Daily Pakistan:
2025-03-06@19:28:43 GMT

زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 ملین ڈالر کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 ملین ڈالر کا اضافہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 27 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 28 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 11.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔یہ بات جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔

ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 15.

87 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.62 ارب ڈالر رہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 28 فروری 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ہزار 249.5 ملین ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر اسٹیٹ بینک ملین ڈالر

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 10.55 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.18 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ۔

فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.14 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو جنوری کے مقابلہ میں 18 فیصد کم اور گزشتہ سا ل فروری کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے،جنوری میں ملک میں 1.38 ملین ٹن اور گزشتہ سال فروری میں 1.12 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں پٹرول کی فروخت کاحجم 4.93 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 4.49 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کاحجم 0.46 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دنیا اور آخرت میں کامیابی کا راز

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک 10 مارچ کو مانیٹری پالیسی جاری کرے گا ،پالیسی ریٹ میں مزید کمی متوقع
  • زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ، مجموعی طور پر کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،371 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • سعودی عرب میں اڑنے والی کاروں کی تیاری، 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
  • پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3گیندوں پر4 وکٹیں گرنےکا منفرد واقعہ
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا ہوگیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