فائل فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈی پورٹ کیا گیا، سفیر پاکستان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ‎ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کےکے احسن وگن چھٹیوں پر لاس ‎اینجلس جارہے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے احسن وگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مطابق امریکی سسٹم میں پاکستانی سفیر پر متنازع ویزا ریفرنسز کا اعتراض موجود تھا۔

‎وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو واقعے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی۔

جیو نیوز نے واقعہ پر پاکستانی سفیر کےکے احسن وگن سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن جواب نہیں ملا، دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی معاملے پر جواب دینے سے گریز کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: احسن وگن

پڑھیں:

امریکا کا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ امریکا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ ماکوروبیو نے کہا کہ حماس کے سپورٹرز کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا، فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ خلیل نے فلسطین کے لئے مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے سینئر پاکستانی سفارتکار کو اپنے ملک میں داخلے سے روک دیا
  • ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کو امریکہ میں داخلے سے روک کر ڈیپورٹ کر دیا گیا
  • پاکستانی سفیر کو امریکا سے بے دخل کر دیا گیا
  • پاکستانی سفارتکار کے امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد
  • امریکا کا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان
  • امریکی ایجنسیوں کی مدد سے کالعدم تنظیموں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرینگے، پاکستان
  • امریکا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانی بے دخل
  • امریکا، سنگاپور، ملائیشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانی بے دخل
  • امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان