تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شرکاء کو علامہ سید حسن نصراللہ کی زندگی سے متعلق مختلف واقعات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ بیت المقدس کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تدفین کی مناسبت پر یوم تجدید عہد مناتے ہوئے تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علمدار روڈ پر واقع امامبارگاہ حسینی ہزارہ نچاری میں مجلس عزاء اور فاتحہ خوانی ہوئی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوری ایران کے نامزد قونصل جنرل سید مہدی شائقی، مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر سید امیری، جامعہ امام صادق (ع) کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی سمیت دیگر علماء کرام، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عوام نے شرکت کیں۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو علامہ سید حسن نصراللہ کی زندگی سے متعلق مختلف واقعات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ بیت المقدس کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی قبلہ اول کی حفاظت میں صرف کر دی۔ وہ ایسی شخصیت تھے کہ جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ مقررین نے اپنے خطاب میں شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور شہداۓ مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید حسن نصراللہ کرتے ہوئے

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کی ہے، علامہ ولایت جعفری

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم مظلوم پاکستانی عوام کے لئے آواز بلند کرنے والی جماعت ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل سیاسی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے حالیہ مسائل، وفاقی حکومت کی مائنز اینڈ منرل پالیسی اور معدنیات پر قبضہ گیری کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی این پی رہنماء ساجد ترین، پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال، بی این پی رہنماء آغا حسن بلوچ، پی ٹی آئی رہنماء داؤد شاہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاراچنار میں جاری مظالم کے خلاف ملک گھیر دھرنے دیئے گئے۔ کراچی میں حکومت اور انتظامیہ نے دھرنوں پر لاٹھی چارج کرکے مظلوم عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی۔ تاہم آج بھی ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخر تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت نے عوام کی زندگی کو مفلوج کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی 
  • ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کی ہے، علامہ ولایت جعفری
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ ضلع لیہ کے زیراہتمام سعودی اقدامات کے خلاف مظاہرہ 
  • مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
  • مجلس وحدت مسلمین کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں یوم احتجاج
  • کوئٹہ: پولیس موبائل پر فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 3 جوان شہید
  • عمران خان سے ملاقات کے عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے: علامہ راجہ ناصر عباس
  • کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی
  • کوئٹہ: نیو سریاب تھانےکی پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید