زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
علاو ازیں کمرشل بینکوں کے پاس 7 مارچ تک 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھے۔
اس طرح 7 مارچ تک مجموعی طور پر ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15 ارب 98 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے لاکھ ڈالر
پڑھیں:
نریندر مودی کا دورئہ امریکہ اور بھارتی تارکین وطن کا انخلائ،بھارتی وزیر اعظم امریکی صدر کو مطمئن نہیں کر سکے:میڈیا رپورٹس
نریندر مودی کا دورئہ امریکہ اور بھارتی تارکین وطن کا انخلائ،بھارتی وزیر اعظم امریکی صدر کو مطمئن نہیں کر سکے:میڈیا رپورٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
ممبئی(سب نیوز )13 فروری کو بھارت کے وزیر اعظم نے امریکہ کا دورہ کیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مودی ملاقات کے بعد دونوں لیڈروں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس پر اب تک بھارت اور پاکستا ن میں تجزیے جاری ہیں ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے پہلے اپنی پالیسی کے جو نکات امریکی ووٹرز کے سامنے رکھے تھے ان میں ایک اہم نکتہ امریکہ سے ایک کروڑ سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کا وعدہ تھا اور 20 جنوری 2025 کو صدر نے اپنی حلف برداری کے بعد نہایت جارحانہ انداز سے اپنے ایگزیکٹو آڈر زیر دستخط کر د ئیے ۔ یوں فوری طور پر امریکہ میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر تارکین وطن کے خلاف کاروائیں شروع ہو گئیں ۔
وائس آف امریکہ 28 جنوری 2025 کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے امیگریشن پر ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے صرف اتوار 25 جنوری کو تقریبا ایک ہزار افراد کو گرفتار کے ملک بدر کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق شروع میں جرائم میں ملوث غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اِن کو ملک بدر کیا جا ئے گا ، صدر کے آڈر کے ایک ہفتے کے اندر میکسیکو میں 4 ہزار تارکین وطن واپس پہنچے تھے۔
بی بی سی اور کچھ دیگر رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں کل تارکین ِ وطن کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک ہے جو امریکہ کی کل آبادی تقریبا 14.3 فیصد ہیں مگر امریکہ کی افرادی قوت کا یہ تقریبا 19 فیصد ہیں جب کہ اِن 4 کروڑ 80 لاکھ تارکین وطن میں سے 1 کروڑ 60 لاکھ کا تعلق میکسیکو سے دوسرے نمبر پر بھارت جن کے تارکینِ وطن کی تعداد 28 لاکھ سے زیادہ ہے اور تیسرے نمبر پر چین ہے جن کے تارکین وطن کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے ، یوں امریکہ دنیا کا وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد میں تارکین ِ وطن موجود ہیں ، خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پورے امریکہ میں غیرقانونی طور پر رہنے والے تارکین وطن کی کل تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ ہے۔