ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جب تک تعلیم عام نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا جغرافیہ 1971 میں بدلا گیا اور نصاب 80 کے دہائی میں تبدیل کیا گیا۔
وزیر دفاع نے کہاکہ میڈیکل گریجویٹس میڈیکل پروفیشن کی حرمت کی بحالی کے لیے حلف کی پاسداری کریں، میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے گریجویٹس کے لیے نیک خواہشات ہیں۔انہوں نے کہاکہ 60 کی دہائی میں میرے والد خواجہ محمد صفدر نے یہ اسپتال بنوایا، وزیراعظم شہباز شریف نے مہربانی کرکے یہ میڈیکل کالج ہمیں دیا اور انہوں نے ہی اسپتال کا نام خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج رکھا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ شہر کی آبادی اور ضروریات کے لیے اسپتال ناکافی ہے، نئے اسپتال کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے درخواست کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چوکوں اور چوراہوں میں ڈاکٹروں کے لگے اشتہارات میڈیکل پروفیشن کی حرمت کے برعکس ہیں، ڈاکٹرز کے اشتہارات کے لیے کوڈ ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ڈاکٹرز کے ہاتھوں میں شفا ہی اس کا سب سے بڑا اشتہار ہے۔ سرکاری اسپتال کے سامنے نجی اسپتالوں کا ہجوم میرے خیال میں اسٹینڈرڈ پورا نہیں کررہے اس کو بند ہونا چاہیے، نیا اسپتال بنانا میری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ مقامی بزنس کمیونٹی نے جو کام کیے ہیں وہ دوسرے شہروں کے لوگ نہیں سوچ سکتے، یہ کمرشل لیول کی اسپتال فیسیلٹی بنائیں میں ساتھ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے ہمارا دو نسلوں کا تعلق ہے، کوشش ہے شہر کو ہر لحاظ سے خود کفیل بنائیں، موٹروے سیالکوٹ سے کھاریاں تک جلد فعال ہو جائیگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ خواجہ محمد وزیر دفاع خواجہ آصف کے لیے
پڑھیں:
ایشوریہ رائے سے متعلق نامناسب ریمارکس؛ ریکھا دفاع میں سامنے آگئیں
لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی امیتابھ بچن کے لیے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اداکارہ بچن خاندان کی حمایت میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
یہ ردعمل اُس وقت بھی دیکھنے کو آیا جب حال ہی میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کو ’پلاسٹک بیوٹی‘ کہہ کر طعنے دیے جا رہے ہیں۔
جس پر اداکارہ ریکھا جو خود بھی حسن اور خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں، نے میڈیا پر سخت ردعمل دیا ہے۔
ریکھا نے کہا کہ مجھے ایشوریہ رائے کے لیے کسی سے لڑنا بھی پڑا تو شیرنی کی طح مقابلہ کروں گی۔
اداکارہ ریکھا نے کہا کہ مجھے بھارت کی چند ہی ماڈلز پسند ہیں اور ان میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن ہیں، وہ سب سے بہترین ہیں۔
ریکھا نے کہا کہ میں ایشوریہ کو 'پلاسٹک بیوٹی‘ کہنے والوں کو مسترد کرتی ہوں کیوں کہ ایشوریہ جذبات سے بھرپور اور باصلاحیت اداکارہ ہے۔
لیجنڈری ادکارہ ریکھا نے ایشوریہ رائے کی زندگی اور کیریئر کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