2025-03-21@15:22:11 GMT
تلاش کی گنتی: 3311

«مہوش کو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) شام کے صدارتی دفتر نے پیر کے روز بتایا کہ امریکی حمایت یافتہ کردوں کے زیرقیادت 'سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے پیر کے روز شام کے نئے ریاستی اداروں میں شمولیت کے لیے ملک کی عبوری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ڈی ایف شام کے تیل کی دولت سے مالا مال شمال مشرقی حصے پر قابض ہے، جو اب تک قدرے خود مختار علاقہ رہا ہے۔ شام: کار بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک حکومت کے ساتھ معاہدے میں کیا ہے؟ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کی وفات اور جے یو آئی س کے سابق رکن قومی اسمبلی حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کے بعد کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔   اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، جہاں انہوں نے کہا کہ نواب یوسف تالپور کی حال ہی میں وفات ہوئی ہے جبکہ مولانا حامد الحق حقانی اور ان کے ساتھی شہید ہوئے ہیں۔ ان کے لیے دعائے مغفرت اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اجلاس احتراما کل تک کے لیے ملتوی کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر خالد مگسی نے دعائے مغفرت کرائی۔   چیئرمین پیپلز...
    واشنگٹن: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور امریکی سینیٹر مارک کیلی کے درمیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب مسک نے یوکرین کی حمایت پر مارک کیلی کو 'غدار' کہہ دیا۔ مارک کیلی نے حال ہی میں یوکرین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فوجیوں، نرسوں اور جنگ سے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی۔ اپنے دورے کے بعد انہوں نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا اور ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی تنقید کی کہ وہ یوکرین کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایلون مسک نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کیلی کو 'غدار' قرار دے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازی مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔ شازیہ مری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے لیے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔ وہ ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر زرداری نے ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی اور پوری دنیا سے فلسطین کی جانب متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں۔  انہوں نے سیاسی انتقام نہیں لیا۔ ہماری حکومت نہیں ہم اتحادی ہیں مگر صدر آج بھی کہتے ہیں ہم کوئی ایسا...
     سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سپر ٹیکس ایک مرتبہ خاص مقصد کےلیے لگایا گیا تھا اور ایک مرتبہ سپرٹیکس لاگو کرنے کے بعد کیا قیامت تک چلےگا۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں کمپنیز کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیے۔ وکیل مخدوم علی نے عدالت کو بتایا کہ سپرلیوی ٹیکس حکومت نے 2015 میں لاگو کیا جس کا مقصد آپریشن ضرب عزب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تھا۔مخدوم علی نے کہا کہ حکومت نے منی بل 2015 میں ایک مرتبہ سپرٹیکس کا نفاذ کیا، سال 2015 سے 2022 تک سپرٹیکس...
    جنوبی کوریا کے 43 سالہ معروف گلوکار وی سنگ چل بسے۔ کورین میڈیا کے مطابق 43 سالہ معروف گلوکار کا انتقال دارالحکومت سیؤل میں ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ گلوکار کے گھر سے کال آنے کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ گھر پہنچا تو وہ انتقال کرچکے تھے۔ پولیس نے گلوکار کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وی سنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کا انتقال فیملی، دوستوں اور انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے۔ دوسری جانب کورین ایک اور معروف گلوکار کانگ چانگ مو (کے سی ایم) نے 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی...
    ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لیے وقت دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلوں پر مختصر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر عدالت عظمیٰ نے تیاری کے لیے وکیل درخواست گزار کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز بھی...
    لندن(نیوز ڈیسک) بحیرہ شمال (نارتھ سی) میں ایک آئل ٹینکر اور مال بردار بحری جہاز کے درمیان تصادم کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور تصادم میں 32 افراد زخمی ہوئے جنہیں ساحل پر منتقل کر دیا گیا ہے۔برطانوی کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ ایسٹ یارکشائر کے ساحل کے قریب پیش آیا اور ریسکیو آپریشن میں کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر، طیارے، لائف بوٹس اور دیگر بحری جہاز شامل ہیں جبکہ کوسٹ گارڈز کی جانب سے آلودگی سے بچاؤ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ برطانوی میڈیا پر نشر ہونے والی تصاویر میں حادثے کے مقام سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو زرعی شعبے میں انکم ٹیکس عائد کرنے کی شرح سے آگاہ کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات جاری ہیں جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے قانون سازی سے آگاہ کردیا جس میں بتایا گیا ہےکہ صوبائی حکومتوں نے زرعی انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کےلیے قانون سازی کی جب کہ  زرعی انکم ٹیکس کی قانون سازی کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس کی شرح سے بھی آگاہ  کردیا گیا ہے۔ ارمغان کو ’سہولیات ‘ کون فراہم کر رہا ہے؟ حیران کن دعویٰ منظر...
    ایکسپریس انٹرینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد نے شرکت کی۔ پروگرام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کالر اسد نے بذریعہ ٹیلی فون سرفراز احمد سے اُن کی کمزور انگریزی سے متعلق سوال کیا۔ کالر نے کہا کہ میں نے آپ کے کئی انٹرویوز دیکھیں جن میں آپ انگریزی بولتے وقت گھبرا جاتے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیمرے کے آگے ہر شخص پریشر میں آجاتا ہے اور بھول بھی جاتا ہے، ہم لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اپنی زبان استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو دوسری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے۔ پروگرام...
    روس یوکرین جنگ خاتمے، سعودی عرب میں یوکرین امریکا مذاکرات کے لیے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور یوکرینی صدر زیلنسکی جدہ پہنچ گئے۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں یوکرین جنگ بندی پر آج ہونے والے اجلاس سے پرامید ہوں۔ قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ Post Views: 1
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے لاہور سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے صابن میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے صابن میں چھپائی گئی 470 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ مختلف کارروائیوں کے دوران کاروائیوں میں1 کروڑ سے زائد مالیت کی 80.470 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی میں بس اسٹاپ کے قریب ملزم سے 150 عدد ٹنز میں موجود 52.5 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ملزم کے فلیٹ اور کار سے مجموعی طور پر 7.5 کلو گرام چرس...
    ذرائع کے مطابق ورلڈ مسلم کانگریس، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل ویمن اینڈ چلڈرن یونین کے زیراہتمام تقریب میں سیاستدانوں، قانونی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اسکالرز نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایک تقریب کے مقررین نے متنازعہ علاقوں میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کے انسانی حقوق پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات کو اجاگر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ مسلم کانگریس، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل ویمن اینڈ چلڈرن یونین کے زیراہتمام تقریب میں سیاستدانوں، قانونی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اسکالرز نے شرکت کی۔ مقررین نے متنازعہ علاقوں میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے اثرات پر تبادلہ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل حامد خان نے دلائل مکمل کرلیے جبکہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل شروع کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔حامد خان نے دلائل میں کہا جیسے بھی حالات ہوں سویلینز کو اتنے بڑے پیمانے پر فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جاسکتا، فوجی عدالتیں آئینی ترمیم کے بغیر قائم نہیں ہوسکتیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا 26 ویں ترمیم کے بعد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیل کہاں ہوسکتی ہے۔ حامد خان نے جواب دیا ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جاسکتی ہے مگر اسکا دائرہ اختیار...
    کراچی: گورنر سندھ نے لیاقت آباد میں اپنے خطاب کے دوران کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو ہدایت دی کہ علاقے میں لوڈ شیڈنگ کو 14 گھنٹے سے کم کر کے صرف 14 منٹ تک محدود کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کا کہتے ہیں، انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ جب اختیار حاصل ہوگا تو مسائل کا حل ممکن ہوگا، اور اس کے بعد ہر شخص کا اپنا گھر اور کاروبار ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک مراحل سے گزر رہا ہے اور مخالف طاقتیں ملک کی مضبوطی کے خلاف کام کر رہی ہیں، لیکن ہمیں ثابت قدم رہنا ہے اور اندرونی مسائل...
    فائل فوٹو: سوشل میڈیا پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈی پورٹ کیا گیا، سفیر پاکستان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ‎ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کےکے احسن وگن چھٹیوں پر لاس ‎اینجلس جارہے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے احسن وگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مطابق امریکی سسٹم میں پاکستانی سفیر پر متنازع ویزا ریفرنسز کا اعتراض موجود تھا۔‎وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو واقعے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس عالمی سطح پر بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی 9 دن سے بندش کے بعد وی پی این سروس بھی محدود کردی گئی دنیا کے مختلف ممالک سے صارفین نے ایکس کی سروس معطل ہونے کی شکایت کی۔ ایکس کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس سے معلوم ہو سکے کہ سروس میں خلل آنے کی اصل وجہ کیا تھی۔ سروس بندش کے دوران کئی صارفین نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس مسئلے کے حوالے سے شکایات اور میمز شیئر کیں۔ اب سروس بحال ہو چکی ہے تاہم صارفین...
    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جاری مالی سال کے دوران 450 ملین روپے پشاور کی ترقی، خوبصورتی اور تفریح کو فروغ دینے کے لیے راستوں، سروس ایریاز، اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے منصوبے، کے لیے خرچ کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پشاور کی جانب سے حکومت پر پشاور نظرانداز کرنے کے الزام کے بعد حکومت کی جانب سے ایک سال میں پشاور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جاری مالی سال کے دوران 450 ملین روپے پشاور کی ترقی، خوبصورتی اور تفریح کو فروغ دینے کے لیے راستوں، سروس ایریاز، اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے منصوبے، کے لیے خرچ کیے...
    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ ہم آج بھی پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھنے کو تیارہیں مگروہ تیارنہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ اللہ کے فضل سے حکومت تگڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ کی تعدادآئین کے مطابق ہے وفاقی کابینہ کاایک قلمدان ایک ہی آدمی کو دیکھناچاہئے،وفاقی کابینہ کے ارکان کی جتنی تعدادہونی چاہئے وہ ہے، ایک آدمی کی اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ تین قلمدان ایک ساتھ دیکھے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اینکرزکوآف ایئرکرنے میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عون عباس کو گرفتارکرناتھاتوانہیں آگاہ کرناچاہئے تھاجن لوگوں نے عون عباس بپی کے گھرپر چھاپہ مارانہیں استحقاق کمیٹی میں بلاناچاہئے۔ Post Views: 1
    کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر تیمور علی نے فلسطین کے حوالے سے اپنی جماعت کے دیرینہ موقف کی توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو عالمی بائیکاٹ مہم کے نتیجے میں اربوں ڈالر کے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں تیسری سالانہ عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلسطین سے یکجہتی کے اظہار کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے جمعۃ...
    پشاور: تحریک انصاف پشاور کی جانب سے حکومت پر پشاور نظرانداز کرنے کے الزام کے بعد حکومت کی جانب سے ایک سال میں پشاور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی فہرست جاری کردی گئی۔  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جاری مالی سال کے دوران 450 ملین روپے پشاور کی ترقی، خوبصورتی اور تفریح کو فروغ دینے کے لیے راستوں، سروس ایریاز، اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے منصوبے، کے لیے خرچ کیے گئے۔ ناصر باغ اور پبی ترناب روٹ کے لئے بی آر ٹی کی 70 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا، ، جس سے مزید 55000 مسافروں کو سہولت ملے گی، جبکہ روزانہ 300,000 مسافر پہلے سے اس سہولت سے مستفید ہو رہے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر اور ’میڈ فار میوزک‘ کمپنی کے مالک پنکی دھالیوال کو گلوکارہ سنندا شرما کے خلاف بدسلوکی اور مالی استحصال کے سنگین الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی کبر ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی پنجاب اسٹیٹ کمیشن فار وومن کی چیئرپرسن راج لالی گل کے سوموٹو نوٹس جاری کرنے کے بعد عمل میں آئی۔ معروف پنجابی گلوکارہ سنندا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پنکی دھالیوال پر کئی سال تک اپنی ادائیگیوں کو روکنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے۔ گلوکارہ سنندا شرما نے کہا کہ ’’میں ایک آزاد فنکارہ ہوں اور کسی بھی فرد یا ادارے کو میرے پیشہ ورانہ معاملات میں مداخلت کرنے...
    شِن بیت نے 7 اکتوبر کے حملے کی اپنی تحقیقات جاری کیں، جس کے بعد حکومت نے کہا کہ بار نے انٹیلی جنس معلومات کا غلط اندازہ لگایا اور ایک گمراہ کن سوچ میں پھنسے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونین بار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم بار نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا چینل این 12 کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعرات کو ایک سخت ملاقات میں نیتن یاہو نے بار سے کہا کہ حکومت نے شِن بیت کی تحقیقات کا انتظار کیا، اور اب چابیاں حوالے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بار نے...
    جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ میں انکے مسائل پر کوئی خاص اعلان نہیں کیا گیا تھا، جسکی وجہ سے انہوں نے احتجاج کیا اور علی الصبح ہی عارضی ملازمین ایکسچینج روڈ پر جمع ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر حکومت کی جانب "بجٹ میں نظرانداز" کئے جانے پر ڈیلی ویجرز اور کیژول لیبررز نے پیر کو سرینگر میں احتجاج کیا، تاہم پولیس نے انہیں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ تک مارچ کرنے سے روک دیا اور ان پر لاٹھی چارج کیا۔ سینکڑوں عارضی ملازمین سرینگر کے تجارتی مرکز (لالچوک) میں جمع ہوئے تاکہ اپنی ریگولرائزیشن اور کم از کم اجرت کے قانون (Minimum Wages Act) کے نفاذ کا مطالبہ کریں، تاہم جل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زر داری نے اپوزیشن کو اختلافات بھلاکرمعاشی بحالی کیلئے ملکر کام کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، راکین پارلیمنٹ اتحاد اور اتفاق کا سوچیں جس کی ہمارے ملک کو اشد ضرورت ہے، اتفاق رائے سے قومی اہمیت کے فیصلے کریں ،حکومت اور پارلیمنٹ اگلے بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کریں،دہشت گردوں کو جو بیرونی سپورٹ اور فنڈنگ مل رہی ہے ہم سب واقف ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، ہم دوبارہ دہشتگردی کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے،...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔ یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا...
    بھارت کی پنجاب پولیس نے معروف میوزک پروڈیوسر اور ’میڈ فار میوزک‘ کمپنی کے مالک پنکی دھالیوال کو گلوکارہ سنندا شرما کے خلاف بدسلوکی اور مالی استحصال کے سنگین الزامات پر گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی پنجاب اسٹیٹ کمیشن فار وومن کی چیئرپرسن راج لالی گل کے سوموٹو نوٹس جاری کرنے کے بعد عمل میں آئی۔ سنندا شرما، جو پنجابی موسیقی کی معروف گلوکارہ ہیں، نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پنکی دھالیوال پر کئی سال تک اپنی ادائیگیوں کو روکنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا، ’’میں ایک آزاد فنکارہ ہوں اور کسی بھی فرد یا ادارے کو میرے پیشہ ورانہ معاملات میں مداخلت کرنے کی...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد ہونے والی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نمائندگی نہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث چھڑ چکی ہے۔  اردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد فائنل کے دن دبئی میں موجود تھے تاہم انہیں میچ کے بعد اختتامی تقریب کے لیے پوڈیم پر مدعو نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سمیر احمد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں، اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر  بھی تھے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی ’پریس ٹرسٹ انڈیا‘( پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے ’سمیر احمد...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )کینیڈا کی لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو اگلا وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے وہ کینیڈا اور انگلینڈ کے مرکزی بینکوں کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں اپنے انتخاب کے بعد مارک کارنی نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کی جانب سے سیاہ دن لائے جائیں گے.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق کارنی نے امریکی صدر کے خلاف جارحانہ موقف اختیار کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا کیوں کہ امریکی صدر نے کینیڈین کارکنوں، خاندانوں اور کاروباری اداروں پر حملے کا الزام عائد کیا تھا آئندہ دنوں میں سبکدوش ہونے والے لبرل وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ سنبھالنے والے 59 سالہ مارک...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس کو تفصیلی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزم ارمغان سے برآمد شدہ تمام اشیاء کو فوری طور پر فارنزک تجزیے کے لیے بھیجا جائے اور اس کے قریبی افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے ضروری قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق علاقے کے سیکیورٹی انچارج اور مکان مالک سے ملزم کی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں تاکہ اس کے پسِ پردہ معاملات کی تہہ تک پہنچا جا سکے مزید برآں، مقامی انٹیلی جنس یونٹ گذری اور درخشاں تھانوں سے بھی ارمغان کی سرگرمیوں اور مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق مکمل معلومات اکٹھی کرنے...
    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک مباحثے میں پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہیں 145 کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چند ماہ قبل ہونے والے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے مباحثے کو اب اچھال کر پی ٹی آئی کے نالائق حامیوں نے اپنے ہی لیڈر کو بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے وضاحت کی کہ اس مباحثے میں بانی پی ٹی آئی کے ایک حامی نے ان کی وکالت کی، جبکہ انہیں موقع ملا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی حقیقت عوام کے سامنے رکھیں احسن اقبال نے...
    ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور اینکر پرسن رابعہ انعم نے 3 سال بعد اختلافات ختم کر کے رمضان ٹرانسمیشن میں ایک دوسرے کو گلے لگا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ندا یاسر نے رابعہ انعم کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ رمضان میں تمام گلے شکوے دور کر دیے ہیں۔ رابعہ انعم نے ندا یاسر کی جانب سے شکوے ختم کرنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Green TV Entertainment (@greenentertainment.official) واضح رہے کہ رابعہ انعم اور ندا یاسر کے درمیان 2022 میں اس وقت اختلافات شروع ہوئے تھے جب رابعہ انعم میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو...
    یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہیں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزار روپے ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحقین کے لیے جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، آپ سب نے مل کر چیلنج قبول کیا اور بہت بڑا کام کر دکھایا، ہم نے یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ...
    پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیوں اور کارکنوں نے سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔ معروف اینیمل رائٹس ایکٹیوسٹ سارہ گنڈاپور نے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو  میں اس غیر انسانی عمل  کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "جانور بھی ہماری طرح جاندار مخلوق ہیں، ان کو بھی تکلیف ہوتی ہے، وہ بھی خوشی، محبت اور درد محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ ظلم نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایک مہذب اور انسانی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔" مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے  آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی سارہ...
    شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنزٹرافی کا میزبان تھا اور اختتامی تقریب میں پاکستان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔سابق پاکستانی کرکٹر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی بھارت نے جیت لی ہے، مگر اس میں ایک عجیب سے چیز دیکھنے کو ملی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی نمائندہ یہاں کھڑا نہیں تھا، پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کررہا تھا اور ہمارے ملک کی نمائندگی یہاں نہیں تھی۔اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ کوئی اور ایونٹ میں نمائندگی کے لیے کیوں نہیں آیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کوئی ٹرافی دینے کیوں نہیں آیا۔شعیب اختر نے کہا کہ اس بارے میں سوچیں یہ ایک ورلڈ اسٹیج تھا...
    کراچی: شہر قائد میں سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ رات گئے بجلی بند ہونے سے شہریوں کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کروانے کے باوجود بجلی کی بندش کی وجوہات نہیں بتائی جا رہیں۔ شاہ فیصل کالونی بلاک 2، گرین ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، شیرشاہ، سائٹ ایریا، بنارس، قائد آباد، ملیر پندرہ، کھوکھراپار سمیت مختلف علاقوں میں رات 2 بجے بجلی غائب ہوئی۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ بندش سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ علاقائی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی...
    تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے نتیجے میں امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا، چاہے معاملہ جوہری پروگرام کا ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو مذاکرات کی دعوت دینے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی دباؤ میں آ کر بات چیت نہیں کریں گے۔ اتوار کے روز اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران جوہری پروگرام سے متعلق امریکی خدشات پر بات چیت کے لیے تیار ہو سکتا ہے۔ تاہم، عباس عراقچی نے واضح کر دیا کہ دباؤ کے نتیجے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں مریضوں کی ہلاکتیں ہونے کے بعدصوبے بھر کے ہسپتالوں کوسیفٹریکسون انجکشن کے استعمال سے روک دیا گیا، سیکریٹری صحت عظمت محمود نے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انجکشن کا استعمال روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لاہور کے میو ہسپتال میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے دو مریضوں کی اموات کے معاملے پر پنجاب کے ہسپتالوں کو انجکشن سیفٹر یکسون کے استعمال سے روک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجکشن نے مئی 2026 میں ایکسپائر ہونا تھا۔ انجکشن کی خریداری ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کی، میو ہسپتال نے انجکشن کی خریداری...
    بالی ووڈ کی 17 سالہ اداکارہ نیتانشی گوئل نے آئیفا ایوارڈز 2025 بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئیفا ایوارڈز 2025 میں لیڈنگ رول (خواتین) کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کیلئے یامی گوتم، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور بھی نامزد تھیں جنہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے نیتانشی گوئل نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ 17 سالہ اداکارہ کو ان کی مقبول فلم لاپتہ لیڈیز کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کہ کرن راؤ کی فلم ہے اور کئی ایوارڈز جیت چکی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) یہ ایوارڈ نیتانشی کو بومن ایرانی اور...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف...
    سرگودھا: شوہر نے اولاد نہ ہونے پر پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل ساہیوال کے رہائشی شاہد نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر اولاد نہ ہونے پر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ شاہد کی پہلی شادی شمائلہ کے ساتھ ہوئی اور 12 سال شادی رہنے کے باوجود دونوں کی اولاد نہ ہوئی تو شاہد نے عائشہ کے ساتھ دوسری شادی کی۔ دوسری بیوی سے بھی اولاد نہ ہوئی تو شاہد اور دوسری بیوی عائشہ میں جھگڑے چلنے لگے، جس کے باعثشاہد نے پہلی بیوی شمائلہ کے ساتھ مل کر عائشہ کو پھندا دے کر قتل کردیا  اور واقعے  کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ گواسکر نے پاکستان کی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھارت کی بی ٹیم سے بھی مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔ سنیل گواسکر نے ایک حالیہ انٹرویو میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارت کی بی ٹیم کو شکست دینا بھی آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کی بیٹنگ لائن اَپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹرز میں میچ جیتنے کی صلاحیت نظر نہیں آ رہی، انہوں نے پاکستان میں...
    ---فائل فوٹو سپریم کورٹ نے سانحہ 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیے۔سپریم کورٹ میں 9 مئی کے واقعات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی۔عدالت نے پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی سماعت اب عید کے بعد ہو گی۔ذوالفقار نقوی نے دوران سماعت کہا پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی کے مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔ سپریم کورٹ: 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت...
    سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے، عدالت نے سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے وہ یہ...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ جب اداکاری کرنے کا موقع ملا تو پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی تھی۔ فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے سب سے پہلے آڈیشن کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے اداکاری کرنے کا بالکل شوق نہیں تھا لیکن میری امّی چاہتی تھیں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کام کروں کیونکہ میں بہت شرمیلی تھی تو امّی چاہتی تھیں کہ میری شخصیت میں تھوڑا اعتماد آئے۔ اداکارہ نے بتایا کہ مجھے سب سے پہلے ایک ببل گم کے اشتہار میں کام کرنے کا موقع...
    کینیڈاکے اگلے وزیر اعظم مارک کارنی ہوں گے کیونکہ امریکا کے ساتھ تاریخی کشیدگی اور تجارتی جنگ کے خدشات کے درمیان جسٹن ٹروڈو کی جگہ مارک کارنی کو حکمراں لبرل پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ بینکر وزیر اعظم ہی کیوں؟ کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں میں پیدا اور مغربی صوبے البرٹا میں پرورش پانے والے، مارک کارنی نے اپنے آپ کو سیاسی طور پر ایک بیرونی شخص کے طور پر پیش کیا ہے جو معاشی بدحالی اور غیر یقینی صورتحال کے دور میں کینیڈا کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 4 مارچ کو کینیڈا کی مصنوعات پر سخت ٹیرف کے نفاذ کے اعلان کے بعد کینیڈا کو شدید ناراض...
