UrduPoint:
2025-03-13@10:21:43 GMT

ٹرمپ کی حلف برداری میں شریک 5 ارب پتی خسارے کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

ٹرمپ کی حلف برداری میں شریک 5 ارب پتی خسارے کا شکار

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)امریکہ میں 20 جنوری 2025 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرنے والوں میں پانچ ارب پتی ایسے ہیں جنہیں اس دن سے اب تک مجموعی طور پر 209 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔اِن میں سب سے زیادہ نقصان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کو ہوا، 148 ارب ڈالرز، کیونکہ ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں 45 فیصد کمی آئی۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر ایمزون کے بانی جیف بیزوس ہیں جنہیں 29 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، گوگل کے شریک بانی سرگئی بِرن کو 22 ارب ڈالر، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو 5 ارب ڈالر اور فیشن کمپنی لوئی ویٹوں کے سی ای او برنارڈ آرنالٹ کو بھی 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ٹرمپ کی حلف برادری کے وقت حصص بازار کی صورت حال اچھی تھی لیکن پھر اسٹاک مارکیٹ میں وسیع تر مندی اور کساد بازاری کے خدشے کی وجہ سے اِن ارب پتیوں کی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں خاصی گر گئیں اور انہیں اربوں کا نقصان ہو گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارب ڈالر کا نقصان

پڑھیں:

ٹرین پردہشتگردوں کا سخت حملہ، بڑا نقصان ہو گیا

بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیورامجد یاسین شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ 9 بوگیوں میں 430 مسافرسوار تھے۔ ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہے ایمبولنسز، سیکیورٹی فورسزاورامدادی ٹرین جائے وقوع روانہ کردی ہیں۔ سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

ذرائع کے مطابق چھ کے قریب دہشت گردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی ٹرین پرشدید فائرنگ سے ڈرائیورامجد یاسین شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے باعث کئی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس آج صبح نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی، جو ٹنل نمبر آٹھ پر رکی ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس نو بوگیوں پر مشتمل ہے، جن میں 430 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

محکمہ ریلوے کے ترجمان شاہد رند کے مطابق کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جبکہ ایمرجنسی ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو بھی سبی پر روک دیا گیا ہے۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سبی اسپتال میں ایمرجنسی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق واقعہ گڈال اور پیرو کنری کے مقام پر پیش آیا۔حکام کے مطابق سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو موقع پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کا شاخسانہ ہونے کا امکان ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی حلف برداری میں شریک 5 ارب پتی خسارے میں
  • بلوچستان کے زمینداروںکو مالی نقصان سے بچائیں: اسحاق ڈار
  • 54کروڑ کی خورد برد کا الزام: پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کے ہمراہ شریک ملزم کی ضمانت منظور​​​
  • 2025 میں ایلون مسک کو 132 ارب ڈالرز کا نقصان، ایک دن میں 29 ارب ڈالرز کا جھٹکا
  • گولڈ کارڈ، امریکی شہریت کے حصول کا نیا راستہ
  • ٹرین پردہشتگردوں کا سخت حملہ، بڑا نقصان ہو گیا
  • مختلف ممالک پر ٹیرف کے اطلاق سے امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے. صدر ٹرمپ کا اعتراف
  • تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جاتے ہوئے حادثے کا شکار
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس حادثے کا شکار