جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سے ملی یکجہتی کونسل سے متعلق خصوصی گفتگو

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی اتحاد کو برقرار رکھنے میں ملی یکجہتی کونسل کا کردار اہم ہے۔ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ ولایت حسین جعفری کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ وہ اسوقت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد حوزہ علمیہ قم سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کیں۔ وہ کوئٹہ میں ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے قیام کیساتھ ہی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل علامہ ولایت حسین جعفری ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی اتحاد کو برقرار رکھنے میں ملی یکجہتی کونسل کا کردار اہم ہے۔ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسئلے کے موقع پر متحد ہوکر فلسطین کیلئے آواز اٹھائی۔ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر دو تقریبات منعقد کیں اور فلسطین کے حق میں متعدد بار پریس کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے آواز بلند کی. قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سے ملی یکجہتی کونسل سے متعلق خصوصی گفتگو
  • جنگ باز عالمی نظم و نسق سے نفرت کی روش ختم کریں، گوتیرش
  • اللّٰہ کرے سیاست میں بھی عزت آبرو کا خیال کیا جائے، وزیر دفاع
  • عامر خان نے چین میں اپنی شہرت کے راز سے پردہ اٹھا
  • امریکی شکاری نے 42 ہزار ڈالر دےکر چترال میں مارخور کا شکار کرلیا
  • عالمی شہرت یافتہ مشہور شیف گورڈن رامسے پاکستانی خاتون کی بنائی گئی ڈش کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
  • محفوظ، ترقی یافتہ دنیا کیلیے فرد سے شروعات کرنا چاہیے، وزیراعظم
  • محفوظ، ترقی یافتہ دنیا کیلیے فرد سے شروعات کرنا چاہیے: وزیراعظم
  • علاقائی اور عالمی امن کے حوالے سے سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی وجوہات کیا ہیں؟