل بابو نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنی زندگی پاکستان میں ہی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک ذاتی فیصلہ ہے جسے اس نے عدالت کے سامنے بھی تسلیم کیا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بادل بابو کی قانونی حیثیت کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے اور یہ فیصلہ عدالت کرے گی کہ اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔

بادل بابو کے کیس نے سرحد پار محبت اور قانونی معاملات کے تناظر میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جس پر مستقبل میں مزید کارروائی کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں ماہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 446 ملزمان گرفتار کیے، اسلام آباد پولیس
  • پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنیوالے بھارتی نوجوان کا بڑااعلان
  • لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی کو رہا کرنے کا حکم
  • کراچی میں کاروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • پاکستانی لڑکی سے ملنے آنے والے بھارتی شخص کا قبول اسلام، قانونی مشکلات کا سامنا
  • شیر کا بچہ رکھنے کا الزام، ٹک ٹاکر رجب بٹ کو عدالت نے سزا سنا دی
  • جب اسلحہ استعمال ہوگا تو کیس اے ٹی سی میں ہی جائیگا، سپریم کورٹ