زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 87 کروڑ تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے لاکھ ڈالر
پڑھیں:
200 روپے مالیت کے پرائزبانڈ ز کی قرعہ اندازی17 مارچ کو فیصل آباد میں ہوگی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)200روپے مالیت کے پرائز بانڈ ز کی قرعہ اندازی17مارچ کو فیصل آباد میں ہو گی۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے پانچ جبکہ تیسرے انعام میں1250 روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں 25ہزاراور40ہزار مالیت کے پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ 10مارچ کو مظفر آباد اور کوئٹہ میں ہو گی