شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنزٹرافی کا میزبان تھا اور اختتامی تقریب میں پاکستان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔سابق پاکستانی کرکٹر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی بھارت نے جیت لی ہے، مگر اس میں ایک عجیب سے چیز دیکھنے کو ملی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی نمائندہ یہاں کھڑا نہیں تھا، پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کررہا تھا اور ہمارے ملک کی نمائندگی یہاں نہیں تھی۔اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ کوئی اور ایونٹ میں نمائندگی کے لیے کیوں نہیں آیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کوئی ٹرافی دینے کیوں نہیں آیا۔شعیب اختر نے کہا کہ اس بارے میں سوچیں یہ ایک ورلڈ اسٹیج تھا اور یہاں پر آپ کو ہونا چاہیے تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی ممبر کو یہاں نہیں دیکھا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اس کی میزبانی کی تھی اور ہمارے بورڈ کی ہی کوئی شخصیت نہیں تھی، یہ ٹھیک نہیں تھا اس بارے میں آپ کو سوچنا چاہیے۔
 
.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر، مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب

انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نہ صرف معلمات کی تربیت کا اختتام تھا بلکہ انہیں اپنے علم کی روشنی سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے نئی ترغیب دینا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

مقبوضہ کشمیر کے مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان اور دفتر رہبری دہلی کے اشتراک میں مکتبۃ الزہراء حسن آباد سرینگر میں تربیتِ مدرسین کا ایک اہم دورہ اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر ایک شاندار اختتامیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے معلمات سے خطاب کیا۔ اختتامیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے معلمات کو ان کی دینی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ صرف تعلیم دینے تک محدود نہ رہیں بلکہ اپنے علم و عمل سے معاشرتی اصلاحات میں بھی فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ معلمات کا کردار دین کے فروغ اور اسلامی اصولوں کے پھیلاؤ میں اہم ہے اور ان کی خدمات سے معاشرتی تبدیلی کی کوششیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نہ صرف معلمات کی تربیت کا اختتام تھا بلکہ انہیں اپنے علم کی روشنی سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے نئی ترغیب دینا تھا۔ اس پروگرام میں شریک افراد نے اپنے اپنے تجربات اور معلمات کی تربیت کے دوران حاصل کردہ علم کو سراہا اور ان کے کردار کو اہمیت دی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پی سی بی حکام کو نہ بلانے پر بورڈ ناخوش، آئی سی سی کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا
  • چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی؛اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے معاملے پر پی سی بی کا اہم فیصلہ
  • چیمپیئنز ٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی سخت برہم
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل: اختتامی تقریب میں پاکستان کو نظرانداز کرنے پر شعیب اختر نے بھی سوال اٹھادیا
  • چیمپئنز ٹرافی میزبان پاکستان کی اختتامی تقریب میں کوئی نمائندگی نہ تھی
  • چیمپیئنز ٹرافی فائنل: شعیب اختر نے پی سی بی پر بڑا سوال اٹھا دیا
  • مقبوضہ کشمیر، مکتبۃ الزہراء میں تربیت مدرسین کی اختتامی تقریب
  • اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اسد قیصر