2025-01-21@08:37:46 GMT
تلاش کی گنتی: 124
«ارب ڈالر کا نقصان»:
(نئی خبر)
لاس اینجلس کی آگ کیلیفورنیا میں آنے والی اب تک کی بدترین آفات میں سے ایک ہے جس میں ہزاروں گھر تباہ اور کم از کم 10افراد ہلاک ہو گئے ، ایک اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ 150 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے اس آفت میں لوٹ مار کرنے والوں کو قانونی شکنجے میں جکڑنے کے لیے نیشنل گارڈ ز تعینات کردیے ۔ کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا کے مطابق ریاست کی فائر ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ پانچ مختلف مقامات پر لگی آگ نے اب تک لاس اینجلس میں 35,000 ایکڑ (14,160 ہیکٹر) سے زیادہ زمین جلا دی ہے لیکن یہاں مزید آگ پھیلنے کا کوئی اندیشہ نہیں۔ الٹاڈینا کے علاقے...
ڈالر اور مہنگائی پر قابو، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی یقینا حکومت کا کریڈٹ ہے تاہم معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، اس کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہوگا۔ ملک میں آج بھی میثاق جمہوریت پر کام ہو رہا ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر راضی نہیں، ملک کو درست سمت دینے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے میثاق معیشت ناگزیر ہے، تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ اڑان پاکستان اچھا نعرہ اور منصوبہ ہے ، اس کے اہداف بڑے ہیں، کیسے پورے ہوں گے اس کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا، کاروبار کرنے میں غیر ضروری رکاوٹوں اور مداخلت کو ختم کردیا جائے تو ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے سے قبل یوکرین کے لیے 50کروڑ ڈالر کے آخری امداد پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا کہ وہ جنگ کے خاتمے سے قبل یوکرین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا چاہ ر ہے ہیں۔ امداد میں فضائی دفاعی میزائل، زمین سے زمین پر مار کرنے والا اسلحہ، یوکرین کی فضائیہ میں شامل ایف 16 طیاروں سے فائر کرنے کے لیے مختلف اقسام کا اسلحہ اور دیگر ہتھیار شامل ہیں ۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے فروری 2022ء کے بعد مجموعی طور پر 65 ارب ڈالر کی امداد یوکرین کو دی جاچکی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے...
لاس اینجلس میں لگنے والی تاریخ کی خوفناک اوربے قابو آگ نے درختوں سمیت گھروںکو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے چھوٹی تصویر میں ایک جوڑا خاکستر ہونے والے مکان کو دیکھ کر افسردہ ہے کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) امریکا میں جہنم کا منظر۔ 10ہزار سے زایدگھرجل گئے،150ارب ڈالر کانقصان۔ایسا لگتا ہے ’’ایٹم بم ‘‘گرادیا گیا ہو‘حکام پریشان۔غزہ میں قتل عام کاحامی اداکار اپنا عالیشان گھرراکھ ہونے پر لائیو شو میں رو پڑا۔تفصیلات کے مطابقامریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دو روز گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنگل میں خوفناکآتشزدگی سے ہلاکت خیزی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ کو بھی طلب کریا...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے، سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سردار لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ کینیڈا 10 جنوری سے 24 جنوری جانا چاہتے ہیں،...
اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا: پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات روکنے کی اپیل کا اثر اگلے دو تین ماہ میں نظر آئیگا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مالی سال دو ہزار بائیس میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالرز تھیں جبکہ دو ہزار چوبیس میں 27 ارب ڈالرز رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2022میں شرح نمو 6.5 فیصد اور 2024 میں 2.4 فیصد سے بھی کم رہی ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوری 2025 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں متعین کر دیں اور اوگرا نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن کے لیے نئی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، جب کہ سوئی سدرن کے لیے قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ دسمبر 2024 میں سوئی نادرن کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جبکہ سوئی سدرن کے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلیے پر عزم ہے۔ دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ کارکنوں...
غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نادہندگا ن سے ٹیکس وصول کریں گے، ایف بی آر محصولات سے متعلق مقدمات جلد نمٹانے کے اقدامات کرے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ عدالتوں میں زیر التوا محصولات کے مقدمات کوجلد سے جلد نمٹانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نادہندگا ن سے ٹیکس وصول کریں گے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس سےخطاب کرتےہوئے عدالتوں میں زیر التوا محصولات کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے منفی دعوے کرنے والوں کے بیانیے غلط ثابت ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم وطن بھیجیں، جس سے 6 ماہ میں ترسیلات 17 ارب 84 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر 2024 میں 3.1 بلین ڈالر کی ترسیلات آئیں، جو نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہیں۔ مزید برآں، دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 کی ترسیلات میں 29.3 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے اسے اوورسیز پاکستانیوں کے عزم اور ملکی معیشت کے استحکام کی...
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کئی ہزار ایکڑ تک پھیلنے کے بعد حکام پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اس علاقے پر ایٹم بم گرا دیا ہو۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 10 ہزار سے زائد مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، بڑے علاقے میں بلند شعلے اب بھی اٹھ...
بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوا کر معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ مسترد کر دیا،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بھجوا کر ملکی معیشت کاپہیہ جام کرنے کا نعرہ مسترد کر دیا، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد ،اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے بھجوا گئے ریکارڈ ترسیلات زر اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں نے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے معاشی ترقی کیلئے ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔پاکستان کو 2047ء تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم، ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 5 سالہ اقتصادی منصوبہ شروع ہوگیا، ’اڑان پاکستان‘ کے ذریعے معاشی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تمام صوبوں، وزارتوں اور شعبوں کا پختہ عزم ہے۔پاکستان کی نوجوان آبادی کو تعلیم اور ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے اقتصادی تبدیلی کیلئے بااختیار بنایا جائے گا، ’اڑان پاکستان‘ کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔’’5 ای‘‘ فریم ورک کے تحت برآمدات، ای پاکستان، موسمیاتی تبدیلی،...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نا روکا جائے، سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی مستعفی عدالت...
کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہرمیں کارروائی کے دوران غیر ملکی کمپنیوں سے سی فوڈ، چکن سمیت دیگرمصنوعات سپلائی کرنے کے نام پرلاکھوں ڈالرزبٹورنے والے گینگ کے 4ارکان کوگرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف بی ایریا میں کارروائی کے دوران گرفتار4 ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعےغیرملکی کمپنیوں سےفراڈ کرتے تھے، انہوں نے سی فوڈ،چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز بٹورے۔ اسکیمرز نے چین،تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اورقازقستان کی کمپنیز سےفراڈ کیا،ملزمان نے میسرزچان پاک شان سےایک لاکھ امریکی ڈالرزاور 2 لاکھ 23 ہزارچینی یوآن بٹورے، جرمن رابرٹ ویزنامی کمپنی سے 36 ہزار 4 سو پچاس ڈالرز کا فراڈ کیا، سری لنکن کمپنی زم زم...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 278 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی 2 ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی مؤخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے، طلب و رسد متوازن ہونے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب تین روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ریگولیٹر اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی زرمبادلہ ترسیلات بھجوائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ ڈالر کی قدر ایک موقع پر 27 پیسے کی کمی سے 278 روپے...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2024ء ) ڈالرز ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ پھر سے شروع، مسلسل تیسرے ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہونے کا انکشاف، اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں مزید کمی آگئی ہے۔ مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 3 جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ...
فوٹو: فائل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنیوں کو سی فوڈز اور چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔سکیمرز نے چین، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا تھا۔ ملزمان نے میسرز چان پاک شان سے ایک لاکھ امریکی ڈالرز اور 2 لاکھ 23 ہزار چینی یوآن بٹورے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، مختلف آئی ٹی کال سینٹرز کی سخت نگرانی شروع، چھاپے،...