سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے، عدالت نے سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے وہ یہ کیس نہیں سن سکتے۔

کمپنی کے وکلا نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد رکھنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے بیرسٹر فروغ نسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم صاحب! عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو کیس چلانے دیں، کم ازکم کیس چلنا تو شروع ہو، سیکشن 4 بی اور 4 سی پر عدالتوں فیصلوں کی الگ الگ پیپرز بک تیار کر لیں۔

عدالت نے فریقین کو وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مہلت بھی دے دی، اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیس کی سماعت

پڑھیں:

9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست؛ پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور

سپریم کورٹ نے9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے چیف جسٹس یحییٰ آفرید کی سربراہی میں 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظورکرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی سماعت عید کے بعد ہوگی۔ عدالت نے 9 اور10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیے۔

ذوالفقار نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے۔ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں۔ گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے۔آپ آج وقت مانگ رہے ہیں۔ ایسے نہیں چلے گا۔ یہ کوئی ایک کیس نہیں 50 کے قریب اپیلیں ہیں۔  

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کچھ اپیلیں کیس منتقلی کے حوالے سے بھی ہیں۔ کیس منتقلی کا معاملہ ختم ہوچکا ہے اس پر حکومت سے ہدایت لے لیں۔ وکیل پنجاب حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ رواں ہفتے کے مقدمات ملتوی کردیں۔ آئندہ ہفتے والے کیسز کی تیاری کر کے آؤں گا۔ جج کا تبادلہ ہوچکا صرف جرمانے اور کچھ آبزرویشنز کی حد تک اپیل کی پیروی کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔ پنجاب حکومت نے ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا
  • نیب ریفرنس: قائم علی شاہ و دیگر کی درخواستوں کی سماعت ریگولر بینچ میں کرنے کا فیصلہ
  • انسانی حقوق کے کارکنان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
  • 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست؛ پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور
  • سپرٹیکس؛ سپریم کورٹ آئینی بینچ کا روزانہ سماعت کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر
  • ارشد شریف قتل کیس میں مہلت کی استدعا پر سپریم کورٹ کا تشویش کا اظہار