چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے باہر ہونے کا ذمہ دار کون؟ رضوان نشانے پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نکال دیا۔
ہوم گراؤنڈ پر افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اور پھر دبئی میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکستوں نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے'
قومی ٹیم کی جانب سے ایونٹ میں تینوں شعبوں میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے شائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا، فینز نے کپتان محمد رضوان اور بابراعظم کو سست بیٹنگ پر آڑے ہاتھوں لیا اور شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا دھچکا لگنےکا امکان
قومی ٹیم ایونٹ کے آخری میچ میں 27 فروری کو بنگلادیش کیخلاف میدان میں اُترے گی تاہم یہ اس محض رسمی کارروائی ہوگا۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے طنز:
ایک صارف نے لکھا کہ آج سے آپ کا نام محمد رضوان نہیں.
مداح کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین بالکل اپنی ٹیم پر مشتعل ہیں، خاص طور پر بابراعظم اور محمد رضوان پر۔ جس طرح انہوں نے پرفارمنس دی، ایسا لگتا ہے کہ ان کے پرستار ٹورنامنٹ میں بال کے بجائے انہیں مار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: "شاہین بھائی ہمارا کیا قصور ہے! کیوں ظلم کررہے ہو" مداح کے سوال کی ویڈیو وائرل
محمد نامی صارف نے لکھا کہ رضوان کی وجہ سے پاکستان باہر ہوا، اس نے اسکواڈ میں صرف ایک اسپنر رکھوایا، کیویز کے خلاف اچھی بیٹنگ پچ پر پہلے بولنگ لی۔
رضوان گزشتہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست کے پیچھے مجرم تھا اور پھر بھی وائٹ بال کے کپتان کے طور پر ختم ہوا۔ پھر بھی، ہم اس ٹیم کو کارکردگی دکھانے کی توقع رکھتے ہیں؟ جب تک میرٹ پر سلیکشن نہیں ہوگی، ہم انہی ناکامیوں کو دہراتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا
فہد نامی صارف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی صاحب جب سری لنکا سے ہار پر سرفراز کو ہٹا سکتے ہیں تو رضوان کو کیوں نہیں ہٹا سکتے؟، سب کی نظریں آپ پر ہیں جناب۔
عروج جاوید نے کہا کہ رضوان بھائی کا دل بھر گیا کیا؟
ساحل نے طنز کرتے ہوئے پی سی بی اور رضوان الیون کا شکریہ ادا کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ رضوان کی کپتانی میں ہوا۔ اب وہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنائیں گے اور مزید ڈوبیں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد رضوان مزید پڑھیں قومی ٹیم
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دےدیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ کے 9 ویں اوور میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اگلے ہی اوور میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے اوپنر امام الحق غیرضروری رن لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، وہ 26 گیندوں پر صرف 10 رنز بناسکے۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، محمد رضوان کو 44 رنز پر ایک موقع ملا جب ہرشت رانا نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑا تاہم وہ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں 46 رنز پر بولڈ ہوگئے۔
محمد رضوان کی طرح سعود شکیل کو بھی ایک چانس ملا جب اکشر پٹیل کی گیند پر کلدیپ یادو نے ان کا کیچ چھوڑا، تاہم وہ اگلے ہی اوور میں پانڈیا کا شکار بن گئے، سعود 62 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
ا
طیب طاہر صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 200 کے مجموعی سکور پر گری جب سلمان علی آغا 19 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے جبکہ اگلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی سکور بنائے چلتے بنے، نسیم شاہ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3۔ ہاردک پانڈیا نے 2، رویندرا جڈیجا اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