    کراچی(نیوز ڈیسک) مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سندھ اربن گریجویٹ فورم کے مرکزی ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ کی کرپٹ حکمرانوں،قاتل ڈمپر ڈرائیور سمیت شہر میں بے خوف گھومتے اسٹریٹ کریمنل کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک میٹر سفید کپڑا خرید لے، قاتل ڈمپر مافیا اور اسٹریٹ کریمنل معصوم شہریوں کو سر عام خون میں نہلاتے پھر رہے ہیں جبکہ پولیس و حکمران ان واقعات کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے یا تو خو د عوام کو قصور وار ٹھرانے میں لگے ہیں یا تو دیگر شہروں اور صوبے سے جرائم...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر پہلے بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئےتھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر...
      بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر ماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے بعد تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے تیسرے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد...
    بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ڈھاکا یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج کا آغاز کردیا بنگلا دیشی اخبار“ڈیلی سٹار “ کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی کے طلباء نے مغورہ میں ایک 8 سالہ لڑکی کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے حکام کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کو ا انجام تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹربیونل قائم کیا جائے۔ یہ احتجاج اتوار کی نصف شب سے شروع ہوا جس میں خواتین طلباء مختلف ہاسٹلز سے چلتے ہوئے راجو یادگار مجسمے پر پہنچیں۔ کابی صوفیہ کمال ہال اور ڈاکٹر محمد شاہداللہ ہال سے بھی طلباء نے...
    پنجاب اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے اور امن و امان پر عام بحث کا آغاز ہوگا، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء کے رولز آف پروسیجر کے رول 113 اے کے تحت فوری اہمیت کے معاملات کو اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11:00 بجے ہو گا، اجلاس میں کمیٹیوں کے تجویز کردہ 8 بل منظور کروائے جائیں گے۔ اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا، ارکان اسمبلی توجہ کے نوٹس اجلاس میں پیش کریں گے۔ کال توجہ کے نوٹسز جو علیحدہ فہرست میں درج ہوں گے،...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہونے کے باوجود ذاتی زندگی میں دو ناکام شادیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی محبت رینا دتہ سے کم عمری میں شادی کی جو 16 سال بعد اختتام پذیر ہوئی۔ بعد ازاں عامر نے کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی لیکن یہ رشتہ بھی 2021 میں ختم ہو گیا۔ عامر خان نے اپنی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ محبت کی داستان بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے رینا کو اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے خون سے خط لکھا تھا۔ اگرچہ ان کی شادی 2002 میں ختم ہوئی لیکن عامر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی رینا اور...
    فوٹو فائل پنجاب کے شہر سرگودھا میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اولاد نہ ہونے پرملزم نے جون 2024 میں دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی کے ہاں بھی اولاد نہ ہونے پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔ملزم شاہد اور پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔
    سٹی42:  ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر قانونی پنچایت کا غیر قانونی فیصلہ قبول نہ کرتے ہوئے باپ نے بیٹی کو ونی ہونےسے بچانے کے لیے جان دے دی۔ مظلوم باپ نے خودکشی  کرنےسے پہلے موبائل فون میں وائس نوٹ ریکارڈ کر کے پنچایت  کے ظلم کی کہانی بیان کر دی۔  متوفی نے نام نہاد  پنچایت کے چار ارکان کو بیٹی کو " ونی" کرنے کا ذمے دار  قرار ددیا۔  آڈیو وائس نوٹ کے ذریعہ اپنے آخری بیان میں خودکشی کرنے والے  مظلوم باپ نے  کہاکہ ان کے ساتھ زيادتی کی گئی۔  زبردستی اسٹامپ پیپر ز پر دستخط کروا کر ظلم پر مبنی فیصلہ تھوپا گیا، بس بیٹی بچ جائے،  میں اپنی بیٹی پر قربان ہورہاہوں، اب یہ حرام موت ہے...
    لاہور: رمضان المبارک میں زکوٰۃ، صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی ادائیگی کے حوالے سے لوگوں میں کافی سوالات پائے جاتے ہیں۔ زکوٰۃ کن افراد کو دینی چاہیے، صدقہ فطر کی مقدار کیا ہونی چاہیے، اور فدیہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ان تمام امور پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ زکوٰۃ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم فریضہ ہے اور قرآن و حدیث میں اس کی سخت تاکید کی گئی ہے۔ زکوٰۃ ان افراد پر فرض ہوتی ہے جن کے پاس مقررہ نصاب سے زائد مال ایک سال تک موجود...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے مسائل کے حل کیلیے میئر کراچی مرتضی وہاب کو چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے ساتھ چلنے کی پیش کش کردی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ 8ویں دعوت افطار کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی کا بیان نظر سے گزرا جس میں وہ اختیارات کی بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے چھوٹے بھائی مرتضی وہاب کو پیش کش کرتا ہوں کہ آپ میرے پاس آئیں، آئینی حیثیت سے آپ کو تمام اختیارات دے دوں گا پھر چاہیے اس کے لیے مجھے عدالت ہی کیوں نہ جانا پڑے، سب کچھ میں بھگت لوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں...
    ڈیرہ اسماعیل خان: غیر قانونی پنچایت کا غیر قانونی فیصلہ قبول نہ کرتے ہوئے باپ نے بیٹی کو ونی ہونےسے بچانے کے لیے جان دے دی۔ خودکشی سے پہلے موبائل فون میں وائس نوٹ ریکارڈ کراکے پنچایت کا بھانڈا پھوڑ دیا، پنچایت کے چار ارکان کو بیٹی کو ونی کرنے کا ذمے دار بھی قرار دے دیا۔ آڈیو پیغام میں کہاکہ ان کے ساتھ زيادتی کی گئی زبردستی اسٹامپ پیپر پر دستخط کراکر فیصلہ تھوپا گیا، بس بیٹی بچ جائے، وہ اپنی بیٹی پر قربان ہورہاہے، اب یہ حرام موت ہے یا جو بھی ہے، خدا حافظ۔ آڈیو پیغام میں بچی کے والد نے مزید بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کا رشتہ بھانجے سے طے کر رکھا تھا، پنچایت...
    بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر راچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نےکین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔کیوی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی یونین کے خلاف بیانات کے باوجود یہ بلاک اب بھی واشنگٹن کو ایک ''اتحادی‘‘ کے طور پر دیکھتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یورپی یونین کے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یورپی یونین امریکہکے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے گا، جیسا کہ اس نے چین کے حوالے سے کیا ہے، تو فان ڈیئر لائن نے کہا کہ ان کا جواب ''واضح طور پر نہیں ہو گا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''امریکہ سے...
    سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گئے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں، اب بھی یہ حکومت کہہ رہی ہے کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہی ہیں، آپ کہہ رہے کہ سارا کچھ عمران خان نے کیا ہے، اس کا مطلب آپ فیل ہوگئے ہیں، آج آپ کو جو کچھ بھی کرنا ہے، بطور حکومت اب آپ کو کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں کون سے بحث ہوئی ہے؟ کم ازکم اپنے ممبران کو تو بتا دیں کہ ہو کیا رہا ہے، ہم کس سے لڑ رہے ہیں، کیا اہداف ہیں؟ کتنے اہداف ہم...
    جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ بلاشبہ فرقہ پرستی اور مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے کیوجہ سے ملک کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند نے وقف ترمیمی بل کے خلاف 13 مارچ کو جنتر منتر نئی دہلی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دیگر مذہبی ملی تنظیموں کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے احتجاج کی حمایت کی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے حقوق کی بحالی کے لئے سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ارشد مدنی نے کہا کہ گزشتہ بارہ برسوں سے مسلمان صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر ایک اداکار کو تھپڑ مار دیا۔ اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے پوچھا کہ سیٹ پر کبھی کسی سے لڑائی ہوئی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ایک اداکار ہے جس کا نام میں بھول گئی ہوں کیونکہ انہوں نے کام جاری نہیں رکھا۔ صاحبہ نے کہا کہ میرے ساتھ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے، ہم ایک گانے کی شوٹنگ کررہے تھے جس گانے میں اس اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل کو جلا رہی ہوں۔ اداکارہ کے مطابق وہ اداکار زیادہ اوور ایکٹنگ کررہا تھا جب کیمرا آن ہوا اور اس نے اوور کیا...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ میری پارٹی اور قیادت نے مجھے ایک ذمہ داری سونپی ہے اور میں اپنا موقف پیش کرتی ہوں، تاہم جہاں غلطی یا کوتاہی ہو، میں اسے ایڈمٹ بھی کرتی ہوں، یہ کہنا مناسب نہیں کہ سندھ حکومت کے نمائندے اپنی خامیوں کو تسلیم نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان اور پیپلز پارٹی کی رہنما سعدیہ جاوید نے واضح کیا ہے کہ سندھ حکومت پربے جا تنقید کا جواب دینا ان کی ذمہ داری ہے، مگر جہاں غلطی ہو، وہ اسے تسلیم بھی کرتی ہیں۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے بتایا کہ سیاست میں آنے کی بنیادی وجہ ان کی والدہ تھیں، جو خود بھی سیاست سے وابستہ...
    خیرپور(نیوز ڈیسک) باپ کو جگر دینے والی 20 سالہ ڈونر بیٹی جان کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر رانی پور کے علاقے گمبٹ کے گمس ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کیلئے 20 سالہ مقدس نے آپریشن کرایا لیکن لڑکی جانبر نہ ہوسکی۔ ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ڈونر بیٹی 20 سالہ مقدس جان کی بازی ہار گئی، ڈونر بیٹی کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹرز کہتے رہے بچی ٹھیک ہوجائے گی، ڈاکٹرز نے رات 2 بجے فون کر کے کہا بچی کو آ کر لے کر جاؤ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ شجاع آباد جا کر تدفین کی، بیٹی کی موت کا سن کر...
      بیجنگ : پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2024 میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک پہنچی جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ چین کو بہت سے شعبوں ، خاص طور پر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ گرین انرجی میں چین کی ترقی بھی متاثر کن ہے ۔انہوں نے چینی قیادت کی فیصلہ سازی کی طاقت کی تعریف کی۔ چین کے دو اجلاسوں پر عالمی توجہ  مرکوز ہے۔ متعدد بین الاقوامی شخصیات نے کہا ہے  کہ دونوں اجلاسوں نے ایک مثبت اشارہ جاری کیا ہے کہ چین بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے...
    ویانا میں جاسم یعقوب الحمادی نے اجلاس کے دوران کہا کہ ان میں سے کچھ قراردادوں میں واضح طور پر اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غیر جوہری ریاست کے طور پر این پی ٹی میں شامل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ عرب ملک قطر نے اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں لانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام جوہری تنصیبات کو آئی اے ای اے کے حفاظتی اقدامات کے تابع کرے اور اسرائیل کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔ ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 ) متعدد معاشی فوائد کے پیش نظرشہتوت کی کاشت کو پاکستان بھر میں پھیلایا جانا چاہیے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے نیشنل میڈیسنل، ارومیٹک اور ہربس پروگرام کی پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ، موسمی اثرات کو کم کرنے اور مویشیوں کے لیے چارہ حاصل کرنے کے لیے شہتوت کی وسیع پیمانے پر شجرکاری معمولی زمینوں پر کی جا سکتی ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ شہتوت کی غذائیت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تیسری نسل کے پھل اور سپر فوڈ کے طور پر درج ہے شہتوت کے تمام حصے بشمول اس کے بیج کا تیل کئی پہلوں سے مفید ہے شہتوت کا پھل بڑھاپے...
    چین کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے، نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2024 میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک پہنچی جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ چین کو بہت سے شعبوں ، خاص طور پر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ گرین انرجی میں چین کی ترقی بھی متاثر کن ہے ۔انہوں نے چینی قیادت کی فیصلہ سازی کی طاقت کی تعریف کی۔ چین کے دو اجلاسوں پر عالمی توجہ  مرکوز ہے۔ متعدد بین الاقوامی شخصیات نے کہا ہے...
    اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق 800 سے زائد زائرین گزشتہ پندرہ دنوں سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی مختلف شاہراہوں کی بندش کے باعث سینکڑوں زائرین پاکستان ہاؤس تفتان بارڈر میں پھنس گئے۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق 800 سے زائد زائرین گزشتہ پندرہ دنوں سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نوشکی میں پاک ایران شاہراہ این اے 40 کئی دنوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاج کے باعث بند ہے، جبکہ حکومت مذاکرات میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اکثر زائرین کے پاس موجود رقم بھی ختم ہو چکی ہے۔ اربعین فاؤنڈیشن انہیں ادویات و دیگر...
    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور  وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، اگر ہمیں نقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہو گا۔ وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کھیل داس کوہستانی اسلام آباد سے کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جو بھی زمہ داری ملے گی اسے نبھائیں گے۔ پارٹی کے قائد اور ورکرز کی محبت کی وجہ سے وزیر بناہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کی بہتری ہے۔ نواز شریف نے کراچی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ہوگی۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز چوری اور نقصان کے خدشات سے محفوظ ہوں گے جبکہ انعامی رقم پر ٹیکس لاگو ہوگا اور زکوٰۃ مستثنا ہوگی۔ پانچ سو، ہزار، پانچ ہزار اور 10 ہزار روپے کے بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ خریداری صرف نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا منظور شدہ چینلز سے ممکن ہوگی، قرعہ اندازی سہ ماہی بنیادوں پر ہوگی۔ انعامی رقم براہ راست لنک شدہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔ ڈیجیٹل بانڈز معیشت کو دستاویزی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، خریداری کے وقت نامزدگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ورثا کو جانشینی سرٹیفکیٹ کے مطابق ادائیگی...
    ذرائع کے مطابق ”بھارتی قبضے میں جکڑی کشمیری خواتین اور بچوں کی نہ رکنے والی جدوجہد” کے زیر عنوان سیمینار میں کشمیری خواتین کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق حاصل حقوق کو زیر بحث لایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹیٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈیولپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (IDDDs) نے ڈگری کالج پٹیکہ اور یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے اشتراک سے مظفرآباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مظلوم خواتین کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ”بھارتی قبضے میں جکڑی کشمیری خواتین اور بچوں کی نہ رکنے والی جدوجہد” کے زیر عنوان سیمینار میں کشمیری خواتین کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق...
    ویب ڈیسک: بیٹی کی والد سےمحبت  کا افسردہ کر دینے والا واقعہ، باپ کی جان بچانے کے لئےجگر دینے والی  بیٹی اپنی جان کی بازی ہار گئی۔ صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر رانی پور کے علاقے گمبٹ کے گمس ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کیلئے 20 سالہ مقدس نے آپریشن کرایا لیکن لڑکی جانبر نہ ہوسکی۔ ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ڈونر بیٹی 20 سالہ مقدس جان کی بازی ہار گئی، ڈونر بیٹی کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹرز کہتے رہے بچی ٹھیک ہوجائے گی، ڈاکٹرز نے رات 2 بجے فون کر کے کہا بچی کو آ کر لے کر جاؤ۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری ...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا جس سے وہ زمین پر گر گیا۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانا تھا۔ اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس نے اوور ایکٹنگ کی تو میں نے اسے تھپڑ...
    چیمپئنز کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) چیمپئنز کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا،8 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی جنگ اب 2 سائیڈز تک سمٹ آئی، نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کیلیے بے تاب ہیں، دونوں میں سے ایک سائیڈ مقدر کی سکندر ثابت ہوگی. کیویز نے حریف ٹیم کی پارٹی اجاڑنے کی ٹھان لی، اسپن کے ساتھ پیس اٹیک سے بھارت کو نشانہ بنانے کی کوشش ہو گی، راچن رویندرا، ڈیوون کونوے اور ول ینگ کے کندھوں پر توقعات کا بوجھ ہے، کین ولیمسن کا تجربہ بھی کام آئے گا. دوسری جانب دبئی کی ہوم گراؤنڈ جیسی موافق کنڈیشنز...
    حریت رہنما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بی جے پی تاریخ کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اہم واقعے کو سرعام مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے 13جولائی 1931ء کے شہداء کے حوالے سے بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی تاریخ کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اہم واقعے کو سرعام مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی مہم جوئی...
    دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا ، دونوں ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔نیوزی لینڈ اور بھارت 25 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائیں گے، دونوں ٹیمیں فائنل میں آج دوپہر 2 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل دبئی سٹیڈیم میں جم کر ٹریننگ بھی کی۔ نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا ۔بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان...
      آپ کا کام کسی مخصوص جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی بیانات دینا نہیں سب کو پتہ ہے کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار کون سی جماعت ہے ، ردِ عمل سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ گورنر سندھ آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔ ترجمان سندھ حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر وفاق کے نمائندے بنیں اور آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہے کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار کون سی جماعت ہے ۔سمعتا افضال سید نے یہ بھی کہا کہ آپ کا کام غیر جانبدار...
    حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی واقع ہوئی اور یہ قیمت 82 ڈالر سے کم ہو کر 69.3 ڈالر پر آ چکی ہے جو اگست 2021 کی سطح کے برابر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی...
    روڈ گزشتہ 153 دنوں سے بند ہے، روڈ بندش سے پاراچنار میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے روڈ بند ہونے سے اب تک 300 بچے، کینسر، دل کے مریض اور ذیابطیس کے مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرم نے صدر مملکت کو خط لکھ کر ٹل، پاراچنار سڑک کھولنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرم نے صدر پاکستان کو خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹل، پاراچنار روڈ گزشتہ 153 دنوں سے بند ہے، روڈ بندش سے پاراچنار میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے روڈ بند ہونے سے اب تک 300 بچے، کینسر، دل کے مریض اور ذیابطیس کے مریض زندگی کی بازی ہار...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مارچ 2025ء ) مریم نواز حکومت کا "موٹرسائیکل لین" کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہو گیا؟ صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ پر بنائی گئی "موٹرسائیکل لین" کی وجہ سے ٹریفک مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے، حادثات میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فیروزپور روڈ پر بائیک لین کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تین لین والی فیروزپور روڈ پر سبز نشانات کے ساتھ بائیک لین بنائی گئی تھی، لیکن سڑک پر تعمیر کردہ سخت ڈیوائیڈرز اور اینٹوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل اور حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ...
    ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر  نواز شریف نے سابق سینیٹر زاہد خان کو پارٹی میں شمولیت پر نیک تمناؤں کا خط لکھا ہے۔ نواز شریف نے زاہد خان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ آپ کو شمولیت اور ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری نامزد ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ دعا گو ہوں اللّٰہ آپ کو نئی ذمے داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
    پاکستانی معروف ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔  ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ "شادی کا ایک وقت مقرر ہے، تو میں اس سے پہلے شادی کیوں کروں؟ کیوں اس کے لیے ہاتھ پیر ماروں جب ہونی ہو گی ہوجائے گی، ابھی کونسا میری عمر نکل رہی ہے یا میرے بال سفید ہو رہے ہیں۔" نازش جہانگیر نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی سامنے والے کے ساتھ ہم آہنگی ہو، آپ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔ اگر آپ سامنے...
    مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سوئی گیس لیکج دھماکوں میں 105 افراد زخمی ہوئے اور 8 اموات بھی ہوچکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ و نواحی علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دھماکوں کی وجہ سے 7 روز کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کوئٹہ کے مقامی اخبار میں شائع رپورٹ میں کوئٹہ کے سول اسپتال کے برن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر منظور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ و نواحی علاقوں سے 37 زخمی افراد سول اسپتال لائے گئے ہیں۔ اسپتال میں داخل بیشتر زخمی 90 فیصد جھلسے ہوئے ہیں۔ زخمیوں...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان امریکی مصنوعات پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کرتا ہے، جس کیوجہ سے ان مصنوعات کو ہندوستانی مارکیٹ میں فروخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے اپنے محصولات (ٹیکس) میں کافی حد تک کمی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو یہ مودی حکومت کا مکمل سرنڈر ہے اور اس کا ہندوستانی معیشت پر سنگین اثر پڑے گا۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس...
    سندھ حکومت کے ترجمان نے کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ سب کو پتا ہے کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمے دار کون سی جماعت ہے، آپ کا کام غیر جانبدار رہتے ہوئے صوبے اور وفاق کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ گورنر سندھ آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔ ترجمان سندھ حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر وفاق کے نمائندے بنیں اور آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہے کراچی کی تباہی اور بربادی...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق سینیٹر زاہد خان کو پارٹی میں شمولیت پر نیک تمناؤں کا خط لکھا ہے۔نواز شریف نے زاہد خان کو خط کے ذریعے کہا کہ آپ کو شمولیت اور ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری نامزد ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ دعا گو ہوں اللّٰہ آپ کو نئی ذمے داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)امریکی عہدیداروں کی جانب سے بھارت کو آئینہ دکھا دیا گیا، دہلی میں صدر ٹرمپ کے منصوبوں کا واضح پیغام دے کر بھارت کو ذلیل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی نیوز چینل کے کانکلیو سیشن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک بشمول بھارت واپس بھیجنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان لوگوں کے لیے پیغام کا حصہ ہے جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ مائیک پومپیو نے خطاب میں بھارتیوں کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مت آنا، کیونکہ آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔پومپیو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رہنے والی تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ آج وہ پہلے سے زیادہ محفوظ اور خودمختار ہیں، پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں،ورکنگ خواتین نہ صرف ملازمت پر جاتی ہیں بلکہ چھٹی کے دن بھی کام کرنے پر مجبور ہوتی ہیں، ہمیں اپنے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی تفریق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے عہدے کا حلف لیتے وقت واضح کیا تھا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نہ صرف نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے، چاہے وہ آئی ٹی ، ایجو کیشن یا سکلز سے منسلک ہوں ،کاروبار کے متعلق ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ہر فیلڈ میں آپ کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا...
    سب کی نظریں چیمپیئنز ٹرافی کے انتہائی فائنل پر لگی ہوئی ہیں، کیونکہ شائقین کرکٹ اور ماہرین اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اہم میچ سے پہلے، بھارتی ٹیم نے 3 دن کے آرام کے بعد جمعہ کی شام دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں دوبارہ ٹریننگ شروع کی۔ یہ بھی پڑھیںچیمپیئنز ٹرافی فائنل:انڈیا کو بڑا دھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی زخمی بھارت کے کلیدی بلے باز، بشمول روہت شرما، شوبمن گل، اور ویرات کوہلی، وسیع بیٹنگ سیشنز میں مصروف رہے۔ اور اس دوران ہوا کے حالات میں اسپنرز اور پیسر دونوں کا سامنا کیا۔ اسی دوران ویرات کوہلی گھٹنے کے قریب گیند لگنے سے معمولی سے زخمی بھی ہوئے۔ علاوہ ازیں بھارتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کے کردار اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی خواتین مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، چاہے وہ تعلیم ہو، طب، سائنس، دفاع یا کوئی اور شعبہ۔ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین ہمت، حوصلے اور عزم کی علامت ہیں، اور ہر میدان میں شانہ بشانہ کام کرکے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔پاک...
    چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انڈین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔ ویرات کوہلی اُس وقت زخمی ہوئے جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے اہم فائنل سے قبل دبئی میں ٹریننگ کر رہے تھے۔ نیٹ پریکٹس کے دوران ایک گیند ویرات کوہلی کے گھٹنے کے قریب لگی، جس کی وجہ سے وہ اپنے تربیتی سیشن کو روکنے پر مجبور ہوئے گئے۔ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے فوری طور پر کوہلی کی متاثرہ جگہ اسپرے کیا اور پٹی بھی کی۔ تاہم انڈین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے اس چوٹ کو معمولی مسئلہ قرار دیتے ہوئے خاص اہمیت نہیں دی۔ کوہلی اس واقعے کے بعد آئی سی...