2025-03-21@15:14:39 GMT
تلاش کی گنتی: 3310

«مہوش کو»:

(نئی خبر)
      بحریہ ٹاؤن کو 17ہزار ایکڑ غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں منظور کاکا نیب کورٹ پیش تم رگڑے جاؤگے ،سماعت کے بعد مدعی مقدمہ محمود اختر نقوی کی تفتیشی افسر کو دھمکی نیب کورٹ کراچی نے بحریہ ٹاؤن کو سترہ ہزار ایکڑ سے زائد زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں دس ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔منظورقادرکاکا اور دیگرملزم نیب کورٹ کراچی میں پیش ہوئے ۔وکلا نے عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ سمیت دو ملزموں نے اس کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیاہے ۔۔ تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملک ریاض، احمد علی ریاض، زین ملک، وقاص، وسیم ، فیصل سرور قریشی، محمد اویس سمیت دس ملزموں کوعدالتی سمن کی تعمیل...
    پاکستان بار کونسل کا اجلاس ،احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین منصور عثمان اعوان کی زیرصدارت پاکستان بار کونسل کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان بار کونسل کے مرکزی و صوبائی ممبران شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان بار کونسل جوڈیشل کمیشن کے نئے رکن کیلئے احسن بھون کے نام پر غور کرے گی،پاکستان بار کے ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین کمیشن رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں،احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئےپاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدیاحسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوئے ۔ احسن بھون 2 سال کےلئے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ کبھی ٹیم کے انتخاب سے مطمئن نہیں ہوسکتے، تاہم موجودہ حالات میں ہم نے سب سے بہترین ٹیم منتخب کی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جتنی مایوسی فینز کو ہوتی ہے اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو ہوتی ہے۔ انہوں نے شکست کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ یہ پاکستان کی سب سے کم تجربہ کار ٹیم ہے، اگر پوری ٹیم کے تمام میچوں کو ملایا جائے تو یہ 400 بھی نہیں بنتے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی بھارت کے خلاف شکست سے متعلق عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ...
     ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔  آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی  انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے، ماضی میں احتساب کے نام...
    سابق وزیرِ اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کے لیے کانفرنس نہیں ہو سکتی۔اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں آئین کی بالادستی پر بات ہو گی، میری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی سابقہ جماعت نے کانفرنس پر پابندی لگائی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیا مجبوری ہے کہ آپ ملک میں سیاسی انتشار ختم کرنے میں ناکام ہیں، جب سیاسی جماعتیں اصولوں سے ہٹ جائیں تو ملک نہیں چلتے۔ جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں...
    سیشن کورٹ لاہور سے فرار ہونے والے قتل کے 2 ملزمان بہاولپور سے پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان حمزہ اور شیر زمان کو آپریشنز پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان چند روز قبل سیشن کورٹ سے ہتھکڑیاں چھڑوا کر فرار ہوئے تھے۔ مزید پڑھیں: لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار موبائل لوکیشنز اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ ملزم شیرزمان گرین ٹاؤن پولیس کو قتل کی واردات میں مطلوب تھا۔ ملزم حمزہ اکبری گیٹ پولیس کو ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ دونوں ملزمان منصوبہ بندی کے تحت سیشن کورٹ سے فرار ہوئے تھے۔
    حماس کے ترجمان نے ایک میڈیا انٹرویو میں مزید کہا کہ حماس کے ثالثوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ معاہدے کی راہ میں حائل قابض اسرائیلی رکاوٹوں کو دور کرنے اور تمام شرائط پر اپنی وابستگی کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی نئے آئیڈیاز پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات، یا پہلے مرحلے میں توسیع، یا تمام مراحل کو ضم کرنا، مزاحمت کے مطالبات اور اس کی جانب سے طے شدہ سرخ لکیروں پر مبنی ہوں گے۔ انہوں نے ایک میڈیا انٹرویو میں مزید کہا کہ حماس کے ثالثوں کے ساتھ رابطے...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے خلاف 5 رکنی بینچ کا ایک نہیں 3 فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے، تمام ججز کا ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق تھا، فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں تو تمام وجوہات فیصلہ کا حصہ تصور ہوتی ہیں۔جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ججز نے اضافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلے لکھے تھے۔ جہاں ملٹری کی شمولیت...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب وزیرِ اعظم بانئ پی ٹی آئی عمران خان ہوں گے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی بڑی بیٹھک ہونی ہے، بیٹھک کا مقام 2 سے 3 مرتبہ تبدیل کیا گیا لیکن آج ہم بیٹھیں گے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، پاکستان میں بدقسمتی سے کٹھ پتلی راج ہے، حکومت نے ہماری جدوجہد کو روکنے کی بار بار کوشش کی۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا: عمر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا، مطلب یہ نظام آئین کے خلاف ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک بنانا ریپبلک ہو اس میں کوئی آواز نہ اٹھے، اس تمام کے باوجود میٹنگ بھی ہو گی، لوگ بھی نکلیں گے اور آواز تو اٹھتی رہے گی۔بابر اعوان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات میں ہمارے مطالبات کا ایک حصہ پٹیشنز کی حد تک مانا گیا، ہماری ضمانتوں کے خلاف سرکار کی درخواستیں تو فکس ہو گئی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ عمان پہنچنے والے 4 پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا جبکہ عراق میں زائد قیام اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 9 پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔  اس کے علاوہ امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 2 اور 12 سزا یافتہ ڈی پورٹ جبکہ آئیوری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا خصوصی ٹرائل نہیں ہوسکتا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ججز نے اضافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلے لکھے تھے، جسٹس منصور نے ماضی سے اپیل کا حق درست قراردیا تھا میں نے اختلاف کیا، ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو 1973 سے اپیلیں آنا شروع ہو جاتیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کر رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی...
    پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا خصوصی ٹرائل نہیں ہوسکتا، آئینی بینچ کے ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا خصوصی ٹرائل نہیں ہوسکتا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ججز نے اضافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلے لکھے تھے، جسٹس منصور نے ماضی سے اپیل کا حق درست قراردیا تھا میں نے اختلاف کیا، ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو 1973 سے اپیلیں آنا شروع ہو جاتیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ فوجی عدالتوں...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک حالیہ ایونٹ پر مداح نے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ گنگو بائی اسٹار عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی سالگرہ کی تقریب پر پہنچیں جہاں انہیں پاپرازی اور مداحوں نے گھیر لیا۔ اس ہی دوران ایک خاتون مداح عالیہ بھٹ کے قریب آئی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھینچنے کر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے رنبیر عالیہ کے پاس آئے اور انہیں اپنی طرف کرتے ہوئے مداح سے اپنی اہلیہ کا ہاتھ چھڑوایا۔ https://www.threads.net/@bollywoodstreetsnap/post/DGd2yrNTODS تاہم عالیہ اس موقع پر...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، آغاز دوپہر 2 بجے ہونا تھا لیکن 5 بج کر 10 منٹ پر بغیر ٹاس کے اختتام کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔ اگر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو کل کی طرح یہ میچ بھی منسوخ ہوجائیگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ہلکی بارش کے ساتھ شدید سردی محسوس کی جانے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے شہر میں بارش...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے مطابق گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی سات رکنی آئینی بنچ  نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا کیا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟۔ جس پر ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری نے جواب دیا کہ اس وقت بھی بنیادی حقوق اصلاً دستیاب نہیں تھے، سویلینز کی حد تک کرمنل دفعات پہ ٹرائل عام عدالت ہی کر سکتی ہے، آرڈیننس میں بہت ساری دفعات تھیں جو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے۔ مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہوں گے۔ آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا۔  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے۔ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔...
    کراچی (آئی این پی )کمانڈر کوسٹ رئیرایڈمرل فیصل امین   نے کہا ہے کہ  اس ماہ ہوئی امن مشقیں پاکستان کی میری ٹائم سفارتکاری کا مظہرثابت ہوئی ہیں، امن مشقیں ملٹی لیٹرل ایکسرسائز تھیں جس میں 60 ممالک کی غیرملکی بحریہ شریک ہوئیں،  ان کا بنیادی فوکس ہی میری ٹائم ڈپلومیسی تھا۔ سی گارڈ مشقوں کے آغاز پر کراچی میں نجی ٹی  وی کو  انٹرویو میں رئیرایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ  ان میں مختلف آرا اور  اسٹریٹیجک سوچ کے حامل ممالک کی شرکت پاکستان بحریہ کی ساکھ کی علامت ہے جبکہ حالیہ سی گارڈ مشقیں پاکستان کی اپنی سرحدوں کے اندر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہیں۔کمانڈر کوسٹ نے کہا کہ سی گارڈ مشقوں کا مقصد کسی بھی خطرے کیخلاف...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر)گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا کہ آنے والے سالوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی۔ کراچی میں پاکستان بنکنگ سمٹ 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ بنک اپنے بزنس ماڈل کا از سر نو جائزہ لیں، بنکوں کے نجی شعبے کو قرضے 2004ء کے مقابلے میں 2024ء میں آدھے ہو گئے ہیں۔ نجی شعبے میں 74 فیصد قرض بڑے کارپوریٹ کو دئیے گئے۔ انھوں نے کہا فنانشل شعبہ کو کلائمنٹ خطرات سے استثنیٰ نہیں ہے، پائیداری کے لیے ریسرچ اور پالیسی کے ذریعے کام کرنا ہوگا۔ بنکاری شعبہ بہت اہم کام کر رہا ہے، حکومت اور سٹیٹ بنک، بنکاری شعبے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔ بنکوں کو اپنے بزنس...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے بانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔ عمران خان نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پی ٹی وی پر دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کا محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی گئی۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب  کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے آج قومی کانفرنس ضرور ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں آئین، معیشت کی بات  ہو گی ۔ ہم کوئی جلسہ نہیں کانفرنس کرنے...
    فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو۔انہوں نے یہ بات مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہی۔اس موقع پر انہوں نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے۔
    لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد کے ارکان اور تنظیمی رہنماؤں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔ وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں بھی ترجیح نہیں دی جا رہی۔ پارلیمانی وفد نے صدر کو حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صدر سے ملاقات کرنے والوں میں گورنر...
    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک کے تمام بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کی ہدایت کردی ہے۔ پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کو اپنے ایکسپوژر کو حکومت اور بڑے کارپوریٹ سیکٹر سے ہٹا کر چھوٹے قرض داروں اور ایس ایم ایز پر مرکوز کرنا ہوگا تاکہ پائیدار بزنس ماڈل اور منافع یقینی بنایا جا سکے۔  گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کا بینکاری اور مالیاتی نظام ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، تاہم بینکوں کی جانب سے 74 فیصد قرضے بڑے کاروباری اداروں...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا،  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر اپنا پہلا ردعمل دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبریں گرم ہیں کہ گووندا اور سنیتا کے درمیان 38 سال بعد طلاق ہوگئی۔ جس کے لیے سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا۔ خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ گوندا کی جانب سے طلاق کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا اور جوڑا علیحدہ علیحدہ گھر میں رہ رہے ہیں۔ ان افواہوں پر گووندا کے خاندان کی جانب سے ان کے بھانجے کرشنا اور بھانجی آرتی سامنے آئیں اور دونوں نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔ گووندا کی منیجر نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) ایک ہی سال میں 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد، ایسا کب ہو گا؟، ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق چند سال بعد کروڑوں مسلمان ایک ہی سال کے دوران 2 مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق قمری مہینے ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھتے ہیں، جس کے باعث 2030 میں پہلا رمضان 4 جنوری کو اور دوسرا رمضان 26 دسمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں 36 روزے رکھیں گے۔ آخری بار 1997 میں ایک عیسوی سال میں دو مرتبہ رمضان...
    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہوئے کرپٹو کرنسی کو متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے. انھوں نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک ملک میں کرپٹو کرنسی متعارف کرانے پر کھلے دل سے غور کرے، جبکہ غیر رسمی مارکیٹ میں پہلے سے ہی کرپٹو کرنسی کا استعمال ہورہا ہے. انھوں نے ڈیجیٹل اثاثوں اور اے آئی کیلیے ایک ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. بعد ازاں...
    جائزہ مشن 3مارچ کو پہنچے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے...
    کوئٹہ کے علاقے کلی ملازئی کچلاک میں ڈکیتی میں ملوث 4 افراد کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس سیریئس کرائمز کوئٹہ ذوہیب محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 فروری کو کوئٹہ کے علاقے کلی ملازئی کچلاک میں امان اللہ نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دن دھاڑے چوری کی واردات ہونا سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان تھا، واقعے میں ملوث افراد کی تصدیق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی گئی جس کے بعد واردات میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 1 گاڑی اور جیولری بھی برآمد کرلی گئی۔ یہ...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں 6 بجلی کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے نام پر عوام سے 21 ارب روپے اضافی وصول کیے جانے اور ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی اے سی کے 21 ارب روپے کی اوور بلنگ کے آڈٹ پیرا کا جائزہ  لیا گیا۔ رکن بلال احمد نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میٹر ریڈر اوور بلنگ کرے اور اسے چھوڑ بھی دیا جائے، 6 بجلی کمپنیوں میں مسلسل اوور بلنگ ہو رہی ہے۔ یہ پڑھیں : بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب،...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریباً دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا، آئی ایم ایف سے رضا مندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، سٹیٹ...
    آرمی ایکٹ کے مطابق گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے: سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے مطابق گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی سات رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل تھے، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ تھے۔دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ 1962 کے...
    بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب، حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونیکا انکشاف nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی جبکہ اجلاس میں حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں خالد مگسی نے کہا کہ سب سے بڑی ڈیفالٹر حکومت بلوچستان خود ہے جبکہ شیر ارباب علی نے کہا کہ پاور سیکٹر کی ناکامی خالصتاً گورننسس کی ناکامی ہے۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ڈسکوز نے 162 ارب کی ریکوری کے ڈاکومنٹ جمع کروائے ہیں، واجبات کی وصول سے متعلق پیشرفت خود مانیٹر کروں...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا،  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں...
