پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازی مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔

شازیہ مری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے لیے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔ وہ ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر زرداری نے ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی اور پوری دنیا سے فلسطین کی جانب متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں۔  انہوں نے سیاسی انتقام نہیں لیا۔ ہماری حکومت نہیں ہم اتحادی ہیں مگر صدر آج بھی کہتے ہیں ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان یا فیڈریشن کو نقصان پہنچے۔انہوں نے کہا کہ صدر ہوں فیڈریشن کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ پانی کے مسئلے پر حکومت کے یک طرفہ فیصلے کے ساتھ نہیں کھڑے ہو سکتے۔ صدر نے پانی کے حوالے سے پرو پیگنڈے کو کل تقریر میں دفن کردیا۔ کچھ لوگ نیوز کور کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ پاکستان کو آج پھر دہشت گردی کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری سیکورٹی فورسز لڑ رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ کہ صدر

پڑھیں:

سندھ کے پانی میں کمی کرنے کی بات میں صداقت نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ پانی کے ذخائر کو بہتر کریں، سندھ کے پانی میں کمی کرنے کی بات میں صداقت نہیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا کہ 25 سے 27 مقام پر ٹیلی میٹرنگ کے لیے پیپلز پارٹی نے بھی تجاویز دی تھیں، حکومت تمام حلیف جماعتوں کو اہم فیصلوں میں شامل کرتی ہے اور کرے  گی، دو سال میں ہر معاشی اشاریے اوپر جارہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ صدر کے خطاب میں اپوزیشن نے ہلڑ بازی کی، اگر جمہوری آزادی نہ ہوتی تو پارلیمنٹ میں یہ منظر دیکھنے کو ملتا؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی امریکی کانگریس میں جاکر پاکستان کا ٹرائل نہیں کر رہی؟ پی ٹی آئی ثابت کرنا چاہتی ہے کہ پاکستان میں غزہ اور کشمیر سے زیادہ ظلم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی بہتری پر وزیراعظم کو مبارکباد، سندھ میں نئے نہری منصوبوں پر نظرثانی کرنا چاہئے: بلاول
  • المیہ ہے کہ ہم ہر ایک مسئلے کو سیاسی بنا دیتے ہیں
  • ملک میں آگ لگانے والے وطن عزیز کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ملک احمد خان
  • پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل صدر زرداری نے دفن کردیا: شازیہ مری
  • صدر زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا، بلاول بھٹو
  • اگر ہم اتنا حکومت کا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی بنتے: بلاول بھٹو
  • حکومت ناکام ‘ زرداری ‘ بلاول سندھ کا پانی بیچ رہے ہیں تحریک انصاف 
  • سندھ کے پانی میں کمی کرنے کی بات میں صداقت نہیں، احسن اقبال
  • ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب