روس کی بھارت کو جدید ترین جنگی طیارے دینے کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے اپنے سابق اہم اتحادی ملک بھارت کو ایک بار پھر اپنے جدید ترین جنگی طیاروں کی فراہمی کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ جنگی طیارے سیہوئی کی پانچویں جنریشن ’’ایس یو 57 اسٹیلتھ‘‘ نوعیت کے ہیں۔ جن کی مدد سے بھارت کو اپنی فضائی قوت بہتر بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔روس اور بھارت کے حکام نے یہ بات نئی دہلی میں بتائی ہے۔ روس کی یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکا کے صدر
ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا جانے والے ہیں۔روس کے ہتھیاروں کے شعبے سے متعلق ریاستی ترجمان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت طیاروں کے اس سودے پر اتفاق کر لے تو طیاروں کی فراہمی کے لیے تیاری اسی سال کی جا سکتی ہے۔تاہم بھارتی وزارت دفاع نے فوری طور پر اس بارے میں تبصرے سے گریز کیا ہے۔بھارت کی پریشانی یہ ہے کہ اس کے پاس چین اور پاکستان کے بیک وقت مقابلے کے لیے فضائیہ کے پاس 42 اسکواڈرن ہونے چاہییں۔ مگر اس کے پاس 30 کے قریب اسکواڈرن ہیں۔ اسے اپنے جنگی طیاروں کی یہ کمی پورا کرنا ہے۔تاہم بھارت کو روس کی طرف جانے سے پہلے اس پر امریکا ویورپ کی پابندیوں کے اثرات کو بھی اپنے لیے سمجھنا ہے کہ بھارتی فضائیہ ایک نئے مسئلے میں نہ الجھ جائے۔ روسی ساختہ سخوئی طیارے ایس یو 30 پہلے ہی 260 کی تعداد میں بھارتی فضائیہ کے پاس موجود ہیں۔روس کے یہ جدید طیارے بھارتی شہر بنگلور میں جاری نمائش میں امریکا کے تیار کردہ جدید ترین ایف 35 طیاروں کے ساتھ بھارت اور دوسرے ملکوں کے فوجی و حکومتی عہدے داروں کے لیے توجہ کا باعث ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارت کو کے لیے کے پاس
پڑھیں:
بھارتی طیارے میں ونڈو سیٹ سے کھڑکی غائب، مسافرکی پوسٹ وائرل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)بھارتی ایئرلائن کے ایک طیارے میں ونڈو سیٹ سے کھڑکی ہی غائب ہے جس سے متعلق مسافر کی شکایت پر مبنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔(جاری ہے)
فلائٹ کی بکنگ کرتے وقت زیادہ تر مسافروں کی پہلی ترجیح ونڈو سیٹ ہوتی ہے، لیکن اگر کوئی ونڈو سیٹ لے اور پھر بھی وہاں دیوار نکلے تو یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ایئرلائن کی ایک فلائٹ میں اس وقت پیش آیا جب اضافی رقم دے کر ونڈو سیٹ لینے والا مسافر ایسی سیٹ پر بیٹھا جہاں ونڈو ہی موجود نہیں تھی۔ مذکورہ واقعہ ایک اسپورٹس چینل کے ملازم پردیپ متو کے ساتھ پیش آیا جس نے اس صورتحال کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا۔