بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔

مفتی شاہ میر پر ماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے بعد تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے تیسرے حملے کا شکار ہوئے۔

انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔

انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد کی تھی۔

دوسری طرف بلوچ قوم پرست حلقے مفتی شاہ میر بزنجو کے قتل پر طرح طرح کے سوالات اُٹھا رہے ہیں اور اُن کے ماضی قریب میں بدلتے رجحانات کو خاص طور پر اجاگر کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے، 2 گروپوں میں تصادم

بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی خوشی میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے لگانے اور آتشبازی کرنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔بھارتی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے جب کہ تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ اس دوران مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو بھی آگ لگائی جس کے بعد 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے، 2 گروپوں میں تصادم
  • کوہاٹ: تاندہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
  • بلوچستان میں شہید عالم دین نے کلبھوشن کو گرفتار کرایا تھا، بھارتی اخبار
  • وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ
  • بلوچستان میں شہید عالم دین نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا، بھارتی اخبار
  • عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے، مولانا فضل الرحمان
  • رفح شہر میں صیہونی فوج کی دہشتگردی میں 3 فلسطینی شہید
  • تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مفتی شاہ میر بزنجو جاں بحق
  • ممتاز عالم دین اور جے یوآئی کے مرکزی رہنما مفتی شاہ میر بزنجو قاتلانہ حملے میں جاں بحق