    کراچی: سینیٹ قائمہ کمیٹی نے کراچی کے سب سے بڑے پانی کے منصوبے کے فور کی سست روی پر رپورٹ طلب کرلی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں دریاؤں پر تجاوزات، پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر خلیل طاہر نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈیڑھ سال سے ایک کمپنی نے کے فور منصوبے پر کام بند کر رکھا ہے، منصوبے پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ چولستان کنال کے لیے 211 ارب روپے کے فنڈز جاری ہو سکتے ہیں لیکن کراچی کے تین کروڑ شہریوں کے پانی کے منصوبے کے...
    حریت ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور سنگھ پریوار مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں محکوم رکھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں، خوف و دہشت، مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی...
    سپارکو نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری کو صبح 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند کا نظر آنا مشکل ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق 28 فروری کو انسانی آنکھ سے چاند نظر نہیں آئے گا، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے۔ 
    ویب ڈیسک: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں 9ڈسکوز سے 877 ارب روپے ریکور نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکرٹری سرمایہ کاری کمیشن نے بتایا کہ ہم نے 162 ارب روپے کی ریکوری کے کاغذات جمع کروا دیے ہیں جس پر آڈٹ حکام نے کہا کہ ہمیں تو کسی قسم کا کوئی کاغذ نہیں ملا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو واجب الادا رقم 60 ارب روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ کوئٹہ میں 27 ہزار ٹویب ویل ہیں، آج تک نہ انہوں نے پیسے دیے اور نہ ہی اُنہیں منقطع کیا جا سکا، ان تمام ٹیوب ویلز کو سبسڈی بھی دی گئی لیکن پھر بھی پیسوں کا مسئلہ جوں کا توں...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نکال دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اور پھر دبئی میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکستوں نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم کی جانب سے ایونٹ میں تینوں شعبوں میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے شائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا، فینز نے کپتان محمد رضوان اور بابراعظم کو سست بیٹنگ پر آڑے ہاتھوں لیا اور شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے: عمر ایوباپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ...
    سفیر پاکستان کی امریکہ میں مقیم کمیونٹی کو پاکستانی ورثے کی تریج و ترقی کے حوالے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز ورجینیا:امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اردو ادب ہمارا قومی اثاثہ ہے ۔ آنے والی نسلوں کو اردو ادب اور ملکی ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اس ضمن میں سفیر پاکستان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یہ پیشکش کی ہے کہ وہ ثقافتی ورثے کی ترویج و ترقی کے حوالے سے تقریبات کے لئے سفارت خانے کے وسائل برؤے کار لائیں۔سفیر پاکستان نے یہ پیشکش ریاست ورجینیا کے علاقے ووڈ بریج میں مسلم ریسپانس یوایس اے کی ذیلی...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس اور پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے ہوم سائیڈ کے باہر ہونے سے تماشائیوں کو میدان پر لانا مشکل ہدف ہے۔ رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت سمیت کئی اہم مسائل کا سامنا ہوگا کیونکہ ہوم سائیڈ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے، کرکٹ جنون کے باوجود مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو ایک برانڈ کے طور پر بیچنا...
    جرمنی اسٹار فٹبالر میسوٹ اوزل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو جوائن کرکے سیاست میں قدم رکھ دیا۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 37 سالہ سابق جرمن فٹبالر حکمران پارٹی کی سینٹرل کونسل کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ ریال میڈرڈ اور آرسنل جیسے بڑے فٹبال کلبز کیساتھ منسلک رہنے والے اسٹار فٹبالر اوزل کی ترک صدر رجب طیب اردوان کی الیکشن میں حمایت نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اسٹر فٹبالر جلد سیاست کے میدان میں حکمراں جماعت کے پلیٹ فارم کو جوائن کرلیں گے۔ مزید پڑھیں: سال 2024 سب سے زیادہ پیسے کِس کھلاڑی نے کمائے؟ فہرست جاری، مداح حیران میسوٹ...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے‘۔  اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں‘۔ رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست...
    گلوکار علی حیدر کا کہنا ہے کہ ان کیلئے پاکستان میں رہنا غیر محفوظ ہوگیا تھا اس لئے انہیں ملک چھوڑ کر جانا پڑا۔ علی حیدر حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے موسیقی سے دور ہونے اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔  گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے پاپ میوزک چھوڑ کر نعتیں، حمد و ثنا اور منتقبت پڑھنا شروع کردی تھی گانوں کی طرف ان کا رجحان کم ہوگیا تھا جس کے بعد ان کیلئے حالات مشکلات سے بھر گئے اور انہیں دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔ علی حیدر نے بتایا کہ ان کے والد کا پرنٹنگ پریس تھا جو ان کو بند کرنا پڑا اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز  رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف...
