قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے خطرات پر انوکھی منطق پیش کر دی۔بھارت سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے ہیں تو ہو جائیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ بطور کپتان میں دوسری ٹیموں پر انحصار نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ میں وہ کپتان نہیں جو اس بات کی پرواہ کرے کہ کوئی دوسری ٹیم کی فتح پاکستان کو آگے لے جائے گی، مجھے ایسی چیزوں سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں۔کپتان نے کہا کہ بابراعظم اور امام الحق سے بڑے رنز درکار ہوتے ہیں بدقسمتی سے صائم ایوب کے نہ ہونے سے کامبی نیشن خراب ہوا۔اس سے قبل میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ  ہم نے ٹاس جیتا لیکن فائدہ نہیں اٹھا سکے، سوچا تھا 280 کے قریب رنز بنائیں گے مگر ایسا نہین ہو سکا، سعود شکیل اور میری شراکت اچھی چل رہی تھی۔کپتان نے کہا کہ ہم نے غلط شاٹ کھیل کر وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے 240 رنز تک محدود رہے، ہمیں اپنی فیلڈنگ میں کافی بہتری لانا ہوگی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کہ سے باہر

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا’ ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔‘

تاہم انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ’ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کو  ترجیح دیتے۔ انہوں نے کہا کہ  کھلاڑی پُراعتماد ہیں، اور اس میچ کے لیے پُرجوش ہیں۔‘

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ اور تیسرے میچ میں گزشتہ روز  جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے ہرا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا
  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دےدیا
  • دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیدیا
  • چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان نےبھارت کیخلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز بنالیے
  • چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ: بھارت کیخلاف پاکستان کے دونوں اوپنرز آؤٹ
  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش ، پاک بھارت ٹاکرا منسوخ ہونے کا امکان کم ہے ، محکمہ موسمیات