سعودی عرب میں اڑنے والی کاروں کی تیاری، 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ریاض: سعودی عرب نے اڑنے والی کاروں (فلائنگ کارز) کی تیاری کے لیے 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ امریکی کمپنی ڈورونی ایرو اسپیس کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کے تحت جدید HX-1 ای وی ٹی او ایل (eVTOL) ایئرکرافٹ کی تیاری تیز کی جائے گی۔
HX-1 ایک دو نشستوں پر مشتمل برقی ہوائی گاڑی ہوگی، جسے گھر میں چارج کیا جا سکے گا، گیراج میں آسانی سے پارک کیا جا سکے گا، اور عمودی (vertical) انداز میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھے گا۔
یہ معاہدہ سعودی کمپنی Innovation Wings Industries (IWI) کے ذریعے طے پایا ہے، جو Kingdom Aero Industries (KAI) کے نام سے کام کر رہی ہے۔
ڈورونی ایرو اسپیس کے سی ای او ڈورون میرڈنگر نے بتایا کہ HX-1 فلائنگ کار 2026 تک مارکیٹ میں متعارف کرانے کا ہدف ہے، جبکہ سعودی عرب میں 2027 سے اس کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری دو مراحل میں کی جائے گی: ابتدائی طور پر 5 ملین ڈالر فوری فراہم کیے جائیں گے۔ باقی 25 ملین ڈالر آئندہ دو سال میں اہم اہداف حاصل ہونے پر دیے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت KAI کمپنی کو ڈورونی میں 40 فیصد حصص ملیں گے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو تیل سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعے فروغ دینا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ملین ڈالر کی تیاری
پڑھیں:
ملک بھر میں KFC آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں؛ طلال چوہدری
سٹی 42 : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے KFC کے آؤٹ لیٹس پر حملوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک بھر میں KFC آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں ایک قیمتی جان ضائع ہونا افسوسناک سانحہ ہے۔ طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
طلال چوہدری نے کہا کہ عالمی فوڈ چینز نے پاکستان میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، یہ کمپنیاں 100 فیصد واجب الادا ٹیکس ادا کرتی ہیں، جبکہ مقامی ہوٹل ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے سی پیک ہو یا مائنز اینڈ منرلز، غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے تاج کا قیمتی نگینہ ہیں۔
طلال چوہدری نے کہاکہ ریکوڈک، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سی پیک میں سرمایہ کاری ہمارا قومی فخر ہے، اگرچہ ہم فلسطین میں ہونے والی سنگین ناانصافی کو تسلیم کرتے ہیں، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے والوں پر حملہ ناقابلِ جواز ہے۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ اس موقف کو واضح کرنے اور غلط فہمی دور کرنے کیلئے متعلقہ فتوے میڈیا سے شیئر کیے جا چکے ہیں، سرمایہ کاروں پر حملہ کرنے والوں سے دہشت گردوں کی طرح نمٹا جائے گا، جب تک پرتشدد واقعات بند نہیں ہوں گے، عالمی سرمایہ کاری ممکن نہیں۔