    غیر ملکی ٹیم کی آمد و رفت کے باعث آج 08 بجے سے 10 بجے دن تک سری نگر ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلی رہے گی۔ بی 17، بی 15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں جنگجو ہوں اور جدوجہد پر یقین رکھتا ہوں، 9 اپریل کی رات اس پر عکاسی کرتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ آپ لڑتے ہوئے ہاریں تو پھر لوگوں کو آپ سے زیادہ محبت ہوتی ہے، مجھے کچھ چیزوں پر بڑا دکھ ہوا،بیچ میچ کے ہی لوگ اٹھ کر جا رہے تھے آپ کو لگ رہا تھا کہ آپ میچ بیچ میں ہی ہار گئے، بددلی سی تھی، ایک ایفرٹ کی کمی تھی۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہ میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا براہ راست حصہ نہیں ہوں۔  سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے...
    لاہور: تجزیہ کار نوید حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ہم انڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے تو خدا کا واسطہ ہے کہ حقیقت پسندانہ بات کیا کریں، ایسے سبز باغ نہ دکھائے جائیں، عوام کو حقیقت بتائی جائے کہ صورتحال کیا ہے اور ہم کس حد تک جا سکتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اہم مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ اس کو قرضے لینے کی لت پڑی ہے مسلسل قرضے لیے جا رہے ہیں، آمدن بڑھانے اور خرچے کم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی۔  تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ قرضہ پیداواری مقاصد اور سرمایہ کاری...
    لاہور: پنجاب میں شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا تھا، اب وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں ایک پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس مد میں کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پشاور کی بی آر ٹی پچھلے 5سال میں...
    اسلام آباد: پاکستان میں پارلیمانی نظام، جمہوریت اور حکمرانی سے متعلق کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم پِلڈاٹ نے حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے پر وفاقی وزرا کی کارکردگی سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردیا۔ پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  28 فروری 2025 کو 16 ویں قومی اسمبلی کا پہلا سال اختتام پذیر ہوا، اس دوران پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے موجودگی اور کارکردگی کے لحاظ سے وفاقی کابینہ کے اراکین متحرک نظر آئے۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ، پِلڈاٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا جائزہ لیا۔ 16 ویں قومی اسمبلی جو 29 فروری ، 2024 کو فعال ہوئی اور سینیٹ آف پاکستان...
    جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سکردو میں شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نگر سے آئے ہوئے سابق رکن اسمبلی و نون لیگ کے رہنما جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اگر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمارے صفوں میں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ اُڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے قومی ترقی میں کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی ورکشاپس کا مقصد کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اڑان پاکستان کے نفاذ کے منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں یہ ورکشاپس منعقد کی جائیں گی تاکہ اڑان پاکستان پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔  کسی بھی کام کو ملتوی کرنے کی عادت ابھی سے چھوڑ دیجیے، ورزش کا آغاز کیجیے، یہی بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے مسائل کا...
    سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف جیتنے کی کوشش میں نہیں بلکہ آؤٹ ہونے کے ڈر سے آؤٹ ہوئے۔ ایک پوڈکاسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گیند گرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا  تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر میں ہونے والے اتنے بڑے ایونٹ اور توقعات کا پریشر برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے صرف ایک  تبدیلی کی وہ بھی فخر زمان کی انجری کی وجہ سے۔ دبئی کی کنڈیشنز اس جگہ سے بالکل الٹ تھیں جہاں وہ نیوزی لینڈ...
    رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا۔  سپارکو کے مطابق نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔  سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ سپارکو کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ ریسرچ کمیشن کا یہ بھی کہا ہے کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے
    ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں کو سمندر برد ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔شہر قائد میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تمام شعبوں میں بہتری کیلییٹیکنالوجی کواپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سیسندھ سمیت پورا ملک متاثرہوا، ساحلی علاقوں کوسمندربرد ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے،ہم سب کو مل کر کام کر ہوگا اور آبادی کے لحاظ...
    رکن پارلیمنٹ نے خط میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن نقصانات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود متاثرین آج بھی شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کے لئے فوری اور غیر مشروط امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خط میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن نقصانات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود متاثرین آج بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی...
    ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جب تک تعلیم عام نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا جغرافیہ 1971 میں بدلا گیا اور نصاب 80 کے دہائی میں تبدیل کیا گیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ میڈیکل گریجویٹس میڈیکل پروفیشن کی حرمت کی بحالی کے لیے حلف کی پاسداری کریں، میڈیکل کی تعلیم حاصل...
    سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم سے چھ بڑے کھلاڑیوں کو باہر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سپورٹس چینل ٹین اسپورٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے ہمیں پانچ چھ بڑے ناموں کو ٹیم سے نکالنا ہی کیوں نہ پڑے اور بے شک ہم چھ مہینے ہاریں مگر نئے لڑکوں کو ٹیم میں لاکر انکو مکمل سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شکستوں کی عادی ہوچکی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم وائٹ بال ٹیم میں نئے نوجوان کرکٹرز لائیں جن کے اندر کوئی خوف نہ ہو۔وسیم اکرم نے کہا کہ 2026 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تیاری...
    جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔(جاری ہے) انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فرا ہمی ترجیحات میں شامل ہے ، علاج کی جدید سہولیات پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر دولت کمانے کے لئے اشتہارات لگانے کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ اشتہاری ہونا ڈاکٹروں کی نہیں سیاستدانوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جلد سیالکوٹ سے کھاریاں موٹر وے بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ترقی کے سفر میں سب کو دیا نتداری سے اپنا کردار ادا...
    سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت صفائی کے نظام سمیت دیگر انتظامات میں ناکام رہی، مرنے والوں کے لواحقین کو کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت اس مہا کمبھ کے انعقاد میں بہت بڑی ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بجٹ میں اقلیتوں کے لئے مختص کی گئی رقم کے بارے میں سوال کیا گیا تو سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جواب دیا کہ حکومت نے بجٹ میں پی ڈی اے کو نظرانداز کیا۔ پی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کو کسی بھی...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جب تک تعلیم عام نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا جغرافیہ 1971 میں بدلا گیا اور نصاب 80 کے دہائی میں تبدیل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں جماعت نہم اور گیارہویں کا تعلیمی نصاب تبدیل، نوٹیفکیشن جاری وزیر دفاع نے کہاکہ میڈیکل گریجویٹس میڈیکل پروفیشن کی حرمت کی بحالی کے لیے حلف کی پاسداری کریں، میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے گریجویٹس کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 60 کی دہائی میں میرے والد...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا، بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 8.2 اوورز میں 45 کے مجموعی اسکور پر گری، اوپنر تنزید حسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مہدی حسن میراز 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ توحید ہردوئے 7، مشفق الرحیم 2، محمود اللہ 4 رنز بناکر آؤٹ...
    تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شرکاء کو علامہ سید حسن نصراللہ کی زندگی سے متعلق مختلف واقعات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ بیت المقدس کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تدفین کی مناسبت پر یوم تجدید عہد مناتے ہوئے تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علمدار روڈ پر واقع امامبارگاہ حسینی ہزارہ نچاری میں مجلس عزاء اور فاتحہ خوانی ہوئی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوری ایران کے نامزد قونصل جنرل سید مہدی شائقی، مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، خانہ فرہنگ ایران کے...
    اپوزیشن گرینڈ الائنس کا اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کا فیصلہ،26 اور 27 فروری کو کانفرنس شیڈول، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو شامل ہونے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )اپوزیشن گرینڈ الائنس نے حکومت مخالف تحریک کے لیے وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد (اپوزیشن گرینڈ الائنس) نے 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔کانفرنس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا اور حکومت کے خلاف تحریک کے لیے آئندہ کے ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ ذرائع...
    اسد عمر---فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایشوز کو ڈیل نہیں کیا تو ملک کے لیے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ فاٹا کے ضم کیے گئے اضلاع کے عوام سے وعدے کیے گئے تھے، پوری ریاست نے فاٹا اور کے پی کو اضافی وسائل دینے کا وعدہ کیا تھا۔ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا، اسد عمراسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 80 فیصد قیمت کے پی کے اور فاٹا کے ضم اضلاع نے دی۔سابق وزیرِ خزانہ...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو پالیسیاں فراہم کرے تاکہ کاروباری سرگرمیاں زیادہ موثر طریقے سے چلائی جا سکیں ، نجکاری کا عمل اور مالیاتی نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، بینکوں کے صدور اور غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹس نے گزشتہ 25 سال میں شاندار ترقی کی ہے اور یہ وقت ہے کہ پاکستان بھی اپنے دستیاب وسائل پر بھرپور توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر وزرائے خزانہ کی توجہ پیداواری نمو...
