Jasarat News:
2025-01-21@01:29:48 GMT

امریکا میں ایک اور بھارتی نوجوان فائرنگ سے ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان امریکی مرکزی شہر واشنگٹن ڈی سی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ہلاک نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارتی شہر حیدرآباد دکن کا رہائشی تھا جو امریکا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہ گیس اسٹیشن پر جز وقتی ملازمت کرتا تھا، جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ روی تیجا کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کی گیس اسٹیشن پر ڈیوٹی ختم ہوگئی تھی لیکن وہ اپنے ایک دوست کی مدد کے لیے وہاں رکا ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکا کے صدر کے طور پر دوبارہ حلف اٹھائیں گے

واشنگٹن : آج ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر کے طور پر دوسری بار حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے تین کلو میٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

 

امریکی دارالحکومت میں شدید سردی کی پیش گوئی ہے، جس کے باعث ٹرمپ اوپن ایئر میں حلف اٹھانے کے بجائے عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں حلف لیں گے۔ اس تقریب میں صرف 600 افراد کو شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس فیصلے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ نائب صدارتی امیدوار ٹم والز نے کہا کہ سرد موسم صرف ایک بہانہ ہے، اصل بات کچھ اور ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں مسلح افراد کے ہاتھوں ایک اور بھارتی شہری ہلاک
  • کراچی: نیپا چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق
  • کراچی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • امریکا میں ایک اور بھارتی نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکا کے صدر کے طور پر دوبارہ حلف اٹھائیں گے
  • کرم کے علاقہ بالشخیل میں فائرنگ سے سید وسیم نامی نوجوان شہید
  • بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا حملہ
  • بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا گرینیڈ کا حملہ
  • نوجوان بھارتی اداکار کار حادثے میں جاں بحق