کراچی+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر گیا۔ جمعرات کے روز کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 119,000 کی سطح عبور کر گیا تاہم اس کے انڈیکس 118,769.77 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 75 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 46.

38 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ جمعرات کو اہم شعبوں، بشمول تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنریز میں خریداری دیکھی گئی۔ نمایاں سٹاکس جو مثبت زون میں رہے۔ ماہرین کے مطابق خریداری توانائی کے شعبے میں کیش فلو کی بہتری اور ممکنہ آئی ایم ایف معاہدے کی توقع کی بنا پر دیکھنے میں آئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ مین جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس 795پوائنٹس اضافے سے 118,769پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح 36 پوائنتس بڑھ کر کے ایس ای 30 انڈیکس 36ہزار 532 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 73ہزار 25 پوائنٹس سے بڑھ کر 73ہزار 626 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بہتر ہوتے معاشی اعشاریے اور کاروباری ماحول پچھلے ایک سال کے دوران حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے مثبت ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ دوسری طرف سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جمعرات کو فی تولہ سونا مزید1800روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 20ہزار 800 روپے پر جا پہنچی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر بڑھ کر 3050 ڈالر پر جا پہنچا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بنک میں 7 پیسے کمی سے ڈالر کی قدر 280.23 روپے ہو گئی تاہم 1پیسے بڑھ کر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.07 روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 83 پیسے کم ہو کر 307.44 روپے پر آ گئی جبکہ 3 پیسے کمی سے برطانوی پونڈ 366.53 روپے ہو گیا۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کر گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر میں 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا جس کے بعد مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 89 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 1 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ مرکزی بنک کے ذخائر میں 4 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ذخائر 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ اسی طرح کمرشل بنکوں کے ذخائر بڑھ کر 4 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی حد پر پہنچ گئے۔ ادھروفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں 70 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کردیا جبکہ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کردی۔ سی ڈی این ایس حکام کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) کی شرح 15 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) اضافے کے بعد 10.81 سے بڑھ کر 10.96 فیصد کردی جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹ بڑھا کر 12.15 فیصد کردی۔ پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ، بہود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہداء  فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح 10 بی پی ایس اضافے کے بعد 13.68 فیصد ہوگئی۔ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کی شرح 70 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 9.74 فیصد سے 10.44 فیصد ہوگئی۔ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کی ہے اور اب اس پر 11.5 فیصد کے مقابلے میں 10.5 فیصد ریٹرن دیا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جمعرات کو لاکھ ڈالر کے ایس ای سے بڑھ کر بی پی ایس کے مطابق ڈالر کی اکاو نٹ کی شرح کے بعد

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجوہات کیا رہیں؟

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر بلند سطح کی طرف گامزن ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 972 پوائنٹس اضافے سے 117974 پر بند ہوا، بازار میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے۔

آج کاروباری اوقات کار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 118243 پوائنٹس رہی، اسٹاک مارکیٹ ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ 5 سیشن سے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

’3800 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے اور انڈیکس ایک بار پھر تیزی سے ریکارڈ بلندی کی طرف بڑھ رہا ہے، آج مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک وقت میں نفسیاتی حد 1 لاکھ 18 ہزار کو چھو لیا تھا، جس کے بعد مارکیٹ ریڈ زون میں داخل ہوئی۔‘

شہریاربٹ کے مطابق 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس تک گرنے کے بعد مارکیٹ نے پھر سر اٹھایا اور 972 پوائنٹس کے ساتھ کاروباری دن کا اختتام 1 لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر ہوا، مارکیٹ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

شہریار بٹ کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی وجہ آئی ٹی کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہے، اس کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں نظر آرہا ہے، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری دکھائی دے رہی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وزیراعظم 23 مارچ کو بجلی کی نرخوں میں بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں۔

’آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھنا بھی ایک وجہ ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی ممکن ہے کہ کچھ اداروں کی جانب سے فنڈز پاکستان کو مل جائیں یہ وہ عوامل ہیں جو پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کر رہے ہیں، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کل مارکیٹ نیا ریکارڈ بنا سکتی ہے۔‘

مزید پڑھیں: معاشی محاذ پر مشکل ترین سال جھیلنے کے بعد 2025 کیسا رہے گا؟

اسٹاک مارکیٹ کے ماہر محسن مسیڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے اسٹاک مارکیٹ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی دکھائی دے رہی ہے، مارکیٹ میں کوئی منفی رجحان یا شیئرز فروخت کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

’مارکیٹ ایک لاکھ 10 ہزار سے ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کے بیچ پھنسی ہوئی تھی اور بالآخر آج بڑا اضافہ ممکن ہوا، مارکیٹ کی کارکردگی دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ مارکیٹ نیا ریکارڈ قائم کرسکتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کا ممکنہ دورہ سعودی عرب اور سعودی حکومت کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات اور آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی وجوہات میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف اسٹاک ایکسچینج اسٹاک مارکیٹ پوائنٹس شہریاربٹ محسن مسیڈیا مذاکرات

متعلقہ مضامین

  • قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل ،ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس
  • سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی جاری، ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی جاری، ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
  • پاکستان سٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس تاریخی بلندی کو چھو گیا
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندی کی نئی تاریخ رقم کردی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجوہات کیا رہیں؟