نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کلاؤڈ سکیورٹی پلیٹ فارم وز(Wiz)کو 32 بلین ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں Wiz کو گوگل کلاؤڈ آپریشن میں شامل کر لیا جائے گا جس سے صارفین کی متعدد کلاؤڈز استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی، یہ معاہدہ اے آئی کے دور میں ہر قسم اور حجم کے صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ سکیورٹی پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت سائبر سکیورٹی کو ہنگامی خطرات سے بچانے اور قومی سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ یہ خریداری گوگل یا اس کے مالک ادارے الفابیٹ کی طرف سے اب تک کی سب سے بڑی خریداری ہو گی ۔ واضح رہے کہ Wizکے سی ای او اساف رپاپورٹ اسرائیلی نژاد امریکی شہری ہیں اور ان کے ادارے کے دفاتر امریکا کے تین شہروں کے علاوہ تل ابیب میں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد Wiz ایک گوگل کمپنی کے طور پر کام کرے گی ۔ Wiz اب بھی دیگر مائیکرو سافٹ ایزیور اور ایمیزون ویب سروسز جیسی کمپنیوں کو خدمات فراہم کر رہی ہے ۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی Afiniti کے سی ای او جیرومی کیپیلس (Jerome Kapelus) کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات کی جس میں انہوں نے  Afiniti کے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔

وزیرا عظم آفس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کی استعداد موجود ہے۔  وزیراعظم نے Afiniti پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہا ہوں، آئی ٹی شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے آئی ٹی کمپنیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وفد نے پاکستانی آئی ٹی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کی قابلیت اور شعبے کی ترقی کے لیے  ان کی محنت کی تعریف کی،  جیریمی کیپیلس نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے انتہائی موزوں ہے، اس وقت Afiniti پاکستان میں 1000 سے زیادہ انتہائی باصلاحیت اور قابل پاکستانی ماہرین کام کر رہے ہیں،  پاکستانی نوجوانوں میں آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے کام کرنے کی لا تعداد استعداد موجود ہے۔

 جیریمی کیپیلس  نے کہا کہ پاکستان کی پیشہ ور اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی بدولت ہی  Affinity  خطے کی کامیاب کمپنی ہے۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گرم کافی گرنے پر کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر ، ڈرائیور نے 5 کروڑ ڈالر جیت لئے
  • ہندو شہریوں کو مناسب تحفظ دینے میں ناکامی کا امریکی الزام بے بنیاد ہے، بنگلہ دیش
  • محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا 21 رمضان کو یوم علیؓ پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
  • امریکا میں کافی گرنے پر ڈرائیور کو 14 ارب روپے ہرجانہ مل گیا
  • جیمنی، اینڈرائنڈز میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کو تیار
  • وزیراعظم کی امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی سے ملاقات، پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز
  • وزیراعظم سے امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
  • امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
  • وزیراعظم سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے سی ای او جیرومی کیپیلس کی ملاقات