    عمر ایوب---فائل فوٹو  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے۔اسلام آباد میں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ ورکشاپ سے عمر ایوب نے خطاب میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سیمینار کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں، آئین حکومت اور عوام کے درمیان سماجی معاہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کو فاٹا انضمام اور خالص پن بجلی منافع بھی ادا نہیں کیا جا رہا، صوبوں کو وسائل کی تقسیم کا نظام اس وقت غیر فعال ہو گیا ہے،  ملک میں صنعتی شعبے چل نہیں رہے۔ کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں: عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے خطرات پر انوکھی منطق پیش کر دی۔بھارت سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے ہیں تو ہو جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ بطور کپتان میں دوسری ٹیموں پر انحصار نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ میں وہ کپتان نہیں جو اس بات کی پرواہ کرے کہ کوئی دوسری ٹیم کی فتح پاکستان کو آگے لے جائے گی، مجھے ایسی چیزوں سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں۔کپتان نے کہا کہ بابراعظم اور امام الحق سے بڑے رنز درکار ہوتے ہیں بدقسمتی سے صائم ایوب کے نہ ہونے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پہلی مربتہ امریکا میں حکومتی اخراجات میں کمی اورغیرضروری اخراجات کے خاتمے کے لیے وسیع کوششوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیامقاصد کے حصول کے لیے ہزاروں وفاقی ملازمین میں کمی اور مرکزی حکومت کا حجم کم کیا جا رہا ہے انہوں نے امیگریشن پر مزید سخت پالیسی اختیار کرنے کابھی عندیہ دیا .(جاری ہے) واشنگٹن میں منعقد ہونے والی قدامت پرستوں کی’ ’کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس“ سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک نئی اور دیرپا سیاسی اکثریت بنائی جا رہی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امریکی سیاست کو آگے بڑھائے گی امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک...
    فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )قابل تجدید توانائی سیکٹر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سرمایہ کار حسن علی نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے توانائی کے بحران سے دوچار ہے لوگ مہنگی بجلی سے نجات کے لیے سرگرم طریقے تلاش کر رہے ہیں سستی توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے نظام شمسی میں سرمایہ کاری کی ہے اب ہم سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے گھرانوں سے لے کر صنعت کاروں تک ہر طرح کے گاہکوں سے رابطے میں ہیں سولرائزیشن کی مانگ تمام شعبوں بشمول زراعت اور ٹیکسٹائل یونٹس میں بڑھے گی.(جاری ہے)...
    اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا معاملہ،  تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کے قیام سے گھبرانے لگی ، سیاسی و کور کمیٹی کا طلب کردہ اجلاس اچانک ملتوی  کردیا۔  ذرائع کے مطابق اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کے پنجاب قیادت کے فیصلے کی توثیق ہونا تھی،   چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی ،بیرسٹر گوہر نے فیملی مصروفیت کے باعث اجلاس کی صدارت سے معذرت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا حتمی فیصلہ ہونا تھا ،پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے لئے...
    بیجنگ: چین میں ایک نیا بیٹ کورونا وائرس دریافت ہوا ہے جو انسانوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ وائرس HKU5-CoV-2 کہلاتا ہے اور اس کا تعلق مرکووائرس (merbecovirus) سبجینس سے ہے، جس میں وہ وائرس بھی شامل ہے جو Middle East Respiratory Syndrome (MERS) کا سبب بنتا ہے۔ یہ وائرس ACE2 ریسیپٹرز کے ذریعے انسانی خلیوں میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے COVID-19 کا باعث بننے والا SARS-CoV-2 وائرس داخل ہوتا ہے۔  چینی محققین نے تجربہ گاہ میں منی-ہیومن آرگن ماڈلز پر اس وائرس کا تجربہ کیا، جس سے ثابت ہوا کہ یہ انسانی خلیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد خدشات پیدا ہوگئے کہ یہ وائرس نئی...
    سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کالعدم ہوگیا تو بھی انسداد دہشتگردی کا قانون موجود ہے۔ ایک سے زائد فورمز موجود ہوں تو دیکھنا ہوگا کہ ملزم کی بنیادی حقوق کا تحفظ کہاں یقینی ہوگا۔ آئین کا آرٹیکل 245 فوج کو عدالتی اختیارات نہیں دیتا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا کورٹ مارشل عدالتی...
    افغانستان کے صوبہ بامیان میں پیٹر رینالڈز، عمر 79 اور ان کی اہلیہ، باربی، عمر 75 کو یکم فروری کو اپنی رہائش گاہ پر واپس آتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔ یہ جوڑا 18 سال سے افغانستان کے اندر مختلف تعلیمی منصوبوں میں مصروف ہے اور 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد انہوں نے ملک میں رہنے کا انتخاب کیا۔ اگرچہ طالبان نے خواتین کی ملازمت پر پابندی عائد کر دی ہے اور پرائمری سطح سے آگے خواتین کی تعلیم کو محدود کر دیا ہے، تاہم اس خاص منصوبے کو مبینہ طور پر بامیان میں مقامی حکام کی جانب سے حمایت حاصل تھی۔ اپنی گرفتاری کے بعد ابتدائی تین دنوں تک، جوڑے نے اپنے بچوں...
    کیف(اوصاف ڈیسک)یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ میرے مستعفی ہونے سے یوکرین میں امن آتا ہے تو عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔ غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق یوکرینی صدر نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ آج سربراہ اجلاس کا اعلان کر دیا ، یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امن بزورِ طاقت روس سے ہو نہ کہ یوکرین کے ساتھ،انہوں نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو کا رکن بنا دیں تو میں مستعفی ہو جاؤں گا۔ صدر زیلنسکی کا مزید کہنا ہے کہ جنگ پر خرچ 5 سو ارب ڈالرز تو کیا 100 ڈالرز بھی نہیں مانتا، ایسی ڈیل پر دستخط نہیں کروں گا جس کی ادائیگی 10 نسلوں کو بھگتنا پڑے، ان کا یہ بھی...
    کراچی(کامرس رپورٹر) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک کی عوام کو جمہوریت اور حقوق چاہئیں۔ شہر قائد میں محمود خان اچکزئی، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر، سردار لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب کے حقوق یکساں ہیں، ہم سب نے اپنے حقوق کے لیے اکٹھے لڑنا ہے۔ عوام کے ووٹ کی عزت ہو، جمہوریت کے علاوہ پاکستان کا اور کوئی مستقبل نہیں۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی  نے کہا کہ عمران خان نے خط کے ذریعے اداروں اور قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، وہ خط کے ذریعے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، یہ پارلیمان عوام...
    پشاور (خبر نگار خصوصی) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر سٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔ ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے۔ گزشتہ 9 سال سے اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور بحالی تک نہ کر سکی۔ سٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ وزیراعلیٰ صوبے کی شناخت مٹانے اور اسے تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ گورنر خیبر پی کے  فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا میں دیکھتا ہوں کیسے صوبائی حکومت زمینداروں...
    دوکاندار پیسے واپس کر دیتا ہے سمیع اللہ، سرگودھا خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کچھ خرید کر پیسے ادا کر رہا ہوں ۔ مگر دوکاندار پیسے واپس کر دیتا ہے کہ یہ سب سکے خراب ہیں اس کے بعد میرے پاس مزید پیسے نہیں ہوتے۔ وہی سکے جمع کر کے میں ادائیگی کرتا ہوں ۔ مگر واپس ملنے کے بعد میں پریشانی میں ادہر ہی بیٹھا لوگوں کو دیکھ رہا ہوں اور سمجھ نہیں پا رہا کہ کیا کروں۔  تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری...
    وطن عزیز کو معرض وجود میں آئے ہوئے تقریباًاٹھتر برس بیت چکے ہیں مگر اس عرصے میں ہم نے ترقی سے زیادہ تنرلی کی منازل طے کی ہیں اور نتیجتاً آج اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ ہر وقت دیوالیہ ہوجانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔خاص کر پچھلے دس برسوں میں یہ خطرہ خطرناک حدوں کو چھونے لگا اورایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہم حقیقتاً ڈیفالٹ کرچکے تھے بس اس کا برملا اعتراف اور اعلان کرنے سے ہچکچاتے رہے۔ خدا کا شکر ہے کہ قوم کی زبردست قربانیوں کے نتیجے میں ہم آج اس خطرے سے وقتی طور پر باہر نکل چکے ہیں،لیکن یہ خطرہ مکمل طور پر ابھی ٹلا نہیںہے۔تلوار ابھی بھی ہمارے سروں پر لٹکی ہوئی...
    کراچی: حب ریور روڈ پر ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ حب ریور روڈ نزد عالمگیر ویلفیئر میں آیا ہے، جہاں نامعلوم ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق، اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق ابھی تک نہیں کی جا سکی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
    جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن اور گالم گلوچ کا کلچر بند ہونا چاہیے، پی ٹی آئی دور میں ہمارے دوست ممالک ناراض ہوئے، پی ٹی آئی کی حکومت میں ترقی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔ جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو...
    ویب ڈیسک— امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی طرح ان وسیع کوششوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جس کے تحت ہزاروں وفاقی ملازمین میں کمی اور مرکزی حکومت کا حجم کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امیگریشن پر مزید سخت پالیسی اختیار کرنے کابھی عندیہ دیا ہے۔ واشنگٹن میں منعقد ہونے والی قدامت پرستوں کی ’کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس‘ سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایک نئی اور دیرپا سیاسی اکثریت بنائی جا رہی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امریکی سیاست کو آگے بڑھائے گی۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تقریر میں صدر ٹرمپ نے...